کپور خاندان کے چار افراد کو ایک ساتھ کورونا، بالی ووڈ میں خوف کی فضا

کپور خاندان کے چار افراد کو ایک ساتھ کورونا، بالی ووڈ میں خوف کی فضا
کپور فیملی کے چار افراد کی کورونا رپورٹ ایک ساتھ مثبت آئی ہے۔ اس خبر سے پورا بالی ووڈ صدمے میں ہے۔

تفصیل کے مطابق کورونا نے ایک بار پھر انڈیا میں اپنے پاؤں پھیلانا شروع کر دیئے ہیں۔ کووڈ 19 کے کیسز لگاتار بڑھ رہے ہیں۔ یہ وائرس بالی ووڈ تک پہنچ گیا ہے۔ حال ہی میں کرینہ کپور، امریتا اروڑا سمیت کئی لوگوں کو کورونا ہو گیا تھا اور اب خبر ہے کہ کپور خاندان کے مزید لوگ کووڈ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

اب خبر ہے کہ ارجن کپور، ان کی بہن انشولا، ریا کپور اور ان کے شوہر کرن بولانی کو کورونا انفیکشن ہو گیا ہے۔

ان چاروں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ارجن کپور کی رپورٹ کووڈ پازیٹو آنے کے بعد اب ملائیکہ اروڑا کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ارجن حال ہی میں کرسمس پارٹی کے لیے ملائیکہ کے گھر گئے تھے اور اس میں کرینہ اور امریتا بھی موجود تھیں۔ امریتا کو پہلے ہی کورونا ہو چکا تھا اور حال ہی میں ان کی رپورٹ منفی آئی جس کے بعد وہ پارٹی پہنچ گئیں۔

ارجن، ریا کپور، انشولا اور کرن بولانی گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔ جب ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ سبھی میں ہلکی علامات ہیں۔ بتا دیں کہ ارجن اور انشولا کو دوبارہ کورونا ہو گیا ہے۔ پچھلے سال یعنی 2020 میں بھی ان دونوں کو کووڈ انفیکشن ہوا تھا۔

دوسری جانب اداکار رنویر شوری کا بیٹا ہارون بھی کورونا انفیکشن کا شکار ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے رنویر شوری نے لکھا، 'میں اور میرا بیٹا ہارون چھٹیاں منانے گوا گئے تھے اور ممبئی واپسی کی فلائٹ پکڑنے سے پہلے، وہ پی سی آر ٹیسٹ میں کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ ہم دونوں میں کوئی علامات نہیں ہیں اور ہم نے مزید ٹیسٹوں تک خود کو فوری طور پر قرنطینہ کر لیا ہے۔