• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, اگست 10, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

جب محبت کی خاطر جسم فروشی کو گلے لگایا

عبداللہ مومند by عبداللہ مومند
فروری 22, 2020
in خواتین, فیچر
18 0
0
جب محبت کی خاطر جسم فروشی کو گلے لگایا
21
SHARES
102
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رانی راولپنڈی کے ایک چھوٹے سے بدنما کمرے میں بیٹھے کپڑے استری کر رہی تھی۔ جیسے ہی ان کی نظر کیمرے پر پڑی، اس نے اپنا چہرہ قریب پڑی ایک چادر سے چھپا لیا۔ شائد اسے لگا کہ کیمرہ پہلے سے ریکارڈنگ پر ہے مگر تسلی کے بعد وہ نارمل ہو گئی۔ کچھ دن پہلے غیر ملکی میڈیا کے لئے کام کرنے والے صحافی کے ساتھ راولپنڈی کے ان گھروں میں جانے کا موقع ملا تھا جہاں پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئی ہوئی خواتین جسم فروشی کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

رانی کا تعلق چکوال کے ایک کھاتے پیتے گھرانے سے ہے اور اس کے والدین کی خواہش تھی کہ وہ مقابلے کا امتحان دے کر بیوروکریسی کا حصہ بن جائے مگر رانی کا دل و دماغ درس و تدریس میں رچ بس گیا تھا۔ اس لئے اس نے گھر والوں کی مرضی کے خلاف آرٹس میں داخلہ لیا۔

RelatedPosts

جوان تھی تو روز گاہگ مل جاتے تھے، اب بڑھتی عمر کیساتھ میرا جسم بے رونق ہوتا جا رہا ہے

ڈیرہ غازی خان کا ’50 بلاک’ جسم فروشی اور منشیات کا مرکز!

Load More

رانی کہتی ہے کہ کالج کچھ میٹرز کے فاصلے پر تھا اس لئے روزانہ پیدل جاتی تھی۔ یہ گرمیوں کے شروع کا مہینہ تھا جب کالج کے ساتھ کھڑے ایک خوبصورت نوجوان پر نظر پڑی اور دل و دماغ نے پہلی ہی نظر میں اس کو قبول کر لیا۔ پہلی بار اس کو دیکھنے کے بعد نہ تو اس رات پڑھائی میں دلچسپی لی اور نہ ہی ایک پل کے لئے نیند اور سکون محسوس ہوا۔ پھر جیسے ہی میں  گھر سے نکلتی، آنکھوں کو اس چہرے کی تلاش رہتی تھی کہ وہ کہاں ملے گا اور پھر آہستہ آہستہ اس سے ملاقاتیں شروع ہوئیں۔ میں تو پہلے دن سے ہی اس کی ہو چکی تھی۔

گھر والے مجھ سے پوچھتے تھے کہ کچھ ہے جو آپ پریشان رہتی ہو اور کھانا بھی صحیح طریقے سے نہیں کھاتی مگر میں کب ان کو بتانے والی تھی کہ میں محبت کے مرض میں مبتلا ہو چکی ہوں۔ زندگی کا پہیہ گھومتا گیا اور ہم نے آج سے پورے پانچ سال پہلے گھر سے بھاگنے کا فیصلہ کیا۔

اپریل 2015 کی ایک صبح ہم چکوال سے راولپنڈی آئے اور یہاں سے کراچی چلے گئے۔ ہم نے وہاں ایک کمرہ کرائے پر لیا۔ میرے خوابوں کا شہزادہ دن بھر سوتا رہتا تھا اور راتوں کو مجھے اکیلے چھوڑ کر باہر چلا جاتا تھا۔ کچھ دن بعد مجھے اندازہ ہوا کہ وہ ڈرگز کا استعمال کرتا ہے۔ جب میں منع کرتی تھی تو تشدد پر اُتر آتا مگر پیار میں تشدد بھی قبول کیا۔ آہستہ آہستہ مجھے معلوم ہوا کہ وہ ہیروئین کا بھی عادی ہو چکا ہے۔

یہ کراچی میں دسمبر کا مہینہ تھا اور مجھے شدید بخار تھا کہ اس دوران میرا شہزادہ دو اور دوستوں کے ساتھ کمرے میں داخل ہوا اور یہ مجھے بہت عجیب لگا۔ کچھ دیر باتیں کرنے کے بعد میرے شہزادے نے مجھے کہا کہ ان دوستوں نے مجھے آج نشہ فراہم کیا ہے، آپ ان کو خوش کر دو۔ یہ سننے کی دیر تھی کہ میرے پسینے نکلنا شروع ہو گئے کیونکہ میں نے اس کے علاوہ تو کسی کو قبول نہیں کیا تھا اور ان کے دونوں دوستوں نے رات بھر مجھے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ کمرے کے ایک کونے میں پڑا سوتا رہا۔

اگلی صبح میں اُٹھی تو ایسا لگ رہا تھا کہ میرے بدن کے اندر کسی نے چھریاں ماری ہوں اور میرے شہزادے سے پہلی بار مجھے گھن اور نفرت ہونے لگی تھی۔ کچھ دنوں کے بعد انہوں نے مجھے کراچی میں ایک آنٹی کے حوالے کیا اور ان سے ایک لاکھ روپے لے لیے۔ بس میرے خوبصورت جسم کا سودا عمر بھر کے لئے ایک لاکھ روپے میں ہوا۔

ہم رات کو تیار ہو کر ہوٹلوں پر جاتے تھے یا پھر آنٹی کے گھر پر گاہک آ جاتے تھے۔ کچھ دن رہنے کے بعد اس آنٹی نے مجھ سے پوچھا کہ آپ اس کے ساتھ کیوں بھاگ آئیں تو میں نے جواب دیا کہ یہ خوبصورت تھے اور مجھے ان سے محبت ہو گئی، جس پر آنٹی نے مجھے قہقہہ لگا کر جواب دیا کہ یہ خوبصورت نوجوان اس سے پہلے بھی دو شادیاں کر کے لڑکیاں میرے ہاتھوں فروخت کر چکا ہے۔

کچھ دنوں کے بعد آنٹی نے مجھے بتایا کہ تمہیں اسلام آباد جانا پڑے گا۔ میں نے وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا کہ ایک اور انٹی کے ساتھ میں نے تیرا سودا کیا ہے۔ تم جوان اور خوبصورت ہو اور اسلام آباد کی مارکیٹ بہت بڑی ہے۔ وہاں تم بہت کماؤ گی۔ کچھ دنوں کے بعد آنٹی مجھے اسلام آباد کی ایک آنٹی کے پاس لے آئی۔ وہ بڑا شاندار مکان تھا اور ہمارے رات کا ریٹ دس سے پندرہ ہزار روپے لگتا تھا۔

رانی نے کہا کہ اسی فیصد گاہک شراب کے عادی تھے اور وہ سیکس کے دوران تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ رانی نے کہا کہ اس آنٹی کے ساتھ دو سال گزارنے کے بعد مجھے راولپنڈی کے ایک دلال کے حوالے کیا گیا کیونکہ اسلام آباد والی آنٹی نے کہا کہ یہاں پر لوگوں کی ڈیمانڈ کم عمر لڑکیوں کی ہے اور اب تم ہم پر بوجھ ہو۔

ڈھلتی عمر کے ساتھ جسم بیچنے کے لئے میرا ریٹ ایک ہزار روپے پر آ گیا اور اب گھر پر بھی کوئی قبول نہیں کرتا۔ بس اسلام آباد کی سڑکوں پر گاہک کے انتظار میں کھڑی ہوتی ہوں مگر گاہک آہستہ آہستہ کم ہو رہے ہیں کیونکہ میرا جسم بہت کمزور ہو گیا ہے۔

رانی سے جب پوچھا گیا کہ کوئی ایسا واقع بتاؤ جو آپ کی زندگی میں بہت دلخراش ہو تو انہوں نے جواب دیا کہ محبت میں دھوکہ کھانے کے بعد دوسرا دردناک لمحہ وہی ہوتا ہے جب گاڑی میں سیکس کرنے کے بعد لوگ میرے منہ پر پیسے پھینک کر کہتے ہیں دفع ہو جا، ر*** اُتر گاڑی سے۔

رانی نے کہا کہ ایک دن اسلام آباد کے کشمیر ہائی وے سے ایک چالیس سالہ شخص نے مجھے اپنی گاڑی میں بٹھایا اور اس کے ساتھ ایک ہزار پر ڈیل پکی ہو گئی مگر سیکس کرنے بعد جب میں نے اس سے رقم مانگی تو اس نے اپنا پستول دکھا کر مجھے گاڑی سے اُترنے کو کہا۔ میرے مسلسل انکار پر اس نے میرے منہ پر مکا مارا جس سے میرے سامنے کے تین دانت نکل گئے اور میں درد سے بے ہوش ہو گئی۔

بس اتنا پتا چلا کہ اس نے لات مار کر مجھے اپنے گاڑی سے نیچے گرا دیا تھا۔

رانی نے اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ایسی عورت کو کوئی سینے سے نہیں لگاتا۔ بس جسم ٹھنڈا ہونے کے بعد گالی دے کر دفع ہونے کو کہتا ہے۔

Tags: جسم فروشیعبداللہ ملکمحبت کی خاطر جسم فروشینیا دور
Previous Post

پشاور پی ایس ایل اور ماں جیسی ریاست کی مامتا سے محروم کیوں؟

Next Post

احساس کفالت پروگرام، اور پاکستان کا امیج

عبداللہ مومند

عبداللہ مومند

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔

Related Posts

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے فوج مخالف بیان کی وجہ سے اے آر وائے نیوز شدید مشکلات میں ہے۔ اس...

جدید مغربی طرزِ جمہوریت، انڈین نیشنل کانگرس اور متحدہ قومیت کی تشکیل کا نام نہاد فلسفہ

جدید مغربی طرزِ جمہوریت، انڈین نیشنل کانگرس اور متحدہ قومیت کی تشکیل کا نام نہاد فلسفہ

by کامران جیمز
اگست 10, 2022
0

آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی شکست کے بعد انگریز پورے ہندوستان پر چھا گئے اور دیگر اقوام کے ساتھ ساتھ...

Load More
Next Post
احساس کفالت پروگرام، اور پاکستان کا امیج

احساس کفالت پروگرام، اور پاکستان کا امیج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

by سعد سعود
اگست 6, 2022
0

...

Imran Khan disqualification

عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ معاملات منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگے

by علی وارثی
اگست 4, 2022
0

...

Asif Ghafoor

‘The tea is fantastic’: لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کے کریئر پر ایک نظر

by علی وارثی
اگست 3, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,738
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

2 hours ago

Naya Daur Urdu
ابصار عالم نے کہا کہ میری صرف پیمرا سے یہ درخواست ہے کہ سویلین کی بھی عزت ہوتی ہے، اس کو بھی کبھی مدنظر رکھ لیا کریں۔ اس وقت بھی فوری ایکشن لیا کریں۔urdu.nayadaur.tv/analysis/93745/absar-alam-blasphemy-pemra-shahbaz-gill-pti/ ... See MoreSee Less

اے آر وائے نے میرے خلاف 45 دن تک مہم چلائی، توہین مذہب سمیت ہر قسم کا مکروہ الزام لگایا

urdu.nayadaur.tv

سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کا پروگرام بند کرنے کی پاداش نے اے آر وائے نے میرے خ...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

2 hours ago

Naya Daur Urdu
ایک شخص نے فوج کی ہائی اور لوئر کمان کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے اے آر وائے چینل کو بند کر دیا گیا۔ میری صرف پیمرا سے یہ درخواست ہے کہ سویلین کی بھی عزت ہوتی ہے، اس کو بھی کبھی مدنظر رکھ لیا کریں۔ اس وقت بھی ایسا ہی قدم اٹھایا جائے، ابصارعالم ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In