پاکستان ان دنوں شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ فیٹف کے گرے لسٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے لیکن آئی ایم ایف پروگرام کی تلوار ابھی تک سر پر لٹک رہی ہے۔ موجودہ صورتحال سے تقریباً ہر شہری پریشان ہے لیکن کچھ ایسے صاحب حیثیت اور امیر کبیر لوگ بھی اس ملک میں ہی رہتے ہیں جو ڈیڑھ لاکھ کی قیمض، 40 ہزار کی شلوار اور 60 ہزار روپے مالیت کے ڈوپٹے والا پورا سوٹ لینے کی استطاعت رکھتے ہیں۔
یہ مہنگا ترین سوٹ اقبال حسین نامی فیشن برانڈ نے متعارف کرایا ہے۔ لوگوں نے جب سے اس سوٹ کی قیمت پڑھی ہے، ان کے ہوش اڑے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس حوالے سے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
Manish Malhotra bhi sharma jaye price dekhke https://t.co/Or0MxLnuqU
— Sαмeeʀ♡tαɴu (@SRK_Worshipper) June 16, 2022
ہوا یوں کہ ایک صارف نے جب ماہرہ خان کو ایک فوٹو میں یہ سوٹ پہنچے دیکھا تو فوراً اس کی قیمت پوچھ ڈالی۔ لیکن جب اس کو قیمت کا پتہ چلا تو موصوف کو دن میں تارے نظر آنا شروع ہو گئے۔
اقبال حسین نامی اس فیشن برانڈ کی جانب سے سوشل میڈیا صارف کو بتایا گیا کہ اس سوٹ کی قمیض ڈیڑھ لاکھ روپے، شلوار چالیس ہزار روپے جبکہ ہلکے کام والے ڈوپٹے کی قیمت سکہ رائج الوقت میں صرف 60 ہزار روپے نقد ہے۔
سوشل میڈیا صارف نے ”اپنی غربت” کی وجہ سے یہ مہنگا ترین سوٹ لینے کا خیال دل سے نکالا لیکن فیشن برانڈ انتظامیہ کی جانب سے قیمت بارے رپلائی کو اٹھا کر شیئر کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔
Shalwar ko kaat ke aap ghar ka rashan aur bijli ka bill bhar kar saktay https://t.co/lRC4EI7m4l
— Barfeelay Bandar Returns (@Shishtum) June 16, 2022
پھر جناب دیگر صارفین کیسے پیچھے رہتے، انہوں نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیئے۔ اقبال حسین فیشن برانڈ کی قیمت پر صارفین نے تنقید کی اور کہا ہے کہ لگتا ہے انتظامیہ اس کی قیمت میں غلطی سے صفر شامل کر رہی تھی۔
ایک صارف نے کہا کہ کیا اس میں ٹریکر لگا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا صارف جہانزیب نے کہا کہ یہ تو خاص آفر ہے جو کہ صرف مریم نواز کیلئے ہے تو جلدی کریں اس سے پہلے کہ آفر ختم ہو جائے یہ بہت سستا ہے۔
Izaarband alag se hai. https://t.co/yNFqAqOlbI
— Baray Abbu (@SyedAliMaddy) June 16, 2022
صارف رضوان نجم نے کہا کہ یہ وہ چیزیں ہیں جو صرف مریم نواز ہی لے سکتی ہیں۔ براؤنی نامی صارف نے کہا کہ شلوار 40 ہزار کی کون لیتا ہے؟ مہک خان نے کہا کہ ہیوی دوپٹہ 2 لاکھ کا ہے اتنےمیں تو ہیوی بائیک آ جاتی ہے۔
جنید نامی سوشل میڈیا صارف نے ردعمل میں لکھا کہ اتنے پیسوں میں تو وہ ساری زندگی کیلئے کپڑے خرید سکتا ہے۔ طلحہ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ تو شلواریں پہن ہی نہیں رہے۔
Heavy dupatta 2lac. itnay mei tw heavy bike aa jati. https://t.co/18edW2JKhh
— Meki Khan (@iammahheki) June 17, 2022
سمیر نامی شہری نے کہا کہ اس قیمت کو دیکھ کر تو منیش ملہوترا بھی شرماجائے گا۔ ششٹم نامی صارف نے کہا کہ اس شلوار کو کاٹ کر آپ گھر کا راشن اور بجلی کا بل بھی بھر سکتے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ ابھی اوزار بند الگ سے ہے۔
View this post on Instagram