روپرٹ مرڈاک اور جیری ہال نے اپنی طلاق کو حتمی شکل دے دی

روپرٹ مرڈاک اور جیری ہال نے اپنی طلاق کو حتمی شکل دے دی
66 سالہ سابق ماڈل جیری ہال نے چھ سال کی شادی کے بعد جولائی میں 91 سالہ میڈیا مغل روپرٹ مرڈاک سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ دونوں نے مارچ 2016 میں سینٹرل لندن میں شادی کی تھی۔

سابق جوڑے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، روپرٹ مرڈوک اور سابق ماڈل اور اداکارہ جیری ہال نے اپنی طلاق کو حتمی شکل دے دی ہے۔

Rupert Murdoch and Jerry Hall finalise divorce after six years of marriage - ABC News

جیری ہال نے یکم جولائی کو لاس اینجلس میں 91 سالہ مرڈوک سے شادی کے چھ سال بعد طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ مرڈاک کے وکیل روپرٹ کوہن اور جیری ہال کے اٹارنی جوڈی پوہلر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان نے جمعرات کو تصدیق کی کہ جوڑے نے اپنی طلاق مکمل کر لی ہے لیکن دونوں نے " اچھے دوست'' بن کر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق ماڈل جیری ہال نے لاس اینجلس سپیریئر کورٹ میں اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وہ مرڈاک کے اثاثوں اور قرضوں کی مکمل نوعیت اور سائز کو نہیں جانتیں، اور معلومات کی تصدیق ہونے پر اس درخواست میں ترمیم کریں گی۔خیال رہے روپرٹ مرڈاک کی یہ چوتھی طلاق ہے۔