• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 20, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

اکشے کمار کی نئی فلم رکشا بندھن پاکستانی فلم ”لوڈ ویڈنگ” کا چربہ

پاکستانی ڈائریکٹر نبیل قریشی کی فلم لوڈ ویڈنگ میں اداکار فہد مصطفیٰ، مہوش حیات سے محبت کرتے اور ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ مگر فہد کی ایک چھوٹی بہن بھی ہوتی ہے۔ وہ اس کے ہاتھ جلد از جلد پیلے کرنا چاہتے ہیں۔

نیا دور by نیا دور
جون 25, 2022
in انٹرٹینمنٹ
10 0
0
اکشے کمار کی نئی فلم رکشا بندھن پاکستانی فلم ”لوڈ ویڈنگ” کا چربہ
12
SHARES
58
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔ بری طرح فلاپ ہونے والی فلم سمراٹ پرتھوی راج کے ہیرو اکشے کمار نے تو حد ہی کردی۔ شاید اکشے کی عمر زیادہ ہو گئی ہے اس لیے وہ سٹھیا گئے ہیں یا پھر واقعی کرن جوہر ٹھیک کہتے ہیں کہ بولی وڈ سے کنٹینٹ اور Content Creators کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

معاملہ یہ ہے کہ اکشے کمار کی آنے والی نئی فلم رکشا بندھن پاکستانی فلم ”لوڈ ویڈنگ” کا چربہ ہے۔ یعنی حد ہی ہو گئی ویسے۔ چلیں ہولی وڈ کی فلم کی نقل کر لی جاتی تو شاید اتنا برا نہ تھا مگر یہاں تو معاملہ ہی الٹا ہے۔ پاکستانی فلموں کو ہی نہیں چھوڑا جا رہا۔

RelatedPosts

اکشے کمار کی مسلسل 5 فلمیں باکس آفس پر کیوں ناکام ہو گئیں؟

خلیل الرحمان قمر کی مبینہ آڈیو کال لیک، بڑا تنازع کھڑا ہوگیا

Load More

بولی وڈ کے فلم میکر پاکستانی میوزک کے پیچھے تو ہاتھ دھو کر پڑے ہی ہوئے ہیں اور اب ایک بار پھر پاکستانی فلموں کی کہانیاں بھی چُرانا شروع کر دی ہیں۔ آئیں پہلے ذرا دونوں فلموں کی سٹوری کے بارے میں جان لیتے ہیں تاکہ یہ چوری مزید کلیئر ہو سکے۔

پاکستانی ڈائریکٹر نبیل قریشی کی فلم لوڈ ویڈنگ میں اداکار فہد مصطفیٰ، مہوش حیات سے محبت کرتے اور ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ مگر فہد کی ایک چھوٹی بہن بھی ہوتی ہے۔ وہ اس کے ہاتھ جلد از جلد پیلے کرنا چاہتے ہیں۔ یعنی اس کی شادی ہو تو وہ شادی کریں ناں۔

لیکن اس میں مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ اسے دینے کے لیے جہیز کہاں سے لائیں؟ یوں فہد مصطفیٰ کی شادی ان کی چھوٹی بہن کی شادی کی وجہ سے رکی ہوتی ہے اور ان کی بہن کی شادی جہیز کی وجہ سے۔

رکشا بندھن کی بھی بالکل یہی کہانی ہے۔ اکشے کمار کو ایک لڑکی سے پیار ہے مگر اپنی شادی سے پہلے انہیں اپنی بہنوں کی شادی کرنی ہے۔ یوں اکشے کی شادی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ جاتا ہے۔ یعنی ساری کہانی لوڈ ویڈنگ کی ہے بس فرق یہ ہے کہ فہد مصطفیٰ کی صرف ایک کنواری بہن تھی اور اکشے کی 4 چار ہیں۔

لوڈ ویڈنگ کا آئیڈیا یہ تھا کہ جہیز کی وجہ سے غریب اور مڈل کلاس لوگوں کی زندگیاں تباہ ہو جاتی ہیں اور یہی آئیڈیا چُرایا گیا ہے۔ اکشے کمار کی رکشا بندھن میں بھی۔ یہ فلم بھی یہی دکھاتی ہے کہ کیسے جہیز زندگیاں تباہ کر دیتا ہے۔ اور سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ کو چُرایا اس لیے گیا کہ رکشا بندھن کو  Produce  کیا ہے زی سٹوڈیوز نے۔ اور یہ وہی کمپنی ہے جو پاکستانی مووی لوڈ ویڈنگ کی بھی پارٹنر تھی۔

یعنی اب آگئی ہوگی آپ کو ساری کہانی سمجھ۔ مگر نہ تو پاکستانی فلم کو بولی وڈ نے پہلی بار چُرایا ہے اور نہ ہی نبیل قریشی کی فلم کو۔ اس سے پہلے نبیل قریشی ہی کی فلم ایکٹر ان لاء کے مشہور ترین Electricity Caseکو شاہد کپور کی فلم ‘بتی گُل میٹر چالُو’ میں مکمل طور پر کاپی کیا گیا تھا۔ اور تو اور ایک بھوجپوری فلم نے بھی ایکٹر اِن لاء کو فریم ٹو فریم کاپی کیا تھا۔ اور بے چارے نبیل قریشی تو اس قدر مظلوم ہیں کہ ان کے ایک میوزک ویڈیو جس میں محسن عباس حیدر اور سونیا حسین جلوہ گر ہوئے تھے کو ایک انڈین آرٹسٹ نے ہوبہو نقل کر لیا تھا۔

اس ویڈیو میں ایکٹرز کی الماریاں اور سیٹ ایک جیسا بنایا گیا اور حد تو یہ ہے کہ اوپننگ بھی فریم ٹُو فرم ایک جیسی تھی۔ خیر آئیں مزید  ماضی میں جھانکتے ہیں اور کرتے ہیں بات ان دیگر پاکستانی فلموں کی بھی جنہیں بولی وڈ چُرا چکا ہے۔

بولی وڈ نے اپنے  Golden Era میں پاکستانی فلم دوریاں کو بری طرح کاپی کیا تھا۔ بس صرف نام ہی چینج کیا تھا اور رکھ دیا تھا آندھیاں۔ مجال ہے جو سٹوری کا پلاٹ ذرا سا بھی چینج کیا ہو۔

ایک اور پاکستانی فلم ہے آئینہ۔ اس بے چاری فلم کو تو بولی وڈ  میں صرف ایک بار نہیں بلکہ کئی بار کاپی کیا گیا تھا۔ صرف ایک ہی مثال لے لیں۔ ششی کپور کی ‘آ گلے لگ جا’۔ اور ندیم کی مشہور فلم سنگ دل کی کاربن کاپی تھی دھرمیندر اور ریکھا کی فلم  جھوٹا سچا۔

خیر اگر لسٹ بنانے بیٹھ گئے تو یہ ویڈیو بولی وڈ فلموں کی طرح ڈھائی 3 گھنٹے کی ہوجائے گی۔ مگر یہ سب بتانا اس لیے ضروری  تھا کہ انڈیا میں لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ بولی وڈ کس کس طرح پاکستانی کنٹینٹ چُرا رہا ہے۔

لیکن اگر پاکستان میں ایسی حرکت ہو جائے تو سب کو پتہ لگ جاتا ہے کیونکہ لوگ بولی وڈ کے دیوانے ہیں دیوانے۔ چلیں چھوڑیں بس آپ کو نبیل قریشی کا مزیدار کمنٹ سنا دیتے ہیں جو انہوں نے اپنی فلم کی چوری پر کیا۔ بولے ،’لوڈ ویڈنگ پرو میکس ؟ یا لوڈ ویڈنگ دکھانا بھائی۔ تھوڑا اور مہنگے میں۔ یعنی انہوں نے بات ہی ختم کر دی کہ انتہائی کم بجٹ کی فلم لوڈ ویڈنگ کو کاپی کر کے انتہائی مہنگی فلم رکشا بندھن بنانا کہاں کی عقل مندی ہے بھائی؟

 

Tags: Akshay KumarbollywoodentertainmentRaksha bandhanShowbizاکشے کمارانٹرٹینمنٹبالی ووڈرکشا بندھنشوبز
Previous Post

پی ٹی آئی کا مستقبل ضمنی الیکشن سے منسلک، حکومت رہتی ہے یا جائے گی؟ 17 جولائی کو پتا لگ جائے گا

Next Post

امیروں پر سپر ٹیکس عوام نہیں، اسٹیبلشمنٹ کو بچانے کیلئے لگایا گیا

نیا دور

نیا دور

Related Posts

زندگی کا سب سے مشکل شو حامد میر کے ساتھ کیا؛ عائشہ جہانزیب

زندگی کا سب سے مشکل شو حامد میر کے ساتھ کیا؛ عائشہ جہانزیب

by نیا دور
مارچ 3, 2023
0

میں نے زندگی کا سب سے مشکل شو حامد میر کے ساتھ کیا اور اس کا مجھے سب سے زیادہ مزہ بھی...

اکشے کمار کی مسلسل 5 فلمیں باکس آفس پر کیوں ناکام ہو گئیں؟

اکشے کمار کی مسلسل 5 فلمیں باکس آفس پر کیوں ناکام ہو گئیں؟

by حسنین جمیل
فروری 25, 2023
0

'سیلفی' بھی فلاپ ہو گئی ہے۔ 'سوریا ونشم' کے بعد یہ اکشے کمار کی مسلسل پانچویں فلاپ فلم ہے۔ بچن پانڈے، رکشا...

Load More
Next Post
امیروں پر سپر ٹیکس عوام نہیں، اسٹیبلشمنٹ کو بچانے کیلئے لگایا گیا

امیروں پر سپر ٹیکس عوام نہیں، اسٹیبلشمنٹ کو بچانے کیلئے لگایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

‘عمران خان اور شیخ رشید پاکستان کے جھوٹے ترین شخص ہیں’ (پارٹ 1)

‘عمران خان اور شیخ رشید پاکستان کے جھوٹے ترین شخص ہیں’ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In