کرینہ کپور کو لال سنگھ چڈھا کے لیے آڈیشن کیوں دینا پڑا؟

کرینہ کپور کو لال سنگھ چڈھا کے لیے آڈیشن کیوں دینا پڑا؟
کرینہ کپور نے آج تک کوئی آڈیشن نہیں دیا لیکن عامر خان نے ان کا پہلی بار فلم لال سنگھ چڈھا کے لیے آڈیشن دلوایا کیونکہ وہ کاسٹنگ کے بارے میں یقین کرنا چاہتے تھے۔

2000ء میں جے پی دتہ کی فلم ’’ریفیوجی‘‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی کرینہ کپور خان نے ہندی فلم انڈسٹری میں 22 سال مکمل کر لئے ہیں۔ ان بیس سالوں میں کرینہ کپور نے اپنی کامیابی اور سٹارڈم کو برقرار رکھا ہے۔

کرینہ کپور کا خیال ہے کہ آج فلموں میں ستاروں کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور فارمولا فلمیں نہیں چلیں گی۔ ان کا ماننا ہے کہ اداکار فلموں میں تب ہی زندہ رہ سکتے ہیں جب ان کی فلموں کی عمر لمبی ہو۔

اومکارہ، چمیلی، جب وی میٹ اور کبھی خوشی کبھی غم جیسی فلموں کی مثال دیتے ہوئے کرینہ نے کہا کہ یہ فلمیں آج بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس لیے کسی بھی اداکار کے لیے فلموں کا انتخاب بہت ضروری ہوتا ہے۔

آج کے دور کی فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرینہ نے کہا کہ ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ سٹار ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے دوران لوگوں نے گھر بیٹھے زبردست مواد دیکھا ہے۔ اب تھیٹر فلمیں او ٹی ٹی پر دستیاب ہوں گی۔ شائقین اب صرف فیملی انٹرٹینمنٹ والی فلموں کے لیے سینما گھروں میں آئیں گے، چاہے وہ عامر خان ہوں یا اس فلم میں کوئی نیا فنکار۔

کرینہ کپور کا خیال ہے کہ گانے، سیکس، ہیروئن کے آئٹم نمبر اور دو کلائمکس سین والی فارمولا فلمیں اب نہیں چلیں گی۔ حال ہی میں، جنوبی ہند کی ریاستوں میں بنی فلموں جیسے RRR، KGF 2، Pushpa نے ہندی فلموں سے بہتر کمائی کی ہے اور سامعین پر غلبہ حاصل کیا ہے۔

جنوبی ہند کی فلموں کے بارے میں کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ’ان فلموں کی ایک کہانی ہوتی ہے ایسا نہیں ہوتا کہ دو گانے بن رہے ہوں، پھر ایک سین اور پھر ہیروئن ولن کے دروازے پر ناچ رہی ہو‘۔

’’ساؤتھ کی فلموں میں اس سب کے باوجود ان کی فلموں میں ایک کہانی ہوتی ہے۔ میں نے باہو بلی کو دیکھا ہے، کیا زبردست آرٹ ہے، وی ایف ایکس اور کتنی شاندار کہانی ہے۔ ایک طاقتور کہانی ہی سامعین کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔"

تقریباً ایک دہائی بعد عامر خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے جا رہی کرینہ نے کہا کہ عامر خان ان ستاروں میں سے نہیں ہیں جو کہتے ہیں کہ اگر میں فلم میں ہوں تو مجھے فلم کرنی ہے۔ ان کے مطابق عامر خان فلم کے لیے وقف ہیں اور وہی کرتے ہیں جو فلم کے لیے صحیح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عامر خان یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کیا میں ادھیڑ عمر خاتون کا کردار ادا کر پائوں گی یا نہیں۔ اس سب کے بعد ہی کرینہ اس فلم کا حصہ بنیں۔

فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے دوران وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن تھا۔ وہ دوسری بار حاملہ ہوئیں اور ماں بنی۔ لیکن انہوں نے کام جاری رکھا۔ کرینہ کپور کا ماننا ہے کہ یہی عورت کی طاقت ہے۔ وہ کہتی ہیں، "اگر آپ کو یہ پسند ہے، تو آپ کام کریں۔ ایسا کچھ نہیں ہے جو ہم (خواتین) نہیں کر سکتیں۔"

حمل کے دوران کام کرنے میں کرینہ کو عامر سے کافی مدد ملی۔ تاہم کرینہ نے واضح کیا کہ ان کے حاملہ ہونے کے بعد اسکرپٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

گھر میں دو بچے ہیں، وہ اپنے کام اور خاندان کے درمیان توازن قائم کرنا چاہتی ہیں، اس لیے، اب انہوں نے سال میں صرف ایک سے دو فلمیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔