یہ سین شُوٹ کراتے وقت یمنیٰ زیدی کو 101 بخار تھا؟

یہ سین شُوٹ کراتے وقت یمنیٰ زیدی کو 101 بخار تھا؟
اس وقت نہایت مقبول ڈرامے، صِنفِ آہن میں سیلوٹ کے سین پر اداکارہ یمنیٰ زیدی کی خوب تعریفیں ہو رہی ہیں۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ سین شُوٹ کراتے وقت یمنیٰ زیدی کو 101 بخار تھا؟ اور صرف یہی سین نہیں بلکہ صنفِ آہن کے ڈھیر سارے سینز انہوں نے شدید بخار میں شوٹ کرائے ہیں۔

جی ہاں یہ بات خود اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بتائی ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ پاکستانی ڈراموں کا خوبصورت سٹائل میں ری ویو کرنے والی لبنیٰ فریال جو اماں جی کے نام سے مشہور ہیں نے، یمنیٰ زیدی کے ایک سین پر ان کی بہت تعریف کی۔

یہ سین تھا سیلوٹ کرنے کا سین۔ اس پر یمنیٰ زیدی نے اماں جی کا شکریہ ادا کیا اور انسٹا گرام سٹوری میں لکھا کہ صنفِ آہن میں سیلوٹ کا یہ سین شوٹ کراتے ہوئے انہیں 101 بخار تھا۔ مگر اس کے باوجود انہوں نے ملک اور اپنےشعبے سے محبت کی خاطر ڈرامے کی شوٹنگ جاری رکھی۔

ادھر صنفِ آہن کے ڈائریکٹر ندیم بیگ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سب سے پہلے جس ایکٹریس نے سیلوٹ ٹیسٹ پاس کیا تھا وہ تھیں کبریٰ خان۔ اور تو اور کبریٰ خان نے اپنے کردار کے متعلق مام تر تربیتی نشستوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ صنفِ آہن اے آر وائے ڈیجیٹل پر ٹیلی کاسٹ کیا جا رہا ہے اور اب تک اس کی ایک درجن سے زائد اقساط ٹیلی کاسٹ کی جا چکی ہیں۔

جیسے جیسے ڈرامے کی کہانی آگے بڑھ رہی ہے، ویسے ویسے اس کی مقبولیت بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ ڈراموں کے شوقین نفِ آہن کی تعریفوں کے پُل باندھ رہے ہیں۔ ڈرامے کی سٹوری کی بات کریں تو یہ ہے پاکستان کے مختلف صوبوں اور علاقوں کی خواتین کی پاک فوج میں شامل ہونے کی داستان۔

ڈرامے کی کہانی 6 خواتین کے گرد گھومتی ہے۔ یہ خواتین بڑی مشکلوں سے پاک فوج کا حصہ بنیں اور اب انہیں ان کے آبائی علاقوں میں ہیرو کی سی حیثیت حاصل ہے۔

ڈرامے میں پشتون اور بلوچ لڑکی کے کیریکٹرز کی بہت زیادہ تعریف کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ مسیحی لڑکی اور دیگر شہری لڑکیوں کے کردار بھی صنفِ آہن کا حصہ ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ کی بات کی جائے تو اس میں سائرہ یوسف، کبریٰ خان، رمشا خان، سجل علی، یمنیٰ زیدی اور دنانیر مبین سمیت کئی ایک ایکٹرز اور ایکٹریسز شامل ہیں۔ اسے پروڈیوس کیا ہے ہمایوں سعید کی اہلیہ نے اور اسے آئی ایس پی آر کی معاونت سے نشر کیا جا رہا ہے۔