سارا علی خان پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن رانجھا کے ڈریس پہن کر ماڈلنگ کریں گی

سارا علی خان پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن رانجھا کے ڈریس پہن کر ماڈلنگ کریں گی
بالی وڈ ایکٹریس سارا علی خان پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ڈریس پہن کر ماڈلنگ کریں گی۔ دونوں کی لندن میں ملاقات ہوئی۔ ایک تصویر بنوائی اور ایک سیلفی لی۔ یہ دونوں پیکچرز وائرل ہو چکی ہیں۔

Mohsin Naveed Ranjha and Sara Ali Khan meet up in London

اب لوگوں کو بس صرف اس کا انتظار ہے کہ سارا علی خان کب محسن نوید رانجھا کے لیے ماڈلنگ کریں گی۔ اس سے پہلے محسن مشہور بالی وڈ ایکٹر رنویر سنگھ کے لیے بھی کپڑے ڈیزائن کر چکے ہیں۔ ہالی وڈ ایکٹریس تراوینا اسپرنگر بھی مس مارول میں محسن کے ڈیزائن کردہ کپڑے پہن چکی ہیں۔

ہفتے میں کم از کم ایک بار اپنی سابقہ بیویوں سے ملاقات ضرور کرتا ہوں: عامر خان

Aamir Khan: “I meet my two ex-wives once a week”.. Aamir Khan said interesting things | Aamir Khan made interesting comments about ex-wives

میں بھلے کتنا ہی مصروف کیوں نہ ہوں، ہفتے میں کم از کم ایک بار اپنی سابقہ بیویوں سے ملاقات ضرور کرتا ہوں۔ یہ انکشاف کیا ہے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دل میں اپنی دونوں سابقہ بیگمات کے لیے بہت عزت ہے۔ ہم ہمیشہ ایک فیملی ہی رہیں گے۔ ہم سب ایک دوجے کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی اور پھر کرن راؤ سے مگر دونوں ہی ناکام ثابت ہوئیں۔

ٹی وی پر آنے سے پہلے قلفیاں، سبزی اور چائے بیچا کرتا تھا: سدیش لہری

Comedian Sudesh Lehri reveals the two eventful 'slaps' that changed his life

انڈین کامیڈین سدیش لہری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹی وی پر آنے سے پہلے قلفیاں، سبزی اور چائے بیچا کرتے تھے۔ سدیش نے کہا کہ میں اس قدر غریب تھا کہ کبھی سکول کا منہ تک نہیں دیکھا۔ ننگے پاؤں چائے بیچا کرتا تھا اور وہ بھی فیکٹریوں میں جا کر۔ گھر میں چائے نہیں بنتی تھی اسی لیے اس چائے میں سے ہی ایک کپ پی جایا کرتا تھا۔ شادیوں میں گاتا بھی تھا اور مٹھائی کی دکان پر بھی کام کیا۔ یہ سب بیچنے کے لیے ایکٹنگ ہی تو کرنا پڑتی تھی۔

بالی وڈ ایکٹریس نینا گپتا کا انوکھا شکوہ

10 Major Revelations From Neena Gupta's Autobiography 'Sach Kahun Toh'

بالی وڈ کے مرد اداکار جوان لڑکیوں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ میری عمر زیادہ ہو چکی ہے۔ اس لیے کوئی بھی مرد ایکٹر میرے ساتھ کام نہیں کرتا۔ یہ شکوہ کیا ہے سینئر بولی وڈ ایکٹریس نینا گپتا نے۔ بولیں حالانکہ میں ان تمام لڑکیوں سے زیادہ جوان دِکھتی ہوں۔ ہمای سوسائٹی تبدیل نہیں ہوئی۔ یہ ویسی کی ویسی ہے۔ ساتھ ہی شکریہ ادا کیا اداکار رام کپور کا کیونکہ انہوں نے ان کے ساتھ کام کی حامی بھر لی تھی۔

عبدو روزک کو سلمان خان نے اپنی فلم میں کام دے دیا

Viral Video: When I saw Salman, the 'Dabangg' of Bollywood met the world's youngest singer, then see how he won his heart by singing the song

دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے سنگر عبدو روزک کو سلمان خان نے اپنی فلم میں کام دے دیا۔ تاجک سنگر اور ایکٹر کی عمر 18 سال جبکہ قد صرف 3  فٹ ہے۔ وہ انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہیں اور اب سلمان خان کی نئی فلم ''بھائی جان'' میں ایک اہم کریکٹر نبھائیں گے۔ اس بارے میں تاجک سنگر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اتنے بڑے سٹار کے ساتھ اپنی ڈیبیو فلم کریں گے۔

عالیہ بھٹ کا دھماکے دار بیان

Alia Bhatt is a Vision in Black in This Picture, Check Out Her Hilarious Caption

میں ماں بننے والی ہوں تو کیا ہوا؟ مجھے آرام کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ میں تو 100 سال کی عمر میں بھی کام کروں گی۔ یہ دھماکے دار بیان داغا ہے عالیہ بھٹ نے۔ کہتی ہیں لوگ مجھے مشورہ دے رہے ہیں کہ آرام کرلو، حاملہ ہو تم۔ ان دنوں میں کام نہیں کیا کرتے۔ پر میں تو  اس وقت تک کام کروں گی جب تک میری صحت اجازت دے گی۔ اس وقت میں بالکل فٹ ہوں، اس لیے آرام کی کیا ضرورت بھلا؟

وکرانت رونا نے مقبولیت میں کے جی ایف کو بھی پچھاڑ ڈالا

Vikrant Rona review: Kichcha Sudeep's thriller is well-packaged yet disappointing | The News Minute

کچا سدیپ اور جیکولین فرنینڈس کی نئی فلم وکرانت رونا نے مقبولیت میں کے جی ایف کو بھی پچھاڑ ڈالا۔ وکرانت رونا نے  ریلیز کے پہلے دن ہی 100 کروڑ انڈین یعنی 288 کروڑ پاکستانی روپوں کا بزنس کر لیا۔ اب تک یہ فلم باکس آفس پر 110 کروڑ بھارتی یعنی 317 کروڑ پاکستانی روپے کما چکی ہے۔ اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ وکرانت رونا کنڑ زبان میں بننے والی تیسری فلم ہے جس نے پہلے ہی ہفتے 100 کروڑ بھارتی روپوں سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔