عابد فاروق المعروف ''پروفیسر باغی'' انتقال کر گئے

عابد فاروق المعروف ''پروفیسر باغی'' انتقال کر گئے
سینئر صحافی عابد فاروق المعروف '' پروفیسر باغی'' انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم نجی ٹیلی وژن کے ایک مزاحیہ پروگرام کے ساتھ وابستہ تھے۔ پروفیسر باغی کے کردار سے انہوں نے خوب شہرت پائی۔

تفصیل کے مطابق پاکستان کے معروف انٹرٹینمنٹ پروگرام خبرناک، خبردار اور خبرذار میں پروفیسر باغی کا کردار نبھانے والے عابد فاروق کابرین ہیمرج کے باعث لاہور میں انتقال ہو گیا ہے۔

پروفیسر باغی کے انتقال پر انکے اہلخانہ اور ساتھی صدمے سے دوچار ہیں۔

عابد فاروق المعروف پروفیسر باغی مختلف اخبارات میں کالم نویسی کے فرائض بھی انجام دیتے تھے اور انٹرٹینمنٹ پروگرامز میں معروف اور نامور اینکر پرسن آفتاب اقبال کے شو کا حصہ ہوتے تھے۔

وہ پروگرام کے دوران اپنی شعروشاعری کے جادو سے بھی اپنے چاہنے والوں کی توجہ کا مرکز ہوتے تھے۔

چند روز قبل انھیں برین ہیمرج کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، اور قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے