• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مارچ 28, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زندگی پر ایک نظر

عامر لیاقت کا میڈیا کریئر صرف ان کی رمضان ٹرانسمیشنز کے باعث ہی مشہور اور کئی مرتبہ متنازع نہیں رہا، بلکہ کئی اور وجوہات نے انھیں ہمیشہ شہ سرخیوں میں رکھا۔

نیا دور by نیا دور
جون 11, 2022
in انٹرٹینمنٹ
12 0
0
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زندگی پر ایک نظر
14
SHARES
69
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 5 جولائی 1971ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد شیخ لیاقت حسین صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کے سابقہ ایم این اے بھی تھے۔ عامر لیاقت کی والدہ محمودہ سلطانہ بھی سیاسی وسماجی شخصیت تھیں۔

زمانہ طالبعلمی میں ہی عامر لیاقت حسین کی شہرت ایک منجھے ہوئے مقرر کے طور پر ہو گئی تھی۔ خیر انہوں نے ایم بی بی ایس کی ڈگری لیاقت میڈیکل کالج سے 1995ء میں حاصل کی تھی۔ پھر اس کے بعد انہوں نے جرنلزم کے شعبے کو اپنے لیا چنا۔

RelatedPosts

عمران خان کے وکیل دبئی میں جیو  نیوز کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرانے میں ناکام

معروف نوجوان اینکر حمزہ رؤف انتقال کر گئے

Load More

انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ندائے ملت سے کیا۔ وہ ریڈیو براڈ کاسٹر بھی تھے۔ پاکستان میں پرائیویٹ ٹی وی چینلز کے آنے کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے جیو نیوز جوائن کر لیا۔ وہ اور ندا فاطمہ جو اب ندا سمیر ہو چکی ہیں جیو نیوز کے پہلے نیوز اینکر تھے۔

اس کے بعد میڈیا کی فیلڈ میں انہوں نے پیچھے مُڑ کر نہ دیکھا۔ انہوں نے اپنے وقت کا پاکستانی میڈیا انڈسٹری کا سب سے مشہور ٹی وی شو عالم آن لائن ہوسٹ کیا۔ اس مذہبی شو نے ان کی شہرت کو شاید دنوں میں ہی آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیا تھا۔ وہ ایک مذہبی سکالر بھی بن کر ابھرے تھے۔

عامر لیاقت حسین کا ایک اور خاصا تھا ان کا رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ کرنا۔ انہوں نے جیو پر سحر اور افطار کی ٹرانسمیشن کی میزبانی شروع کی۔ کوئی شک ہی نہیں کہ رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن میں انہوں نے جان بھر دی تھی۔

انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن کا انداز ہی بدل ڈالا تھا۔ ہر گھر میں لوگ ٹی وی سیٹس کے آگے عامر لیاقت کی رمضان ٹرانسمیشن دیکھنے بیٹھ جاتے اور ڈھیروں ایڈز کے باوجود چینل چینج نہ کرتے تھے۔

پھر عامر لیاقت نے جیو ٹی وی پر ہی انعام گھر کے نام سے گیم شو شروع کیا۔ اور اس گیم شو نے تو گویا جادو ہی کر دیا۔ اگرچہ یہ پی ٹی وی پر طارق عزیز شو کی کاپی تھی مگر عامر لیاقت کا اسٹائل بالکل مختلف اور جاندار تھا۔ اور اس شو میں واقعتاً انعامات کی بارش کی جاتی تھی۔

اتنے انعامات کہ جن کا تصور بھی مرحوم طارق عزیز کے شو میں نہیں کیا جا سکتا تھا۔ مگر عامر لیاقت کی ذات کو بھلا قرار کہاں تھا؟ انہوں نے اس گیم شو کو رمضان ٹرانسمیشن کا بھی حصہ بنا ڈالا۔ یعنی ایک بار پھر رمضان ٹرانسمیشن کو نیا رنگ دے دیا۔

آج تمام ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشنز اسی انداز میں پیش کی جاتی ہیں۔ اور پھر عامر لیاقت حسین نے جیو چھوڑ کر اے آر وائے جوائن کر لیا۔ اور جیو کے چھوڑتے ہی ان کی ایک وڈیو ریلیز کی گئی جس میں وہ گالیاں دیتے اور اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

اس وڈیو نے ان کے امیج کو بری طرح برباد کر دیا تھا۔ وہ امر لیاقت جو نیک نام تھے، بدنام ہوگئے تھے۔ مگر پھر رفتہ رفتہ دھیرے دھیرے سب اسے بھول گئے اور عامر لیاقت نے ایک بار پھر نیک نامی کما لی۔

وہ مختلف چینلز پر اینکر بھی رہے اور رمضان ٹرانسمیشن بھی کرتے رہے۔ خیر ایک بار پھر تھوڑا اور پیچھے چلتے ہیں۔ جب عامر لیاقت کے ٹی وی کیرئیر کا آغاز ہوا تھا تو اس کے کچھ عرصہ بعد ہی 2002 میں وہ ایم کیو ایم کی طرف سے کراچی سے ایم این اے منتخب ہو گئے تھے۔ دو سال بعد ہی انہیں مذہبی امور کا وزیرِ مملکت بنا دیا گیا تھا۔

ان کی Fan Following کا یہ عالم تھا کہ اس وقت کے صدر جنرل پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف اور اہلیہ صہبا مشرف بھی ان کی فین تھیں۔ عامر لیاقت کو 3 دفعہ دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں میں شامل کیے جانے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

انہیں پاکستان کی 100 مقبول ترین شخصیات میں بھی شمار کیا گیا تھا۔ اُدھر مقبولیت کا یہ عالم تھا اور اِدھر یہ کہ ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال سے ان کی نہ بن سکی۔ ان کے بشریٰ اقبال سے 2 بچے احمد اور دعا ہیں۔

پھر انہوں نے اپنے سے کافی کم عمر کی لڑکی طوبیٰ انور سے شادی کی۔ یہ شادی لگ بھگ 4 برس چلی اور اِسی سال عامر لیاقت کی ان سے بھی راہیں جدا ہو گئیں۔ اور پھر عامر لیاقت نے 9 فروری 2022 کو خود سے 31 سال چھوٹی لڑکی دانیا ملک سے شادی کر لی۔

اس شادی کا ہر جانب چرچا ہو گیا۔ سب کی زباں پر یہی تھا کہ ایک تو شادی تیسری اوپر سے 31 سال چھوٹی لڑکی سے۔ میمز بنائی گئیں۔ انٹرویوز کیے گئے۔ اس وقت کے وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے بھی عامر لیاقت اپنی تیسری اہلیہ کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

عمران خان کا ذکر چل پڑا تو یہ بھی بتاتے چلیں کہ عامر لیاقت حسین 2018 کے جنرل الیکشنز میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر کراچی سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ مگر جیسے جیسے تحریکِ عدم اعتماد قریب آتی گئی عمران خان سے عامر لیاقت کی دوریاں بڑھتی گئیں۔

انہوں نے عمران خان کے خلاف وڈیو میسجز بھی جاری کیے اور آخر کار منحرف ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے سپوٹرز انہیں ٹرول کرتے رہے۔ اور پھر عامر لیاقت کی دانیا ملک سے بھی علیحدگی ہوگئی۔

دانیا نے ان پر انتہائی غلیظ الزامات لگائے۔ عامر لیاقت نے بھی مبینہ طور پر دانیا کی کچھ آڈیوز ریلیز کیں جن میں ان کے کردار پر انگلیاں اٹھتی تھیں۔ خیر پھر مبینہ طور پر دانیا نے عامر لیاقت کی برہنہ وڈیوز لیک کر دیں۔

بس اس کے بعد تو عامر لیاقت پر میمز اور تنقید کرنے سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت ہی ابھر آئی۔ دانیا نے مزید گھٹیا الزامات لگائے۔ یوٹیوبرز ویوز کے چکر میں ان کا انٹرویو لیتے، ان کا مؤقف پیش کرتے مگر شاید ہی کسی نے عامر لیاقت سے ان کا ورژن جانا ہو۔ اس پر عامر لیاقت انتہائی Depressed ہوئے۔ انہوں  نے روتے ہوئے وڈیو میسجز جاری کیے اور پاکستان چھوڑنے کا اعلان بھی کیا۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ عامر لیاقت نے اپنی ٹرولنگ اور گھر تڑوانے کا الزام بھی پی ٹی آئی پر لگایا۔ خیر ان کی برہنہ وڈیوز لیک ہو جانے پر وہ ٹوٹ گئے، بکھر گئے۔ ڈپریشن عروج پر پہنچ گیا اور پھر بالاخر ملک چھوڑنے کا تہیہ کرنے والے عامر لیاقت 9 جون 2022 کو دنیا ہی چھوڑ گئے۔

 

Tags: Dania Shahdr aamir liaquatDr Bushra IqbalGeo Newstuba anwar
Previous Post

اخونزادہ چٹان اور ساجد طوری کی طالبان کیساتھ مذاکرات میں شرکت، پیپلز پارٹی کی قیادت شدید برہم

Next Post

شہباز اور حمزہ کی ضمانت ہو گئی افراط زر 25pc: ترین | مفتاح نے بجٹ کا دفاع کیا | پی پی پی، پی ایم ایل این متفق

نیا دور

نیا دور

Related Posts

زندگی کا سب سے مشکل شو حامد میر کے ساتھ کیا؛ عائشہ جہانزیب

زندگی کا سب سے مشکل شو حامد میر کے ساتھ کیا؛ عائشہ جہانزیب

by نیا دور
مارچ 3, 2023
0

میں نے زندگی کا سب سے مشکل شو حامد میر کے ساتھ کیا اور اس کا مجھے سب سے زیادہ مزہ بھی...

اکشے کمار کی مسلسل 5 فلمیں باکس آفس پر کیوں ناکام ہو گئیں؟

اکشے کمار کی مسلسل 5 فلمیں باکس آفس پر کیوں ناکام ہو گئیں؟

by حسنین جمیل
فروری 25, 2023
0

'سیلفی' بھی فلاپ ہو گئی ہے۔ 'سوریا ونشم' کے بعد یہ اکشے کمار کی مسلسل پانچویں فلاپ فلم ہے۔ بچن پانڈے، رکشا...

Load More
Next Post
شہباز اور حمزہ کی ضمانت ہو گئی افراط زر 25pc: ترین | مفتاح نے بجٹ کا دفاع کیا | پی پی پی، پی ایم ایل این متفق

شہباز اور حمزہ کی ضمانت ہو گئی افراط زر 25pc: ترین | مفتاح نے بجٹ کا دفاع کیا | پی پی پی، پی ایم ایل این متفق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In