صوبر علی کا شوہر کو بوسہ، اس پیار کو بے غیرتی کہنے والی خاتون کی ٹویٹر پر چھترول

صوبر علی کا شوہر کو بوسہ، اس پیار کو بے غیرتی کہنے والی خاتون کی ٹویٹر پر چھترول
پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکارہ صبور علی کی اپنے شوہر کو بوسہ دینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ اس عمل کو بے غیرتی سے تشبیہ دینے والی ٹویٹر صارف کو لوگوں نے آڑے ہاتھوں لے کر آن لائن چھترول شروع کردی
طوبہ نامی ٹویٹر صارف نے صبور علی اور ان کے شوہر علی انصاری کی تصویر پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ نئی نسل ان کی پیروی کرنا چاہتی ہے لیکن یہ رشتے کے مقاصد نہیں، یہ بے غیرتی ہے۔

https://twitter.com/antifatwa/status/1482410216046092294?s=20
یہ کمنٹس ٹویٹر صارفین کو بالکل پسند نہیں آئے اور انہوں نے طوبیٰ نامی اس خاتون کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ شوہر اپنی بیوی کو کس نہیں کرے گا تو کیا سبزی والا کرے گا؟ مائیی گل نامی صارف کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں خاندانی تعلقات میں جو غیرت کے بیشتر تمغے بکھرے پڑے ہیں، وہ چہرے پر بوسے نہیں بدن پر نیل کی صورت ظاہر ہوتے ہیں۔
سندس خان نامی صارف کا کہنا تھا کہ اگر شوپر مار رہا ہو ت ان کا آپس کا مسئلہ ہے۔ اس لئے بوسہ لینا بھی آپس کا مسئلہ ہے۔ ہر جگہ لُچ تلنے پہنچ جاتے ہو سب۔ ایک اور صارف نے دلچسپ تبصرہ کیا کہ اوہو، نکاح تو بعد تے چمی لین دیو۔

https://twitter.com/Micks_it/status/1482406602426798080?s=20
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی صبور علی اور علی انصاری کچھ روز قبل ہی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ صبور علی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص اور خوبصورت موقع پر گولڈن رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے شوہر علی انصاری نے سفید شیروانی زیب تن کی۔
علی انصاری اور صبور کی شادی کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں عروہ حسین، زارا نور عباس اور ایمن خان سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر صبور علی کی رخصتی کی بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں آبدیدہ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ہی صبور علی کی اداکار علی انصاری کے ساتھ بات پکی ہوئی تھی۔