• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, جنوری 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

’ہم جنس پسندی اختیاری فعل نہیں ہے‘

ارشد سلہری by ارشد سلہری
نومبر 23, 2019
in صنف, میگزین
6 0
0
’ہم جنس پسندی اختیاری فعل نہیں ہے‘
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

’’ہم جنس پسندی گناہ نہیں ہے۔ اللہ نے پیدا ہی ہمیں ہم جنس پسند کیا ہے۔ ہم جنس پسندی فطری ہے۔ کئی مقدس ہستیاں بھی ہم جنس پسند رہی ہیں‘‘۔ یہ دلائل محمد سفیان (فرضی نام) نے کیے گئے سوال کہ آپ ہم جنس پسندی میں کب سے مبتلا ہیں کے جواب میں دیے۔ سفیان کا کہنا ہے کہ مادھول لال حسین اور محمود ایاز سمیت کئی مقدس ہستیاں ہم جنس پسند ہیں۔

سفیان سے ہونے والی بات چیت سے مہمیز پا کر کئی ہم جنس پسندوں کا کھوج لگایا اور ان سے سوال کیے۔ زیادہ تر کے جواب سفیان سے ملتے جلتے تھے۔

RelatedPosts

ہم جنس پسندی اور ملا صدرا

خواتین میں ہم جنس پسندی کی وجوہات کیا ہوتی ہیں؟

Load More

اسلام آباد میں پوش علاقے کے رہائشی پنتالیس سالہ تنویر (فرضی نام) نے ہم جنس پسندوں کا ایک بڑا نیٹ ورک بنا رکھا ہے، جس کے باقاعدگی سے اجلاس بھی منعقد ہوتے ہیں۔ بڑی مشکل سے بات چیت پر راضی ہوئے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ شادی شدہ ہیں۔ تین بچے ہیں۔ تنویر کا کہنا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ بری صحبت اور بڑے لڑکوں سے دوستی سے ہم جنس پسندی کا عنصر پیدا ہوتا ہے۔ بلکہ اس کے برعکس ہم جنس پرست ہوتا ہے یا نہیں ہوتا ہے۔

اپنے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے تنویر کا کہنا تھا کہ بچپن میں ہی مجھے لڑکے اچھے لگتے تھے۔ تین ہم عمر دوست تھے۔ جن کو میں گھر لے کر آتا۔ انہیں چیزیں دیتا۔ رات کو دن ہونے کا شدت سے انتظار محض اس لئے ہوتا کہ صبح ہوتے ہی اپنے دوستوں کی کمپنی میسر ہوگی۔ تنویرکا کہنا تھا کہ ہم آج بھی ملتے ہیں۔

تنویر کے باریش دوست ٹیکسلا سے حافظ نور (فرضی نام) جو امامت بھی کراتے ہیں اور مدرس بھی ہیں نے گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ وہ تنویر کی باتوں سے اتفاق کرتے ہیں۔ ہم جنس پسندی اختیاری فعل نہیں ہے۔ حافظ نور نے اپنے ذاتی تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں بتایا کہ وہ ذاتی طور پر ہم جنس پسندی کے عمل کے لئے بے اختیار ہے۔ دینی ماحول میں رہتے ہوئے کئی بار کنارہ کشی کی کوشش کی ہے مگر کامیابی نہیں ہوئی۔ گناہ کے سوال پر حافظ نور کا مؤقف تھا کہ گناہ کسی کو تکلیف پہنچانا ہے۔ یہ تومحبت کا معاملہ ہے۔ محبت گناہ نہیں ہے۔

تنویر نے کچھ دوستوں سے فون پر بات بھی کروائی اور ملاقات کا بھی کہا۔ اسلام آباد میں ہی امام بری کے علاقے میں سیف سے ملنے کا موقع ملا۔ سیف کا آبائی علاقہ منڈی بہاؤالدین ہے۔ سیف میں نسوانیت کا عنصر غالب ہے۔

سیف نے بڑی دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مجھے ایسا بنایا ہے۔ میری خواہش نہیں تھی کہ میں ایسا پیدا کیا جاؤں۔ اگر میری فطرت میں اللہ نے ہم جنس پسندی رکھ دی ہے تو پھر میرا عمل کسی کے لئے ناپسندیدہ تو ہو سکتا ہے مگر گناہ کے زمرے میں نہیں ہے۔ گناہ تو تب ہے کہ احساس گناہ ہو۔ جب تسکین ملتی ہے۔ خوشی ملتی ہے۔ میں مطمن ہوں تو پھر دوسرا کون ہوتا ہے۔ جو میری زندگی میں دخل دے۔

سیف کا کہنا تھا کہ گناہ کبیرہ تین سال کی بچی کو ریپ کرنا ہے۔ چھوٹے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا ہے۔ سیف نے بیوی کے ساتھ اس کی مرضی کے بغیر مباشرت کو بھی گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنس پسندی گناہ یا غیرفطری امر کا اگر اتنا ہی فکر ہے تو ہم جنس پسند تو کئی جانور بھی ہیں۔ انہیں بھی تبلیغ کی جائے۔ جانوروں کو بھی روکا جائے۔ سیف نے کہا کہ ہم جیتے جاگتے انسان ہیں۔ ذرا مختلف ہیں تو اس کامطلب یہ نہیں کہ ہم سے نفرت کی جائے۔ ہمیں اپنے سے الگ کردیا جائے۔ اچھوت سمجھا جائے۔ یہ غیر انسانی رویہ ہے۔ سمجھنے کی ضرورت ہمیں نہیں ہے، ہماری سوسائٹی کو ہے۔

سیف نے تو اپنی داستان سنا کر رلا دیا۔ حقیقت یہی ہے کہ بطور معاشرہ ہمیں ہم جنس پسندوں کے ساتھ کم از کم انسانی رشتہ تو بحال رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہیں ماں کی محبت اور باپ کی شفقت سے محروم نہ کریں۔ بھائی اور بہن کے رشتوں میں پروئے رکھیں۔ آخر ہم انسان بن کر کیوں نہیں سوچتے؟ مذہبی تشریحات اور معاشرے کے جبر کا شکار ہو کر اپنے خون کے رشتوں کو نفرت کی بھینٹ کیوں چڑھا دیتے ہیں؟

Tags: پاکستان میں ہم جنس پرستیپم جنس پرستیہم جنس پسندی
Previous Post

نیکٹا پی ٹی اے سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سے غیرمطمئن

Next Post

لاہور میں گھریلو ملازمہ کا ریپ کے بعد قتل

ارشد سلہری

ارشد سلہری

مصنف ایک لکھاری اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکن بھی ہیں۔

Related Posts

گلگت بلتستان؛ منفی 18 ڈگری میں خیموں میں پڑے سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے منتظر

گلگت بلتستان؛ منفی 18 ڈگری میں خیموں میں پڑے سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے منتظر

by سرور حسین سکندر
جنوری 25, 2023
0

گلگت بلتستان کے ضلع گنگنچھے کے گاؤں کونیس کے سیلاب متاثرین نے ہمیں بتایا کہ جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد گھروں...

پاکستانی کرکٹ میں طبقاتی، نسلی اور مذہبی تعصب کی تاریخ کتنی پرانی ہے؟

پاکستانی کرکٹ میں طبقاتی، نسلی اور مذہبی تعصب کی تاریخ کتنی پرانی ہے؟

by ندیم فاروق پراچہ
جنوری 25, 2023
0

جب پاکستان وجود میں آیا تو مختلف معاشرتی گروہ بجائے ہم آہنگ ہونے کے ایک دوسرے سے دور ہوتے چلے گئے اور...

Load More
Next Post

لاہور میں گھریلو ملازمہ کا ریپ کے بعد قتل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 26, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In