کانگرس کے سابق لیڈر احمد پٹیل کے بیٹے فیصل پٹیل اپنی سالگرہ منا رہے ہیں اور ان کی سوشل میڈیا ٹائم لائن مبارک باد کے پیغامات سے بھری پڑی ہے لیکن ایک پوسٹ ایسی تھی جس نے ہر کسی کی توجہ حاصل کر لی اور وہ پوسٹ کسی اور کی نہیں بلکہ بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کی تھی۔
اداکارہ امیشا پٹیل نے ٹویٹر پر اپنی اور فیصل پٹیل کی ماضی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ پیغام درج کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میرے پیارے فیصل آپ کو سالگرہ کی بہت مبارک، بہت سارا پیار، آپ کا یہ سال بہت اچھا ہو‘‘۔
Happy bday my darling @mfaisalpatel … love uuuuu … ❤️💖💖💞💓💘have a super awesome year ❤️💖💖💖 pic.twitter.com/Yworua1hLv
— ameesha patel (@ameesha_patel) December 30, 2021
فیصل پٹیل نے امیشا پٹیل کے ٹویٹ پر جواب دینے میں ذرا بھی دیر نہیں کی اور ساتھ ہی شادی کی پیشکش بھی کر ڈالی۔ فیصل پٹیل نے جوابی ٹویٹ میں کہا کہ ’’امیشا آپ کا بہت بہت شکریہ، میں آپ کو رسمی طور پر عوامی سطح پر شادی کی پیشکش کر رہا ہوں، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟ ‘‘
شادی کی پیشکش کے کچھ دیر بعد ہی فیصل پٹیل نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا لیکن صارفین ان کے ٹویٹ کے سکرین شاٹس لے چکے تھے اور وہ تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل گئے۔
فیصل پٹیل اور امیشا پٹیل کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں لمبے عرصہ سے گردش کر رہی ہیں لیکن دونوں کی جانب سے کبھی عوامی سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ امیشا پٹیل اس وقت نئے سال کا جشن منانے کیلئے بارودا میں اپنے اہل خانہ کے پاس موجود ہیں۔