• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 22, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

میں بھی کوہلی سے آٹوگراف لوں، ہندوستانی مداح بھی ماہرہ خان کے ساتھ تصویر بنوائیں: ایک عام پاکستانی کا مودی کے نام خط

احسن عالم بودلہ by احسن عالم بودلہ
جون 19, 2019
in سیاست, میگزین
5 0
0
میں بھی کوہلی سے آٹوگراف لوں، ہندوستانی مداح بھی ماہرہ خان کے ساتھ تصویر بنوائیں: ایک عام پاکستانی کا مودی کے نام خط
28
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سب سے پہلے تو آپ کو دوبارہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا وزیرِ اعظم بننے پر بہت بہت بدھائی ہو۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کا یہ دور بطور وزیرِاعظم اچھا گزرے گا۔ مودی جی، میں ایک عام پاکستانی ہوں، جس نے بچپن میں یہ سنا اور سکول کی کتابوں میں پڑھا کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے۔ بالکل اس طرح سے جیسے ایک عام ہندوستانی کو یہ بتایا اور پڑھایا گیا کہ ہندوستان کا ازلی دشمن پاکستان ہے۔ نفرت کے یہ بوئے ہوئے بیج آج تناور درخت بن چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہندوستان اور پاکستان کو علیحدہ ہوئے دہائیاں بیت گئی ہیں مگر یہ نفرت بجائے کم ہونے کے بڑھ ہی رہی ہے۔ جس کا عملی مظاہرہ آپ کے الیکشن سے کچھ عرصہ قبل پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔

RelatedPosts

No Content Available
Load More

مودی جی، بجائے اس کے کہ ہم تاریخ کے اوراق کو کھنگالیں کہ پاکستان اور ہندوستان کیوں علیحدہ ہوئے اور ان کو الگ ہونا چاہیے تھا کہ نہیں، ہمیں ایک دوسرے کی حقیقت کودل سے تسلیم کر لینا چاہیے اور آگے کی طرف دیکھنا چاہیے۔ کیونکہ ہم نے جنگیں بھی کر کے دیکھ لیں جن میں کبھی آپ کی طرف سے مہم جوئی کی گئی اور کبھی ہماری طرف سے مگر ماسوائے تباہی اور بربادی کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔ دونوں ملک اب کسی بھی قسم کی مہم جوئی کے متحمل نہیں ہو سکتے کیونکہ دونوں ایٹمی طاقت ہیں۔

مودی جی، آپ نے اپنی الیکشن مہم میں جو پاکستان سے نفرت کا کارڈ کھیلا اور جو جنگ کا ماحول بنایا اس کے نتیجے میں آپ الیکشن جیت گئے ہیں اور دوبارہ وزیرِاعظم بھی بن گئے ہیں۔ جس کی مبارکباد آپ کو ہمارے وزیرِاعظم عمران خان صاحب کی طرف سے بھی دی گئی اور ان کی طرف سے آپ کو تین خط بھی لکھے گئے ہیں جن میں آپ کو تمام معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے کے لئے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ آپ سے التماس ہے کہ اس کا مثبت جواب دیں۔

کیونکہ ایک عام پاکستانی ہونے کے ناطے میری یہ خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن قائم ہو اور دونوں طرف بجٹ کا سب سے بڑا حصّہ جو دفاع پر خرچ کیا جاتا ہے وہ لوگوں کی تعلیم، صحت، روزگار اور غربت کم کرنے پر لگایا جائے۔ جس سے ان کی زندگیوں میں بہتری آئے۔ میری خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کہ درمیان ویزہ پالیسی نرم ہو، اور میرے جیسا عام پاکستانی وہاں اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دے سکے، دِلّی کی گلیوں میں گھوم سکے، ممبئی میں عامر خان اور دیپیکا پڈوکون سے مل سکے، اپنے فیورٹ کرکٹر ویرات کوہلی کا ایک آٹو گراف لے سکے، گلزار صاحب سے کچھ گیان حاصل کر سکے، جے پور اور پورے راجستھان کی ثقافت کو قریب سے دیکھ سکے۔ تاج محل جو دنیا کا ایک عجوبہ ہے وہاں کچھ وقت گزار سکے۔

مودی جی، اسی طرح ایک عام ہندوستانی یہاں لاہور میں آ کر فوڈ سٹریٹ اور باقی تمام مشہور سوغات کا مزا لے سکے۔ مستنصر حسین تارڑ سے ان کے سفر نامے سن سکے۔ شمالی علاقہ جات کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے چین کے بارڈر تک جا سکے۔ لعل شہباز قلندر کے مزار پر جا کر دھمال ڈال سکے۔ محمد عامر کا آٹو گراف لے سکے اور ماہرہ خان سے ملاقات کر سکے۔ پاکستان میں اسے جو بھی اچھا لگے وہ کر سکے۔

میری یہ بھی خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ بحال ہو جائے۔ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو دونوں طرف لوگوں کو آپس میں ایک کر دیتا ہے۔ اور میچ اگر پاکستان اور ہندوستان کا ہو تو ایسا لگتا ہے جیسے پوری دنیا ہی اکٹھی ہو گئی ہو۔ جس کی مثال حال ہی میں پاکستان اور ہندوستان کا ورلڈکپ کا میچ ہے۔ جسے ایک ارب سے زائد انسانوں نے دیکھا۔ کتنا ہی اچھا لگے اگر ہندوستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر آئے اور لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں محمد عامر، ویرات کوہلی کو باؤلنگ کروا رہا ہو۔ اور میرے جیسا عام پاکستانی وہاں میچ سے لطف اندوز ہو رہا ہو۔ اسی طرح ممبئی کے وانکھنڈے سٹیڈیم میں جسپریت بُمرا، بابر اعظم کو باؤلنگ کروا رہا ہو اور وہاں پر عام ہندوستانی اس سے محظوظ ہو رہے ہوں۔

اسی طرح آپ کی فلمیں اگر ہم سے بہتر ہیں تو ہمارے ڈرامے آپ سے بہتر ہیں تو اگر دونوں ملکوں کے فنکاروں کا آپس میں تبادلہ ہو جائے اور وہ مل کر کام کریں تو کتنا ہی اچھا ہو۔ یہی اگر موسیقی اور دیگر فنونِ لطیفہ میں ہو جائے تو کمال کا کام تخلیق ہو۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے بڑھنے سے معیشت کو استحکام ملے گا اور دونوں طرف خوشحالی ہوگی۔

مودی جی، ایک عام پاکستانی ہونے کی حیثیت سے میری یہ خواہش ہے کہ ہم اپنے ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھیں اور امن کو ایک موقع دیں کیونکہ لڑ تو ہم رہے ہی ہیں اتنے سالوں سے اور حاصل کچھ نہیں ہوا سوائے نقصان کے۔ اور اگر آگے بھی اسی طرح کوئی مہم جوئی ہوئی تو بہت ہولناک تباہی ہوگی۔ جس کے لئے ہماری آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ اس لئے اگر ہمارے پاس کوئی راستہ ہے تو وہ صرف امن اور بات چیت کا ہی راستہ ہے۔ قدرت نے آپ کو ایک اور موقع دیا ہے اس لئے ہٹ دھرمی چھوڑ کر ہماری اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور امن کا یہ راستہ اپنا لیں۔ کیونکہ میری طرح ایک عام ہندوستانی کے بھی یہی وچار ہیں۔

منجانب
ایک عام پاکستانی

Tags: پاکستانی شہری کا مودی کو خطنریندر مودی کے نام کھلا خط
Previous Post

ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستانی حکام کے بیانات کی تردید

Next Post

ریتھک روشن کی بہن کنگنا رناوٹ کی حمایت میں سامنے آگئیں

احسن عالم بودلہ

احسن عالم بودلہ

مصنف جامعہ پنجاب سے ابلاغیات میں ماسٹرز کر چکے ہیں، سیکولرازم کے حامی اور سیاست، ادب اور موسیقی سے شغف رکھتے ہیں۔

Related Posts

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتابیں چھپ رہی ہیں اور پڑھی جا رہی ہیں

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتابیں چھپ رہی ہیں اور پڑھی جا رہی ہیں

by نعمان خان مروت
مارچ 18, 2023
0

بہت سے مضامین ایسے ہیں کہ جن پر ہمیں کسی نہ کسی حد تک مطالعہ کرنا چاہئیے۔ گو کہ آج کل سوشل...

غربت کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت نے ‘غریب مکاؤ مہم’ شروع کر رکھی ہے

غربت کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت نے ‘غریب مکاؤ مہم’ شروع کر رکھی ہے

by احتشام اعجاز بھلی
مارچ 14, 2023
0

کچھ روز قبل میں ایک دوست کے سامنے پاکستان کے معاشی بحران اور سر پر ممکنہ دیوالیہ پن کی لٹکتی تلوار کے...

Load More
Next Post
ریتھک روشن کی بہن کنگنا رناوٹ کی حمایت  میں سامنے آگئیں

ریتھک روشن کی بہن کنگنا رناوٹ کی حمایت میں سامنے آگئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In