ایسا بالی وڈ ایکٹر جو متعدد ہیروئنز کی پسند، کیا آپ جانتے ہیں وہ کون ہے؟

ایسا بالی وڈ ایکٹر جو متعدد ہیروئنز کی پسند، کیا آپ جانتے ہیں وہ کون ہے؟
کیا آپ کو پتا ہے ایک بالی وڈ ایکٹر ایسا بھی ہے جو ایک نہیں بلکہ 7 بالی وڈ ہیروئنز کی پسند ہے۔ جی ہاں! ایک آدھ نہیں بلکہ 7 بالی وڈ ہیروئنز اس ایک ہیرو پر مرتی ہیں؟

یہ ہیروئنز کون ہیں ؟ اور آخر یہ ہنڈسم ایکٹر میاں ہیں کون؟ بالی وڈ کی 7 ہیروئنز ایسی ہیں کہ ان کی کسی بات پر بنتی ہو یا نہ بنتی ہو پر دل دینے کے معاملے میں وہ ایک پیج پر ہیں۔

ان تمام ایکٹریسز کا پسندیدہ ترین بالی وڈ ہیرو صرف ایک ہے۔ پہلے ذرا یہ جان لیتے ہیں کہ یہ 7 بالی وڈ اداکارائیں کون ہیں اور پھر جانیں گے اس ہیرو کو جس نے ان سب کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔ تو جناب یہ اداکارائیں ہیں سوناکشی سنہا، شردھا کپور، ڈانسر نورا فتیحی، تاپسی پنو، حنا خان، کریتی سینن، اور کیارا اڈوانی۔ اور پتا ہے یہ حسینائیں اپنے اس خوابوں کے شہزادے کے متعلق کیا کہتی ہیں؟

سوناکشی سنہا کہتی ہیں کہ یہ دنیا کے واحد ایکٹر ہیں جن کے پوسٹرز انہوں نے اپنے بیڈ روم کی دیواروں پر لگا رکھے تھے بلکہ انہوں نے تو اپنے کمرے کو اس جادوئی شخصیت کی تصویروں سے بھر رکھا تھا۔

تاپسی پنو نے تو اس بات کا کھلے دل سے اور سب کے سامنے اعتراف کیا کہ یہ شخص ان کی پسند تھا اور ہے۔ یہ کرش تھا ان کا اور جب وہ انڈسٹری میں نہیں آئی تھیں تو اسی شخص کو سپنوں میں دیکھا کرتی تھیں۔ اصل میں وہ اس کی محبت میں بہت دور تک چلی گئی تھیں۔

ایسا ہی کچھ کہا ہے کہ شردھا کپور نے بھی۔ شردھا کپور کہتی ہیں کہ وہ اس شخص کی محبت میں بری طرح گرفتار تھیں۔ انہیں اس سے انتہا سے زیادہ محبت تھی۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شردھا کو خود کو نارمل کرنے کے لئے تو باقاعدہ علاج کرانا پڑا تھا۔ وہ نفسیاتی معالج کے پاس جاتی رہیں اور پھر کہیں جا کر ان کے عشق کا بھوت اترا تھا۔ مگر اب بھی وہ اس ایکٹر کو چاہتی ضرور ہیں۔ ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ چاہنے کی نوعیت بدل چکی ہے۔

اور اب بات نورا فتیحی کی۔ نورا فتیحی ایک زمانے کا کرش ہیں اور ان کا کرش یہی ہیرو ہے۔ نورا فتیحی کہتی ہیں کہ یہ ایکٹر ان کا کرش رہ چکے ہیں۔ اور اس کی وجہ ہے ان کا انتہا سے زیادہ ہینڈسم ہونا ہے۔ انہیں ان کی مردانہ وجاہت اور گورا رنگ بہت بہت پسند ہے۔ کسی دور میں تو نورا ان کی محبت میں بہت آگے نکل چکی تھیں۔ مگر پھر واپسی کیسے ہوئی؟ نورا نے اس کا ابھی تک نہیں بتایا۔ خیر نورا فتیحی کی طرح کیارا اڈوانی بھی اس شخص کے پیچھے لٹو ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پورے بالی وڈ میں اس سا ہینڈسم نہ تو آج تک کوئی آیا اور نہ ہی کبھی آئے گا۔ اور صرف حُسن ہی نہیں بلکہ کیارا اڈوانی کو تو ان کی ایکٹنگ بھی بہت بہت پسند ہے۔ وہ ان کی ایکٹنگ کی بھی بہت بڑی فین ہیں۔ اور کریتی سینن کی بات کریں تو سوناکشی سنہا کی طرح کریتی کے بیڈ روم میں  بھی اس سپر سٹار کے پوسٹرز لگے ہیں۔ جی ہاں ابھی تک لگے ہیں۔ یہ محترمہ بھی اس شخصیت کی محبت میں گرفتار تھیں۔

ابھی تک یہ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ کیا وہ ابھی تک گرفتار ہیں یا رہا ہوچکی ہیں؟ اور اس میگا سپر سٹار کی ساتویں دیوانی حنا خان بھی ہیں۔ حنا خان نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ یہ سٹار بالی وڈ کے وہ واحد ایکٹر ہیں جن سے انہیں محبت ہے۔ جی ہاں محبت تھی نہیں بلکہ محبت ہے۔ یہ نہایت اہم بات ہے۔

حنا خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ان کی شخصیت سے بے حد متاثر ہیں۔ چلیں بہت ہو گیا سسپنس اور اب جان لیتے ہیں کہ آخر ان 7 اداکاراؤں کا یہ کرش ہے تو ہے کون؟ اگر آپ شاہ رخ خان کا سوچ رہے ہیں تو یہ بالکل غلط ہے۔ اور اگر آپ کسی بھی خان کا سوچ رہے ہیں تب بھی غلط ہے کیونکہ یہ نہ تو سلمان ہیں اور نہ ہی عامر خان۔

ان کا نام ہے ہریتھک روشن۔ جی ہاں 48 سال کے ہریتھک روشن۔ اور ہریتھک روشن جن کی 2000 میں شادی ہو چکی تھی۔ اور پھر 2014 میں طلاق بھی ہو گئی۔ اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔