کیا دا کپل شرما شو ٹی وی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ٹاٹا بائے بائے کہنے والا ہے؟

کیا دا کپل شرما شو ٹی وی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ٹاٹا بائے بائے کہنے والا ہے؟
ٹی وی نہیں تو پھر کون سا پلیٹ فارم؟ یعنی دنیا بھر میں انتہا سے زیادہ مقبول یہ شو اب کس پلیٹ فارم پر دکھایا جائے گا؟ دا کپل شرما شو کی پوری ٹیم امریکا اور کینیڈا کیوں جا رہی ہے؟

آخر پچھلے سال اگست میں شروع ہونے والا اس شو کا تیسرا سیزن کب ختم ہو جائے گا؟ کیا کپل شرما ٹی وی پر ایک اور شو بھی شروع کر سکتے ہیں؟ پکی خبریں ہیں کہ دا کپل شرما شو بہت جلد ٹی وی اسکرین سے غائب ہو جائے گا۔ اور پھر کبھی لوٹ کر نہیں آئے گا۔ کیونکہ کپل شرما اس شو کو   او ٹی ٹی پر لے جانے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔

او ٹی ٹی ایک آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہے۔ دنیا آن لائن ہوتی جا رہی ہے، اس لیے کپل شرما نے بھی اپنی قسمت آن لائن آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اصل میں کچھ عرصے بعد دا کپل شرما شو ٹی وی پر نہیں دکھایا جائے گا کیونکہ شو کی ساری کی ساری ٹیم ہی امریکا اور کینیڈا جا رہی ہے۔

اس ٹور پر جانے والوں میں کپل شرما کے علاوہ چندا پربھارکر، کرشنا ابھیشیک، کِکی شردا، سمونا چکروتی اور دوسرے لوگ شامل ہیں۔ اس لیے اس شو کو ہر ویک اینڈ پر دنیا بھر میں موجود اس کے فینز بہت مِس کریں گے۔

لیکن یہ بریک مستقل ثابت ہوگی اور اب یہ شو    او ٹی ٹی کامیڈی پر دکھایا جائے گا۔ اصل میں کپل شرما او ٹی ٹی کامیڈی  پر آل آؤٹ جانا چاہتے ہیں۔ کہا تو یہ بھی جا رہا ہے کہ کپل شرما او ٹی ٹی پر اپنے پورے جوبن پر نظر آئیں گے۔ وہ خود کو صرف ایک شو تک محدود نہیں رکھیں گے۔ وہ او ٹی ٹی پر نئے نئے تجربات کریں گے۔ مختلف قسم کے کامیڈی شوز اور پروگرامز وغیرہ کرتے دکھائی دیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ وہاں کوئی کامیڈی سیریز بھی شروع کر لیں۔

دا کپل شرما شو سونی انٹرٹینمنٹ پر ٹیلی کاسٹ کیا جاتا ہے۔ اور کپل شرما کے اس چینل سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ اس کے علاوہ اس فیصلے کی ایک اور بھی وجہ ہے اور وہ ہے اس شو کے پورے گینگ خاص کر کرشنا، ککی اور سمونا کی انٹر نیٹ پر انتہا سے زیادہ مقبولیت۔

کپل شرما اور او ٹی ٹی اس شہرت کو بھی کیش کرانا چاہتے ہیں۔ ویسے اگر اس شو کی بات کی جائے تو شاید یہ اس وقت کا انڈیا کا سب سے پاپولر شو ہے۔ دنیا بھر میں موجود اردو، ہندی اور پنجابی سمجھنے والے اسے بہت پسند کرتے ہیں۔ وہ الگ بات کہ یہ شو کئی ایک تنازعات کا بھی شکار رہا ہے۔