• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

بالی وڈ کے سٹارز جو مرنے سے پہلے ہی اپنی جائیداد عطیہ کر گئے

نیا دور by نیا دور
مئی 2, 2022
in انٹرٹینمنٹ
9 0
0
بالی وڈ کے سٹارز جو مرنے سے پہلے ہی اپنی جائیداد عطیہ کر گئے
10
SHARES
49
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ کے 5 سٹارز ایسے ہیں جو مرنے سے پہلے ہی اپنی جائیداد عطیہ کر گئے تھے۔ ان میں سے کچھ تو ایسے ہیں جنہوں نے اپے تمام کے تمام اثاثے ہی غریبوں میں بانٹ دینے کی وصیت کی تھی۔ آئیں جانتے ہیں کہ یہ فنکار کون تھے۔

سری دیوی

RelatedPosts

شہنشاہ غزل مہدی حسن کی گائیکی کئی پہلوؤں سے غلام علی پر بھاری ہے

2022 کا سال؛ صورتیں جو خاک میں پنہاں ہو گئیں!

Load More

ہماری اس لسٹ میں پانچویں نمبر پر ہیں بالی وڈ کی دیوی، سری دیوی۔ سری دیوی نے بہت لمبے عرصے تک بالی وڈ پر راج کیا تھا۔ ان کی سپرہٹ موویز ایک آدھ نہیں بلکہ ڈھیر ساری ہیں۔ سری دیوی کا انتقال 2018 میں ہوا تھا اور وہ بھی اچانک۔ ان کی فیملی نے کہا تھا کہ ان کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں موت کی وجہ باتھ روم ٹب میں ڈوب جانا لکھی گئی تھی۔ خیر مرنے سے بہت عرصہ پہلے سری دیوی نے وصیت کر دی تھی کہ ان کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد ان کی آدھی جائیداد غریبوں میں بانٹ دی جائے۔ اور پھر ایسا ہی ہوا۔ سری دیوی کے انتقال کے بعد ان کے شوہر بونی کپور نے ان کے آدھے اثاثے غریبوں میں بانٹ دیئے تھے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ بونی کپور نے انڈیا کے ایک گاؤں میں سری دیوی کے نام سے ایک سکول بھی بنوایا جس میں غریب بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ یوں اپنی آدھی جائیداد عطیہ کرنے کی وجہ سے سری دیوی مرنے کے بعد بھی لوگوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں اور فری ایجوکیشن دینے والے سکول کی وجہ سے ان کا نام اس وقت تک زندہ رہے گا جب تلک یہ سکول موجود ہے۔

لتا منگیشکر

بالی وڈ کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کچھ ہی عرصہ پہلے 6 فروری 2022 کو 92 برس کی عمر میں یہ دنیا چھوڑ گئی تھیں۔ اگرچہ وہ دنیا سے تو چلی گئیں مگر جاتے جاتے ایک ایسا کام کر گئیں کہ جسے ہر کوئی سراہ رہا ہے۔ لتا جی نے وصیت کی تھی کہ ان کی وفات کے بعد ان کی تمام کی تمام جائیداد غریبوں میں باٹ دی جائے جائے۔ اس لئے ان کے تمام اثاثے غریبوں کے نام کر دیے گئے۔ یوں لتا منگیشکر نے ثابت کیا کہ وہ ناصرف بڑی سنگر تھیں بلکہ اس سے بھی بڑی انسان بھی تھیں۔

عرفان خان

بالی وڈ کے آل ٹائم گریٹ ایکٹرز میں سے ایک عرفان خان نے 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ صرف اور صرف  53 سال کی عمر میں 29 اپریل 2020 کو اپنے فینز کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئے تھے اور اس کی وجہ بنا تھا کینسر۔ عرفان خان نے لمبا عرصہ کینسر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا تھا۔ ابھی وہ کینسر سے جنگ لڑ ہی رہے تھے کہ انہوں نے  اپنے 600 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثے عطیہ کر دینے کی وصیت کر دی تھی۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں بنتی ہے 14 ارب 46 کروڑ روپے۔  جب وہ زندگی کی بازی ہار گئے تو ان کی اہلیہ نے 14 ارب 46 کروڑ روپے کے یہ تمام اثاثے غریبوں میں بانٹ دیے۔ یوں عرفان خان مر کے بھی امر ہوگئے۔

سدھارتھ شکلا

اب بات کرتے ہیں سدھارتھ شکلا کی۔ مشہور انڈین پروگرام ‘بگ باس 13’ سے شہرت کی بلندیوں کو چُھونے والے سدھارتھ شکلا 2 ستمبر 2021 کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کی موت کا کسی کو یقین نہیں آ رہا تھا۔ ان کی گرل فرینڈ شہناز گِل تو کافی عرصے تک نارمل ہی نہیں ہو سکی تھیں۔ سدھارتھ شکلا صرف 41 سال  ہی جی سکے تھے مگر انہوں نے اتنی مختصر سی زندگی میں بھی بڑا کام کر دیا تھا۔ اور اپنے تمام کی تمام جائیداد عطیہ کرنے کی وصیت کر دی تھی۔ اگرچہ ان کے اثاثوں کی مالیت بہت زیادہ نہیں بلکہ 50 کروڑ بھارتی روپے یعنی ایک ارب ساڑھے 20 کروڑ پاکستانی روپے تھی مگر اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ تمام جائیداد عطیہ کر دی تھی۔

سشانت سنگھ راجپوت

بالی وڈ کے ایکٹر سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو اچانک ہم سب کو چھوڑ کر دوسرے جہان چلے گئے تھے۔ ان کی اچانک موت نے پورے بالی وڈ کو غمگین کر دیا تھا۔ انڈین سکیورٹی ادارے لمبے عرصے تک ان کی موت کی تحقیقات کرتے رہے تھے۔ کہا تو یہ گیا کہ انہوں نے خود کشی کی تھی مگر ان کے فیملی ممبرز اور فینز آج تلک یہ بات ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ خیر اس سے ہٹ کے اہم بات یہ ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی زندگی میں ہی اپنے اثاثوں کا ایک بڑا حصہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مگر اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ ان کی موت کے بعد ان کی فیملی نے ان کی تمام کی تمام جائیداد ہی غریبوں میں بانٹ دی تھی۔

Tags: irfan KhanLata Mangeshkarsidharth shuklaSri deviSushant Singh Rajputسدھارتھ شکلاسری دیویسشانت سنگھ راجپوتعرفان خانلتا منگیشکر
Previous Post

عید کے موقع پر مرد بھی بننے سنورنے لگے، فیشن کے رجحانات میں اضافہ

Next Post

عمران خان کے دور حکومت میں صحافیوں کے خلاف جبر میں اضافہ ہوا، رپورٹ جاری

نیا دور

نیا دور

Related Posts

زندگی کا سب سے مشکل شو حامد میر کے ساتھ کیا؛ عائشہ جہانزیب

زندگی کا سب سے مشکل شو حامد میر کے ساتھ کیا؛ عائشہ جہانزیب

by نیا دور
مارچ 3, 2023
0

میں نے زندگی کا سب سے مشکل شو حامد میر کے ساتھ کیا اور اس کا مجھے سب سے زیادہ مزہ بھی...

اکشے کمار کی مسلسل 5 فلمیں باکس آفس پر کیوں ناکام ہو گئیں؟

اکشے کمار کی مسلسل 5 فلمیں باکس آفس پر کیوں ناکام ہو گئیں؟

by حسنین جمیل
فروری 25, 2023
0

'سیلفی' بھی فلاپ ہو گئی ہے۔ 'سوریا ونشم' کے بعد یہ اکشے کمار کی مسلسل پانچویں فلاپ فلم ہے۔ بچن پانڈے، رکشا...

Load More
Next Post
عمران خان کے دور حکومت میں صحافیوں کے خلاف جبر میں اضافہ ہوا، رپورٹ جاری

عمران خان کے دور حکومت میں صحافیوں کے خلاف جبر میں اضافہ ہوا، رپورٹ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In