• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

بونیر کا سنت سنگھ 1950 سے علاقے میں ‘منی بینک’ کا کردار ادا کر رہا ہے

منی بینک میں ہم سب پیسے رکھوا رہے ہیں، اس کی خاصیت یہ ہے کہ لوگ ان کے پاس اس لیے امانت رکھواتے ہیں کہ جس وقت بھی چاہیں واپس لے سکتے ہیں۔ ان کی طرف سے انکار نہیں ہوتا۔ بس یہی وجہ ہے کہ ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہے اور ان کے ساتھ باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارہ بھی بہت زیادہ ہے۔

شہزاد نوید by شہزاد نوید
فروری 21, 2023
in فیچر
21 0
0
بونیر کا سنت سنگھ 1950 سے علاقے میں ‘منی بینک’ کا کردار ادا کر رہا ہے
25
SHARES
118
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر پیر بابا میں سنت سنگھ اپنے علاقے میں ‘منی بینک’ کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ 1950 سے اب تک لوگوں کی نقد رقوم امانت کے طور پر اپنے پاس محفوظ رکھ رہے ہیں۔

دور جدید میں بینکوں کی سہولت کے باوجود بونیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نقد رقم اور قیمتی اشیا سنت سنگھ کے پاس امانت کے طور پر رکھواتے ہیں اور سنت سنگھ کسی نفع نقصان کے بغیر لوگوں کی امانتیں بروقت واپس کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ضلع بونیر کے باسی سال 2022 میں بھی بینکوں میں پیسے رکھنے کے بجائے سنت سنگھ کو ترجیح دیتے ہیں۔

RelatedPosts

سوات؛ سکھ برادری کے لئے شمشان گھاٹ کی تعمیر مذہبی رواداری کی عمدہ مثال ہے

‘ہمیں نہیں لگتا کہ یہ وہ پرامن پشاور ہے جہاں ہمارے آبا واجداد نے صدیوں زندگی گزاری’

Load More

سنت سنگھ کے والد کندن لال 1950 میں پیر بابا میں کپڑے کا کاروبار کرتے تھے۔ اس وقت سے اس خاندان پر لوگوں کا اعتماد اور بھروسہ قائم ہے۔ والد کے انتقال کے بعد سنت سنگھ نے کاروبار سمیت ‘منی بینک’ کا بیڑا بھی اٹھا لیا ہے۔ اب سنت سنگھ کی عمر 54 سال ہے اور انہوں نے 22 سال کی عمر میں یہ کاروبار سنبھالا تھا۔ اس وقت سے لے کر اب تک احسن طریقے سے کاروبار اور منی بینک چلا رہے ہیں۔

بونیر میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے کم و بیش 12 سو افراد اور 7 سو خاندان آباد ہیں جن کی اکثریت اپنا کاروبار چلاتی ہے۔ بونیر میں سکھ کمیونٹی کے پانچ گردوارے اور پانچ شمشان گھاٹ ہیں جہاں پر وہ بلا خوف و خطر اپنی عبادات اور رسومات ادا کرتے ہیں۔ سکھ برادری کی پچاس فیصد آبادی بونیر کے اولین اور روحانی گاؤں پیر بابا میں رہائش پذیر ہے جبکہ باقی آبادی دیوانہ بابا، غورغوشتو، جنگئی اور چنگلئی میں زندگی بسر کر رہی ہے۔

سنت سنگھ کے مطابق وہ 122 سال سے بونیر میں آباد ہیں۔ ان کے آبا و اجداد یہاں کاروبار کی غرض سے آ کر آباد ہوئے تھے۔ اس وقت پیر بابا بازار کاروبار کے لحاظ سے سوات کے مینگورہ شہر کے مقابلے کا بازار تھا اور تب سے لے کر اب تک سکھ برادری اور مسلمان بھائی آپس میں بہتر تعلقات کی فضا میں رہ رہے ہیں اور ان کا آپس میں اچھا میل جول ہے۔

سنت سنگھ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بونیر میں سکھ کمیونٹی سینکڑوں سال سے آباد ہے اور یہ لوگ میرے بھائیوں اور خاندان کے افراد کی طرح ہیں۔ اس مٹی اور قوم کی خدمت مرتے دم تک کروں گا۔ یہاں میرا کاروبار چھوٹا ہے لیکن لوگوں کا اعتماد بہت بڑا ہے۔ سنت سنگھ نے بتایا کہ میرے والد صاحب کندن لال نے ‘منی بینک’ کی بنیاد رکھی تھی لیکن پھر ان کے انتقال کے بعد میں نے اپنی ذمہ داری بروقت قبول کی اور یہ سلسلہ جاری رکھا۔ ہمارے پاس لوگ 5 روپے سے لے کر لاکھوں روپے تک رکھواتے ہیں۔ اس دور جدید میں مختلف مقامات پر بہت سارے بینک موجود ہیں لیکن پھر بھی لوگ ہمارے پاس پیسے رکھوانے کے خوائش مند ہوتے ہیں۔

سنت سنگھ کے مطابق بونیر کے زیادہ تر افراد سعودی عرب اور ملائشیا میں مقیم ہیں۔ وہ سب ہمارے ہاتھ پیسے بھیجتے ہیں اور پھر ان کے خاندان والے ضرورت کے وقت ان میں سے کچھ پیسے ہم سے وصول کر لیتے ہیں۔ سنت سنگھ نے بتایا کہ اب میری عمر 54 سال ہو چکی ہے اور میرا شمار اپنی برادری کے مشیران میں ہوتا ہے۔ اس لیے اپنے کاروبار اور منی بینک کے ساتھ ساتھ گردوارے کی خدمت بھی کرتا ہوں۔
‘منی بینک کا قیام اس لیے عمل میں لایا گیا تھا کہ اس وقت بونیر میں بینکنگ کا کوئی نظام موجود نہیں تھا۔’

پیر بابا میں دس سال سے کاروبار کرنے والے سلیم بونیری نے بتایا کہ یہاں زیادہ تر کاروبار سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگ چلا رہے ہیں۔ مختلف علاقوں سے لوگ یہاں آ کر کپڑے، مٹھائیاں اور روایتی چیزیں لے کر جاتے ہیں۔

بینکوں میں پیسے رکھنا بھی غلط بات نہیں لیکن کبھی سال کے آخر میں بینکنگ سسٹم بہت خراب ہوتا ہے تو یہی وجہ ہے میں خود بھی اپنے پیسے سنت سنگھ کے پاس رکھواتا ہوں اور ان کے پاس زیادہ تر امانتیں اور پیسے مسلمان برادری والے لوگ ہی رکھواتے ہیں۔ ڈگر سے تعلق رکھنے والے شاہ سعود نے بتایا کہ بونیر میں رہنے والے سکھ کمیونٹی کے تمام تر افراد مقامی ہیں۔ ان کی پیدائش ہی یہاں ہوئی ہے۔

‘منی بینک میں ہم سب پیسے رکھوا رہے ہیں، اس کی خاصیت یہ ہے کہ لوگ ان کے پاس اس لیے امانت رکھواتے ہیں کہ جس وقت بھی چاہیں واپس لے سکتے ہیں۔ ان کی طرف سے انکار نہیں ہوتا۔ بس یہی وجہ ہے کہ ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہے اور ان کے ساتھ باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارہ بھی بہت زیادہ ہے۔’

بونیر تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے سید واحد خان نے بتایا کہ سنت سنگھ اور ان کے والدین عرصہ دراز سے پیر بابا میں زندگی گزار رہے ہیں۔ بازار میں سکھ کمیونٹی کا سب مسلم برادری کے ساتھ بھائی چارہ قائم دائم ہے۔

سنت سنگھ کے پاس ہم خود بھی پیسے رکھوا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اب تک کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور وہ یہ کام عبادت کے طور پر کرتے ہیں۔ وہ صرف پیسے نہیں بلکہ قیمتی چیزیں بھی اپنے پاس سنبھال کر رکھتے ہیں۔

Tags: پاکستان میں اقلیتی برادریخبیر پختونخواسکھ برادریسکھ کمیونٹیسنت سنگھضلع بونیرمنی بینک
Previous Post

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Next Post

نیب نے عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کر لیا

شہزاد نوید

شہزاد نوید

شہزاد نوید پچھلے پانچ سال سے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں قومی اور بیں الاقوامی نشریاتی اداروں کے لئے کام کر رہے ہیں۔

Related Posts

انگریز سامراج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنے والا بھگت سنگھ ہمارا ہیرو کیوں نہیں بن سکا؟

انگریز سامراج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنے والا بھگت سنگھ ہمارا ہیرو کیوں نہیں بن سکا؟

by خضر حیات
مارچ 25, 2023
0

آج 23 مارچ کا دن ہے اور اسے ہم قرار داد پاکستان کے حوالے سے یاد کرتے ہیں۔ 1940 میں اسی روز...

گورنر جنرل غلام محمد جنہوں نے سیاست میں فوجی اور عدالتی مداخلت کی بنیاد رکھی

گورنر جنرل غلام محمد جنہوں نے سیاست میں فوجی اور عدالتی مداخلت کی بنیاد رکھی

by خضر حیات
مارچ 21, 2023
0

پاکستان کی تاریخ میں کئی ڈرامائی کردار آئے اور عجیب و غریب کرتب دکھا کر منظر عام سے ہٹتے چلے گئے۔ انہی...

Load More
Next Post
نیب نے عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کر لیا

نیب نے عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Shehbaz-Sharif-Vs-Bandial

چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے سے آئینی حکمرانی کا خواب پورا نہیں ہوگا

by اعجاز احمد
مارچ 29, 2023
0

...

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

by شاہد میتلا
مارچ 29, 2023
0

...

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In