کترینہ کیف اور وِکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کترینہ کیف اور وِکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے
بالی ووڈ کے ستاروں کترینہ کیف اور وکی کوشل بالاخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ دونوں کی شادی راجستھان کے محل میں انجام پائی ہے۔

ہندو مذہبی رسومات کے مطابق ہونے والی شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ جوڑے کے دوستوں اور شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

اداکار جوڑے نے شادی کی تقریب کے حوالے سے کوئی باقاعدہ تصویر جاری نہیں کی، البتہ دلی ٹائمز کے حوالے سے زیرگردش ایک تصویر میں کترینہ کیف سرخ عروسی لباس جب کہ وکی کوشل آف وائٹ شیروانی میں ملبوس  دکھائی دے رہے ہیں۔

اس سلسلے میں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی تقریب کے ٹیلی کاسٹنگ رائٹس 80 کروڑ انڈین روپے میں سٹریمنگ سروس ایمیزون پرائم کو فروخت کئے گئے ہیں۔