• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, جون 10, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

مکالموں اور ساز و آواز سے سجا نوجوان دلوں کو گرمانے والا لاہوتی میلہ

لاہوتی میلہ جدید اور قدیم کا میلاپ ہے۔ پاپ، راک اور فوک ایک جگہ گائے جا رہے تھے۔ وہ لوک گیت اور ساز جو مٹ جانے کے خطرے سے دوچار ہیں، لاہوتی کے سٹیج پر گائے اور بجائے گئے۔ امیر خسرو، بابا بلھے شاہ، شاہ بھٹائی اور بابا غلام فرید جیسے اس خطے کے انسان دوست، امن و فن دوست صوفیوں کا کلام جدید سازوں پر جدید انداز میں گایا گیا۔

اشفاق لغاری by اشفاق لغاری
مئی 10, 2023
in فیچر
25 0
0
مکالموں اور ساز و آواز سے سجا نوجوان دلوں کو گرمانے والا لاہوتی میلہ
30
SHARES
141
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدر آباد سندھ کے آسمان پر 6 مئی 2023 کی رات پورا چاند تھا اور اس ہی رات کو 10 ویں لاہوتی میلے کی تقریب رونمائی بھی تھی۔ پورے چاند کے نیچے نوجوان دلوں کا یہ میلہ زندگی کی علامت لگ رہا تھا۔ لاہوتی کے منتظمین سیف سمیجو اور ان کی ہم سفر ثنا ایس نے 6 اور 7 مئی کے لئے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے دلوں کی گلی آباد کرنے کے لیے مکالموں اور ساز و آواز کی نیاز سٹیڈیم کے برابر حیدر آباد کلب میں حسین دنیا تخلیق کی ہوئی تھی۔

RelatedPosts

گنگا جمنا کے دوآبے سے اٹھ کر اردو پورے ہندوستان میں بول چال کی زبان کیسے بنی؟

‘علاقائی زبانوں کو نظرانداز کرنا تکنیکی نہیں، سیاسی مسئلہ ہے’

Load More

نوجوانوں میں مقبول لاہوتی میلے کے اندر دریائے سندھ کی بات دریائے سندھ کے بہت قریب بیٹھ کر کی جا رہی تھی۔ یہاں دریائے راوی کا نوحہ پڑھا گیا، بدھا کو یاد کیا جا رہا تھا، حال ہی میں کندھ کوٹ سندھ میں برادری تکرار میں قتل کیے جانے والے سکھر آئی بی ای یونیورسٹی کے نوجوان پروفیسر اجمل ساوند کو یاد کیا گیا، ان کے قتل کے اسباب اور سانحے پر بات چیت کی گئی، ان کو امن کے گیت سے خراج پیش کیا گیا۔ عوامی مقامات پر بات چیت ہوئی، قدیم عمارتوں کے نمونوں پر بات ہوئی، پرندوں پر بات ہوئی، ماحولیاتی تبدیلیوں، آلودگی، موسمی مہربانیوں اور نامہربانیوں پر بات ہوئی۔

گٹار اور شاہ بھٹائی کے تنبورے کو ایک ہی جگہ بجایا جا رہا تھا۔ مٹی سے بنا ساز بوڑینڈو اور قدیم ساز الغوزہ بھی سننے کو ملا۔ جدید دور کے لاہوتی اپنی زمین کے راگ، شاعری اور دانش سے سیکھتے اور محظوظ ہوتے دکھائی دیے۔ استاد ذوالفقار، بھورو بھگت، لوک فنکارہ مائی ڈھائی، حمیرا چنا، سیف سمیجو، اریب اظہر کے ساتھ امریکہ، جرمنی اور نیپال سے آئے فنکاروں نے نوجوانوں کی روحوں اور دلوں کو دو دنوں تک گرمائے رکھا۔ انہیں اپنے ساتھ گیتوں پر رقص کرنے پر راغب کیا۔

لاہوتی میلہ جدید اور قدیم کا میلاپ ہے۔ پاپ، راک اور فوک ایک جگہ گائے جا رہے تھے۔ وہ لوک گیت اور ساز جو مٹ جانے کے خطرے سے دوچار ہیں، لاہوتی کے سٹیج پر گائے اور بجائے گئے۔ امیر خسرو، بابا بلھے شاہ، شاہ بھٹائی اور بابا غلام فرید جیسے اس خطے کے انسان دوست، امن و فن دوست صوفیوں کا کلام جدید سازوں پر جدید انداز میں گایا گیا۔ لاہوتی میلہ کسی شاعر کے خواب جیسی سندھ کی ایک حقیقی مثال ہے۔ لاہوتی میں اس ملک کی تقریباً سبھی زبانیں بولی اور گائی جاتی ہیں۔ ان زبانوں میں موجود دانش شاعری کی صورت میں، سر و ساز کی صورت میں یا پھر کسی مقرر کی بات چیت کی صورت میں نوجوانوں تک پہنچتی ہے۔

لاہوتی میلے کو کسی مقرر نے دور حاضر کی موسیقی کی تحریک کا نام دیا تو کسی نے کہا کہ یہ برگروں کو اپنی زمین سے جوڑنے والا میلہ ہے۔

سُر، ساز کے اس میلے میں اس بار رقص نظر نہیں آیا جو لاہوتی کا نمایاں رنگ ہوتا ہے۔ میلے میں شرکت کے لیے پاسز کی رکھی گئی فیس نے بھی پہلے دن شائقین کو دور رکھا مگر دوسرے دن جیسے ہی فیس ختم کی گئی تو پورا حیدرآباد امنڈ پڑا۔ حیدرآباد کلب میں 7 مئی کو رات گئے تک نوجوان تھے اور وہاں صرف راگ اور ان کا رقص ہی رہا۔

وسعت اللہ خان، عمبر رحیم شمسی، ماروی مظہر، ابوذر مادھو، نیپال سے آئی اینی چوئینگ ڈرالما ((Ani Choying Drolma، جامی چانڈیو، حسن عباس، اسحاق سمیجو اور اشو لال جیسے ادب، سیاست، پانی/دریائوں، صحافت اور فن کی دنیا کے بڑے ناموں نے لاہوتی کے سٹیج پر امیدوں کی فصل اگائی۔ پولیس کے ڈی آئی جی حیدر آباد ڈویژن پیر محمد شاہ ویسے نمائندگی تو اپنے محکمے کی کرنے کے لیے مدعو تھے مگر وسعت اللہ خان اور جامی چانڈیو کی باتوں نے انہیں ایسا گھیرا کہ وہ بھی محتاط باغی اور اصلاحات پسند مقرر بن کر باتیں کرنے لگے اور پیر نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر اس طرح کے میلے ہوتے رہیں، ادب اور فن والے اپنی یہ مزاحمت جاری رکھیں تو ریاست اور ادارے ایک دن ضرور اپنہ رویہ تبدیل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ لاہوتی میلے کا شاید اصل مقصد بھی یہی ہو۔

Tags: الغوزہامیر خسروبابا بلھے شاہبابا غلام فریدبوڑینڈوپروفیسر اجمل ساوندحیدر آباد سندھساز و آوازسیف سمیجوشاہ عبدالطیف بھٹائیعلاقائی زبانیںعلاقائی موسیقیلاہوتی میلہموسیقی
Previous Post

امن و امان کی صورتحال، پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری

Next Post

پنجاب بھر میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد کارروائیاں جاری، مزید شرپسند عناصر گرفتار

اشفاق لغاری

اشفاق لغاری

اشفاق لغاری صحافت کے طالب علم ہیں۔ پڑھنا، لکھنا اور گھومنا پھرنا ان کے محبوب مشغلے ہیں۔

Related Posts

امام خمینی اور ان کا اسلامی انقلاب جو آج بکھر رہا ہے

امام خمینی اور ان کا اسلامی انقلاب جو آج بکھر رہا ہے

by خضر حیات
جون 9, 2023
0

کرہ ارض پر ایران کی سرزمین صدیوں سے شان و شوکت کا استعارہ بن کر موجود رہی ہے۔ یہاں کا ماحول ہمیشہ...

عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے حمید گُل کی بینظیر کا تختہ الٹنے کی سازش

عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے حمید گُل کی بینظیر کا تختہ الٹنے کی سازش

by حسن مجتبیٰ
جون 9, 2023
0

یہ 1990 کی دہائی کی شروعات تھی جب عمران خان کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے ایک سال بعد کراچی میں کلفٹن پل...

Load More
Next Post
پنجاب بھر میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد کارروائیاں جاری، مزید شرپسند عناصر گرفتار

پنجاب بھر میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد کارروائیاں جاری، مزید شرپسند عناصر گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

امام خمینی اور ان کا اسلامی انقلاب جو آج بکھر رہا ہے

امام خمینی اور ان کا اسلامی انقلاب جو آج بکھر رہا ہے

by خضر حیات
جون 9, 2023
0

...

عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے حمید گُل کی بینظیر کا تختہ الٹنے کی سازش

عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے حمید گُل کی بینظیر کا تختہ الٹنے کی سازش

by حسن مجتبیٰ
جون 9, 2023
0

...

عمران خان کو لگتا ہے دو ہفتوں میں جنرل عاصم منیر کے خلاف بغاوت ہو جائے گی: صحافی عمران شفقت

عمران خان کو لگتا ہے دو ہفتوں میں جنرل عاصم منیر کے خلاف بغاوت ہو جائے گی: صحافی عمران شفقت

by نیا دور
جون 7, 2023
0

...

بغاوت جو ناکام ہو گئی

بغاوت جو ناکام ہو گئی

by رضا رومی
جون 1, 2023
0

...

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,976
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

11 hours ago

Naya Daur Urdu
زرمبادلہ کارڈز کی کیٹگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے جو کہ سالانہ 50 ہزار ڈالرز سے زائد زرمبادلہ بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔قانونی طریقے سے زرمبادلہ کی وطن منتقلی کو فروغ دینے کے لیے مراعات دی جائیں گی۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

11 hours ago

Naya Daur Urdu
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں فری لانسرز کیلئے ٹیکس سہولتوں کا اعلان کردیا۔آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے لیے انکم ٹیکس 0.25 فیصد کی رعایتی شرح لاگو ہے اور یہ سہولت 30 جون 2026 تک جاری رکھی جائے گی، ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit