• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کرونا سے جنگ میں اپنا سب کچھ کھو دینے والی اطالوی نرس ‘سٹیلا’ کی آپ بیتی،پہلی قسط

رضا ہاشمی by رضا ہاشمی
مارچ 22, 2020
in Coronavirus, سماج, صحت, فیچر, کورونا وائرس
6 0
0
کرونا سے جنگ میں اپنا سب کچھ کھو دینے والی اطالوی نرس ‘سٹیلا’ کی آپ بیتی،پہلی قسط
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اٹلی کے خوبصورت شہر برگامو سے تعلق رکھنے والی پیشے کے اعتبار سے نرسنگ کوچ 29 سالہ سٹیلا اور میری ملاقات لاہور کے پرل کانٹینینٹل ہوٹل میں سنہ 2018 میں ہوئی تھی۔ وہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والے سمپوزیم میں ڈائنامکس آف اربن ہیلتھ کئیر اینڈ کمیونٹی سروسنگ کے سیشن کی خصوصی مہمان تھی۔ میں وہاں بطور صحافی کوریج کے لئے موجود تھا۔ میں نے سٹیلا کو انٹرویو بھی کیا لیکن ان سے اصل علیک سلیک کھانے کی میز پر تب ہوئی جب وہ سیخ کباب میں تیز مرچ کو کم کرنے کے لئے اسے پانی کےگلاس میں ڈال کر دھونا چاہ رہی تھی تاہم ایسا کرتے ہوئے سماجی شرمندگی انکے آڑے آرہی تھی۔ میرے لئے کھانے میں مرچ کم کرنے کا یہ قدم بہت نرالا تھا اور یہی میری دلچسپی کا باعث تھا اور یہی وجہ تھی کہ میں نے اسکو ایسا کرنے میں مدد دی۔

وہاں سے شروع ہوا رابطہ دوستی میں تبدیل ہوا اور پچھلے 3 دن تک جاری رہا۔ دوران انکا شہر کرونا کی تباہ کاریوں کا مرکز بنا ہوا تھااور اب اس میں اور شدت آچکی تھی ۔سٹیلا بطور نرس اس تمام صورتحال میں پہلی صفوں میں شامل تھی۔اس دوران اس نے ذاتی اور اجتماعی نقصانات بھی اٹھائے اور اپنی پیشہ ورانہ حیثیت کی وجہ سے وہ اٹلی میں کرونا کی تباہ کاریوں، اس سے ہونے والے ذاتی،اجتماعی جذباتی، سماجی معاشی و قانونی اثرات کی شاہد تھی۔ اور گزشتہ ماہ سے ہماری بات چیت کا موضوع بھی یہ سب تھا۔  “تھا” اس لئے کہ پچھلے 3 دن سے میرا اس سے رابطہ نہیں ہوسکا۔مجھے نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہے؟ فون نمبر آن ہے لیکن کوئی ریسپانس نہیں آتا۔

RelatedPosts

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کورونا وائرس کا شکار

اومیکرون کا پھیلائو اور ذہنی صحت پر اثرات

Load More

لیکن اس سے قبل ہمارے درمیان ہونے والی بات چیت میرے پاس محفوظ ہے جس میں نے اس نے اپنے حالات و احساسات کا تفصیل سے ذکر کر رکھا ہے ۔ اب جبکہ میں بھی کرونا کے باعث خود ساختہ قرنطینہ اختیار کیئے ہوئے ہوں اور پاکستان میں لاک ڈاون کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے بحث چھڑی ہے میں نے اس گفتگو جس میں کہ کرونا سے تباہیوں کا ذکر اور سٹیلا کا اپنا تجزیہ و تجربہ شامل ہے ایک کہانی کی شکل میں قارئن تک پہنچانا چاہا ہے۔ اس امید کے ساتھ کہ مجھے انکی کوئی خبر جلد ہوگی۔


امیدوں امنگوں سے بھرپور خوش مزاج اور پرجوش نوجوان اطالوی نرس اور میری دوست سٹیلا کہتی ہیں کہ۔ 

ہم میں سے شاید کسی نے سوچا نہیں تھا کہ ہم ہولناک تباہی کے گھیرے میں آچکے تھے۔ سب خوش تھے اور لا پرواہ بھی۔۔ سب ٹھیک تھا۔۔روز مرہ کی طرح۔ تمھیں معلوم ہی ہے کہ مجھے ڈھلتا سورج اور اس سے پگھل پگھل کر ماحول میں گھلتی اداسی کتنی پسند ہے۔ اور پھر اگر یہ شام میرے شہر کی ہو تو اور کیا چاہیئے۔۔یہاں اٹلی میں میرا گھر برگامو شہر میں ہے۔مجھے یہ سب بہت پسند ہے۔ میرا گھر، میرا علاقہ اور یہ شہر!

اسکی خوبصورتی بے مثال ہے۔ میرے دوست تھے یہاں، میرے اپنے سب ادھر تھے۔۔ میں تمہیں بتاتی تو رہتی ہوں، شادی کی تیاریوں کے بارے میں بھی تم جانتے ہو اور ڈینی کو بھی۔ لیکن اب تو یوں ہے کہ جیسے سب کچی پینسل سے لکھا تھا اور کسی نے محض ایک ربڑ سے سب مٹا دیا۔

وہ 21 فروری کی ایسی ہی دلفریب شام تھی۔ 21 فروری کو گزرے ابھی مہینہ ہی ہوا ہے نا۔ لیکن یوں لگتا ہے جیسے میں اک چھلانگ میں صدیاں پھلانگ چکی ہوں۔ ۔مجھے یاد ہے اس شام کو ایلکس کے دوست آئے ہوئے تھے وہ اوپر ویڈیو گیمز کھیل رہے تھے۔موما کا سکول میں فنکشن تھا ، وہ تھک کر آئی تھیں اور سو رہی تھیں۔ بھائی اور اسکے دوستوں کے لئے کافی بنائی اور اپنی کافی لے کر بوریت کے مارے میں بالکونی میں آگئی۔ وہی مجھے یاد ہے کہ اس دن مدھم سے ہوا کے ہلکورے محسوس ہو رہے تھے اور فضا اداس تھی۔

اتنے میں نے دیکھا کہ میرے گھر سے کوئی دس گھر دور مسٹر گرانٹ کے گھر کے سامنے ایمبولنس کھڑی تھی اور سفید لباس میں ملبوس اہلکار گھر میں سے کسی کو سٹریچر پر ڈالے ایمبو لنس میں لے جارہے تھے۔ شام کے دھندلکے میں منظر بھی صاف نہیں تھا۔ ایمانداری سے بتاوں تو میں اس وقت اس معاملے سے لا تعلق رہنا چاہتی تھی۔ شاید میں اسے جان بوجھ کر اندیکھا کرنا چاہ رہی تھی۔ مجھے اس وقت صرف اس شام سے لطف اندوز ہونا تھا۔ میں نے منہ موڑ لیا اور دوسری سمت میں دیکھنے لگی۔ لیکن ذہن میرا وہیں اٹکا تھا۔ 40 سالہ بینکر ، مسٹر گرانٹ کو کیا ہوا ہے؟ پرسوں ہی ان سے مارکیٹ میں ملاقات ہوئی تھی؟ حال احوال پوچھا تو کہہ رہے تھے کہ گلے میں خراش ہے۔ میں چونکہ صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال پاپا گیووانی XIII میں نرس ہوں تو سب مجھ سے اپنی طبعیت بارے ضرور ذکر کرتے ہیں اور اکثر مشورہ بھی چاہتے ہیں۔

چونکہ ٹی وی اور انٹرنیٹ پر ہر طرف کرونا کا غلغلہ تھا میں نے اسی کا ذکر کرتے ہوئے انہیں احتیاط کرنے کا مشورہ دیا تو انہوں نے ہاتھ جھٹک کر اسے ایک میڈیا کا ہنگامہ قرار دیا تھا۔ لیکن ہوا کیا ہے ؟ میرے دماغ کے کسی کونے کو بے چینی ٹہکوے دے رہی تھی۔ ہارٹ اٹیک؟ لیکن وہ تو بہت فٹ ہیں۔ کوئی حادثہ؟ شاید؟ ہو سکتا ہے کوئی فیملی ممبر ہو؟ ہاں انکے 3 بچے اور بیوی بھی ادھر ہی رہتے ہیں شاید ۔ کہیں یہ موذی وائرس تو نہیں؟ نہیں اٹلی میں تو ابھی تک معمولی تعداد ہی ہے۔ اور برگامو میں تو کچھ بھی نہیں۔ میں نے خود کو تسلی دی، سر جھٹک کر سوچوں کا رخ موڑا اور اندر چل دی۔۔

اگلے روز میں ہمیشہ کی طرح ہسپتال کے لئے نکلی تو سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔ چمکیلی صبح، ہنستے مسکراتے لوگ، دوکانیں کھولتے دھوپ سے محظوظ ہوتے دوکاندار اور سڑک کے داہنی فٹ پاتھ کے ساتھ اپنے پھولوں کو سجاتی ہوئی “آنٹ اینا”۔

میرے ذہن سے مسٹر گرانٹ محو ہو چکے تھے۔ میں ہسپتال کے مرکزی دروازے سے داخل ہوئی تو مجھے وہاں موجود سٹاف کے چہروں پر پریشانی سی محسوس ہوئی۔ سیکیورٹی کے عملے سے لے کر ساتھی نرسز اور ڈاکٹرز جو بھی مجھے مرکزی دروازے سے کے کر وارڈ تک پہنچنے کے دوران ملا وہ دہشت اور پریشانی سے لبریز سوالیہ آنکھوں سے مجھے دیکھتا نظر آیا۔ اس دن میری ڈیوٹی ایمرجنسی وارڈ میں تھی۔

وارڈ میں داخل ہوئی تو ساتھی عملے کو کرونا کٹس میں ملبوس پایا۔ دائیں جانب بڑی سی سکرین نصب تھی جس پر سرخ رنگ میں تین مرحلوں میں لکھا ہوا آتا ” مسٹر گرانٹ ایمیراگو” عمر 41 سال “کرونا وارڈ”۔۔۔ دل دھک سے بیٹھ گیا۔۔۔ یوں لگا جیسے جس بھوت سے میں کل سے پیچھا چھڑوانے کی کوشش میں تھی وہ میرے سامنے تن کر کھڑا ہوگیا ہے۔ تم یقین کرو شائد وہ آخری بار تھا جب میں نے اس عفریت کے حوالے سے اپنے احساسات کو محسوس کیا تھا۔۔

 

اسکے بعد تو یوں لگا جیسے ہمارا ہسپتال وہ ڈرم ہے جس میں ایک قصائی مرغیوں کی شہ رگ چیر کر تڑپنے کو چھوڑ دیتا ہے اور وہ سانسوں کی ڈور باندھے رکھنے کی آخری کوشش میں پھڑپھڑاتے پھڑپھڑاتے تمام ہو جاتی ہیں۔۔ ابھی میں ایمرجنسی وارڈ کے چینج روم میں کٹ اپ ہوتے ہوئے اپنے آپ کو اس حقیقت کا ادراک کرانے میں مصروف تھی کہ ۔۔۔۔

بقیہ اگلی قسط میں 

Tags: اطالوی ڈاکٹر اور نرسیںپاکستان میں کروناعالمی وباقسط نمبر 1کرونا سے اٹلی میں امواتکرونا وائرسوائرس
Previous Post

دنیا کو پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ کرونا وائرس آنے والا ہے،سنسی خیزانکشافات

Next Post

سول انتظامیہ کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں: پاک فوج نے لاک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا

رضا ہاشمی

رضا ہاشمی

مصنف نیا دور سٹاف کا حصہ ہیں۔

Related Posts

انگریز سامراج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنے والا بھگت سنگھ ہمارا ہیرو کیوں نہیں بن سکا؟

انگریز سامراج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنے والا بھگت سنگھ ہمارا ہیرو کیوں نہیں بن سکا؟

by خضر حیات
مارچ 25, 2023
0

آج 23 مارچ کا دن ہے اور اسے ہم قرار داد پاکستان کے حوالے سے یاد کرتے ہیں۔ 1940 میں اسی روز...

گورنر جنرل غلام محمد جنہوں نے سیاست میں فوجی اور عدالتی مداخلت کی بنیاد رکھی

گورنر جنرل غلام محمد جنہوں نے سیاست میں فوجی اور عدالتی مداخلت کی بنیاد رکھی

by خضر حیات
مارچ 21, 2023
0

پاکستان کی تاریخ میں کئی ڈرامائی کردار آئے اور عجیب و غریب کرتب دکھا کر منظر عام سے ہٹتے چلے گئے۔ انہی...

Load More
Next Post
سپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ محفوظ

سول انتظامیہ کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں: پاک فوج نے لاک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In