• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, اگست 10, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ہیلو ہیلو، میں ہوں، مسٹر جیدی

عبدالرّحمٰن عمر by عبدالرّحمٰن عمر
مئی 12, 2020
in ادب, ثقافت, فلم, فیچر, کتاب, کلچر, میڈیا
8 0
0
ہیلو ہیلو، میں ہوں، مسٹر جیدی
43
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جی، جی میں ہوں اطہر شاہ خاں۔ اکثر لوگ مجھے ’جیدی‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔ نہیں، نہیں، مجھے برا نہیں بلکہ بہت اچھا لگتا ہے۔ کہ میری تخلیق اس قدر مقبول ہوئی اور میری پہچان بھی بن گئی۔ پاکستان بننے کے بعد والدین، رام پور اُتر پردیش سے لاہور آ بسے۔ میری عمر اس وقت 4 سال تھی۔ لاہور کے مختلف سکول و کالج سے تعلیم حاصل کی۔ ہوش سنبھالتے ہی گھر میں قلم و کتاب کے رشتہ کو محترم دیکھا۔ مجھے یاد ہے تیسری جماعت میں تھا، جب ماں نے مجھے ’بانگ درا‘ تحفے میں دی۔ لکھنے کا حوصلہ گھر کے ماحول سے ہی مِلا۔

پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹرز کیا۔ بڑے بھائی مشہور ادیب، ہارون پاشا نے مجھے متاثر کیا۔ چھوٹی عمر میں ہی ریڈیو پر بچوں کے پروگرام میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔ ہومیوپیتھک میں لاہور کے ایک ادارے سے ڈگری بھی لی، لیکن دوست احباب کو نسخے تجویز کرنے سے آگے بات نہ بڑھی۔ تعلیم مکمل کی تو ریڈیو پاکستان سے ہی منسلک ہو گیا۔ اور پھر یہ تعلق مدتوں چلا۔ میرا ریڈیو پروگرام ’رنگ ہے رنگ، جیدی کے سنگ‘ 19 سال تک چلا۔ پاکستان اور بھارت بھر میں مقبول رہا۔

بہت حوصلہ ملا جس دن میرے ایک چاہنے والے نے لکھا کہ ’میں اپنے باپ کی گود میں بیٹھ کر آپ کا پروگرام سُنا کرتا تھا۔ آج میرا بیٹا میری گود میں بیٹھ کر آپ کا یہ پروگرام سنتا ہے‘۔ ریڈیو کے ساتھ اس وابستگی میں خوب عزت و شہرت ملی۔ ٹی۔وی اور سٹیج کے لئے بھی لکھنا شروع کر دیا۔ بہت سارے ڈرامے اور خاکے لکھے۔ پی۔ٹی۔وی پہ انتظار فرمائیے، لاکھوں میں تین، باادب با ملاحظہ، ہوشیار، برگر فیملی، ہائے جیدی، ہیلو ہیلو، ہائی سکالر، کو بہت زیادہ شہرت ملی۔

1975 میں ایک ڈرامہ سیریل لکھنے کے لئے کراچی جانا پڑا، تھوڑے عرصہ قیام کا پروگرام تھا۔ اس لئے دو بچوں اور دو سوٹ کیسوں کے ساتھ کراچی آیا۔ ڈرامہ سیریل مکمل کیا تو ایک اور سیریل لکھنے کی فرمائش پہ کام شروع کر دیا۔ دوست احباب کے اصرار اور مصروفیات کی بِنا پر عارضی قیام، مستقل قیام میں بدل گیا۔ بچے دو سے چار اور سوٹ کیس کئی ہو گئے۔ پی۔ٹی۔وی کم معاوضہ دینے کی شہرت رکھتا تھا۔ لیکن میرا انحصار صرف اور صرف پی۔ٹی۔وی کے معاوضے پر نہیں تھا۔ کیونکہ میں ریڈیو اور سٹیج کے لئے ڈرامے اور خاکے بھی لکھتا اور ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے لئے بھی کام کرتا تھا۔ یعنی مچھلی پکڑنے کو کئی جگہ کانٹے لگائے ہوتے تھے۔ اور کسی نہ کسی ڈور پہ مچھلی لگ ہی جاتی تھی۔ اسی باعث سامان زیست کے لئے پریشانی نہ رہتی تھی۔ کئی بار ہوا کہ صبح ریڈیو، دوپہر ٹی۔وی اور شام میں سٹیج کے لئے کوئی نہ کوئی ڈرامہ، خاکہ، یا مکالمہ لکھا۔

https://urdu.nayadaur.tv/wp-content/uploads/2020/05/y2mate.com-Athar-Shah-Khan-and-Moin-Akhtar_pSTUSKjCVSI_360p.mp4

فلموں کے لئے کہانیاں اور مکالمے لکھے۔ بازی، گونج اٹھی شہنائی، اور پنجابی فلم منجی کِتھے ڈاواں، بہت مشہور ہوئیں۔

کہہ لیجئے مجھے لوگوں کو ہنسانے کا شوق تھا۔ اس لئے پوری لگن سے یہ شوق پورا کیا۔ مزاحیہ شاعری بھی کی۔ دنیا بھر میں مشاعروں میں شرکت کی۔ پی۔ٹی۔وی پہ خصوصی مواقع پہ مزاحیہ مشاعرے کی بات ہوتی تو میرا نام سر فہرست ہوتا۔ اخبارات و رسائل میں مزاحیہ قطعات چھپتے رہے۔ اخبارات کے لئے کالم بھی لکھے۔ افسانے بھی لکھے۔ غرض جتنا لکھ سکتا تھا، میں نے لکھا۔ میں ایک صحت مند اور بھاری جسم کا مالک ہوں۔ میرے لکھے گئے کام کا اگر آپ وزن کریں، تو وہ مجھ سے زیادہ ہے۔

RelatedPosts

No Content Available
Load More

اب جیدی بننے کی کہانی بھی سُن لیں۔ مجھے اداکاری کا شوق نہیں تھا۔ بلکہ مصنف اور تخلیق کار ہونا ہی میرے لئے قابل فخر تھا۔ ہوا کچھ یوں کہ میں نے پی۔ٹی۔وی کے لئے ڈرامہ سیریل ’انتظار فرمائیے‘ تحریر کیا۔ پی۔ٹی۔وی سٹیشن مینیجر کو ڈرامہ سیریل پسند آیا۔ اس سیریل میں انگلش اور اردو بولتا، ایک مزاحیہ کردار، لانگ کوٹ پہنے، گلے میں چھوٹی سی ٹائی لٹکائے، گول سی عینک ناک پہ ٹکائے ‘مسٹرجیدی‘ کا بھی تھا۔ پتہ نہیں اُن صاحب کو کیا سوجھی کہ تجویز داغی، کہ ’مسٹر جیدی‘ کا کردار اطہر شاہ خاں صاحب، آپ خود ہی ادا کریں۔ بظاہر اُس وقت بے محل محسوس ہونے والی تجویز میرے خیال میں بہت خوب چچی اور چاہنے والوں نے خوب پیار دیا۔ یہ ڈرامہ سیریل لکھا تو تھا ہی، پھر خود ہی ڈائریکٹ بھی کیا۔ معین اختر، شکیل، قاضی واجد، زینت یاسمین جیسے کئی نامور لوگوں کے ساتھ یہ ڈرامہ سیریل ریکارڈ ہوا۔ مسٹر جیدی کا یہ کردار میری پہچان بن گیا۔ اور یہ پہچان میری زندگی کے ساتھ چلی۔

فلم، ڈرامہ نگاری، افسانہ نگاری، کالم نویسی، شاعری، صداکاری، اداکاری اور ہدایت کاری، میں کہاں تک انصاف کر پایا یہ فیصلہ تو مجھے پڑھنے، دیکھنے اور سننے والوں پر ہے۔ ان ساری مصروفیات کے ساتھ میں اپنے چاروں بچوں کی تعلیم و تربیت سے غافل نہیں رہا۔ گلیمر کی چکاچوند کو اپنی گھریلو زندگی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا۔ میں نے گھر کو بنانے میں اپنی رفیق حیات کا ساتھ دیا۔ جو کمایا بیوی کے ہاتھ پہ رکھا۔ میں گھر آ کر کبھی بھی ‘مسٹر جیدی‘ نہیں رہا۔ کیونکہ آپ شعیب اختر کو گھر میں تیز بولنگ کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں، نہ شاہد آفریدی کو گھر میں چھکے لگانے کے لئے؟

چھہتر برس کی عُمر میں جب تک جسم و جاں نے ساتھ دیا، میں نے محنت کی۔ اور جب دل کے دورے اور فالج کے باعث کچھ نیا نہیں کر پایا، تو لوگوں کے سامنے آنا بھی چھوڑ دیا۔ مجھے لگتا تھا کہ کچھ نیا کر پانے کے قابل ہوا تو لوگوں کے سامنے جاؤں گا۔ میرا کسی سے مقابلہ نہیں تھا۔ میں نے ’زندگی’ کی بس قدر کرنے کی کوشش کی۔ میں نے پوری توجہ اپنی دوڑ پہ رکھی۔ مجھے کسی دوسرے سے سبقت مطلوب نہیں تھی۔ میں نے بس ایک کوشش کی کہ میں اپنے گزرے کل سے بہتر کر پاؤں۔ میں نے زندگی کو انمول دین سمجھا۔ اس دَین کی حتیٰ المقدور قدر کی۔ مجھ خواب کے پیاسے کو، تعبیر کا دریا ملا۔ امید ہے میرا ربّ مجھ سے رحمت کا معاملہ رکھے گا۔ میری لغزشوں کو نظر انداز کرے گا۔

Tags: اطہر شاہ خان جیدیمسٹر جیدیمیں ہوں مسٹر جیدیہیلو ہیلو
Previous Post

صدر اشرف غنی کا ’دشمن پر حملہ‘ کرنے کا حکم: کیا پھر بھرپور جنگ؟

Next Post

یومِ شہادتِ علیؑ، قائد اعظم محمد علی جناح، اور تکفیری علما

عبدالرّحمٰن عمر

عبدالرّحمٰن عمر

Related Posts

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے فوج مخالف بیان کی وجہ سے اے آر وائے نیوز شدید مشکلات میں ہے۔ اس...

جدید مغربی طرزِ جمہوریت، انڈین نیشنل کانگرس اور متحدہ قومیت کی تشکیل کا نام نہاد فلسفہ

جدید مغربی طرزِ جمہوریت، انڈین نیشنل کانگرس اور متحدہ قومیت کی تشکیل کا نام نہاد فلسفہ

by کامران جیمز
اگست 10, 2022
0

آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی شکست کے بعد انگریز پورے ہندوستان پر چھا گئے اور دیگر اقوام کے ساتھ ساتھ...

Load More
Next Post
یومِ شہادتِ علیؑ، قائد اعظم محمد علی جناح، اور تکفیری علما

یومِ شہادتِ علیؑ، قائد اعظم محمد علی جناح، اور تکفیری علما

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

by سعد سعود
اگست 6, 2022
0

...

Imran Khan disqualification

عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ معاملات منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگے

by علی وارثی
اگست 4, 2022
0

...

Asif Ghafoor

‘The tea is fantastic’: لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کے کریئر پر ایک نظر

by علی وارثی
اگست 3, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,738
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu plans to premiere a video.

2 hours ago

Naya Daur Urdu
ARY News declared voluntary bankruptcy in UK court after losing a massive defamation case against Mir Shakil ur-Rehman, the owner of Geo. The new channel it uses for airing its content has also lost several defamation cases in UK. ... See MoreSee Less

ARY News Declared Itself Bankrupt After Losing Massive Defamation Case

www.facebook.com

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

4 hours ago

Naya Daur Urdu
ابصار عالم نے کہا کہ میری صرف پیمرا سے یہ درخواست ہے کہ سویلین کی بھی عزت ہوتی ہے، اس کو بھی کبھی مدنظر رکھ لیا کریں۔ اس وقت بھی فوری ایکشن لیا کریں۔urdu.nayadaur.tv/analysis/93745/absar-alam-blasphemy-pemra-shahbaz-gill-pti/ ... See MoreSee Less

اے آر وائے نے میرے خلاف 45 دن تک مہم چلائی، توہین مذہب سمیت ہر قسم کا مکروہ الزام لگایا

urdu.nayadaur.tv

سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کا پروگرام بند کرنے کی پاداش نے اے آر وائے نے میرے خ...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In