• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, جنوری 31, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

عید الفطر پر مزے مزے کے پکوان: تھوڑی سی احتیاط کرلیں تو صحت بھی،مزہ بھی

نیا دور by نیا دور
جون 17, 2020
in ثقافت, خواتین, سماج, فیچر, کلچر
9 1
0
عید الفطر پر  مزے مزے کے پکوان: تھوڑی سی احتیاط کرلیں تو صحت بھی،مزہ بھی
11
SHARES
53
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

عیدالفطرانتہائی خوشی ومسرت کا اسلامی تہوارہے۔ میٹھی عید پر نمازعید سے پہلے اوربعد میں ہرگھرمیں انواع واقسام کی ڈشز تیارہوتی ہیں جنہیں بچے بڑے سب بہت ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔ میٹھی عید پرمیٹھی سویاں،پھینیاں،شیرخرما،سوجی کا حلوہ ،کھیر، شاہی ٹکڑے، گلاب جامن اور لذیذ رس ملائی کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے جوسب بے حدپسند کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کے روزے،عبادات، سحری وافطاری کی طرح عیدالفطرک ابھی اپنا مزا ہے۔ اس دن ہرطرف خوشیوں کا سماں ہوتا ہے اور اس دن اللہ رب العزت نے روزے کی بجائے کھانے پینے اورخوشی منانے کا حکم دیا ہے۔ عید کی خوشی مناتے ہوئے ہمیں کھانے میں اعتدال سے کام لینا چاہئے۔ خصوصاً شوگر،بلڈپریشر، امراض قلب اورجوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کواپنی غذا کاخاص خیال رکھناچاہئے۔ رمضان المبارک میں تمام اعضاء انسانی کوشفاء اورآرام میسر آتا ہے۔ لیکن مہینے بھر کے روزے رکھنے کے بعد بعض افراد ایک دن میں ہی خوب کھا پی کر زوال صحت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اعصابی بیماریاں،ہائی بلڈپریشر،شوگراورپیٹ کی متعدد امراض زیادہ کھانے سے ہی پیدا ہوتی ہیں۔ لہذااچھی صحت کے لئے پرخوری سے بچناچاہئے۔

عید کے پرمسرت موقع پرمیٹھی سویاں ایک بہترین ڈش ہے جو تقریبا ًہرگھرمیں تیارہوتی ہے۔ اسے خشک دودھ،الائچی، پستے، بادام، زعفران اور سویوں کے ساتھ بنایا جاتا ہے اور چاندی کے اوراق سے سجا کرپیش کیا جاتا ہے ۔شیر خرمے کو کھجوروں اورکاجو کے ساتھ بنایا جاتا ہے جبکہ میٹھی سویوں میں دودھ اورکھویا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ غذائیت اورذائقے سے بھرپورہوتی ہیں۔ خشک میوہ جات اور سبز الائچی کی خوشبو سے اس کالطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ دیسی گھی میں تیارکردہ سویاں ذائقہ اورغذائیت میں بے مثل ہوتی ہیں۔ میٹھی سویاں /پھینیاں ذیابیطس،امراض قلب کے مریضوں اورموٹے افرادکے لئے نقصان کاباعث ہیں کیونکہ ان امراض میں چینی اورگھی کااستعمال صحت کے لئے موزوں نہیں ہے۔ ایسے مریضوں کو مصنوعی سویٹنرز اوربالائی کے بغیردودھ میں سویاں بناکرکھلائی جائیں۔ چونکہ دودھ میں کیلشیم اورفاسفورس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے‘ اس لئے کڈنی کے مریض اسے آدھے کپ سے زیادہ مقدارمیں استعمال نہ کریں۔ مزید برآں کشمش اور کھجوروں کے استعمال سے مکمل اجتناب ضروری ہے۔ گردے کے مریضوں کوسویاں بہت ہی کم مقدار زیتون یا کنولا آئل میں بھون کرکھلائیں توزیادہ بہترہے۔ رس ملائی پنیر/خشک دودھ،انڈے،بادام،پستہ،الائچی،آئل اورچینی سے تیارکی جاتی ہے انتہائی خوش ذائقہ اورلذیذ ڈش ہے جو ہمہ قسم وٹامنزاورمنرلزسے بھرپورہوتی ہے اس کے لئے بھی درج بالاہدایات وپرہیز پرعمل کیاجائے۔

RelatedPosts

مفتی منیب نے گھٹنے ٹیک دیے: اتوار کو عید کا اعلان کر دیا

عید الفطر کب ہوگی؟ پاکستان میں چاند سے متعلق ایک بار پھر بحث چھڑ گئی

Load More

عید کے موقع پر سوجی کا حلوہ بہت مقبول ہے جسے نان چنے اورپوری کیساتھ پیش کیاجاتاہے۔ یہ حلوہ دیسی گھی میں سوجی کومختلف میوہ جات اور چینی کے ساتھ بھون کر تیار کیا جاتا ہے۔ یہ انیمیا (Anemia)یعنی خون کی کمی کودورکرتاہے۔ چونکہ اس میں سوڈیم کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے‘ اس لئے گردے کے مریض بھی اسے کھا کر میٹھی عید کالطف اٹھا سکتے ہیں۔ یہ ہر عمر کے افراد کے لئے یکساں مفید ہے، جسمانی طاقت میں بے پناہ اضافہ کرتا ہے۔ اس کا گلائیسمک انڈکس کم ہونے کی وجہ سے ذیابیطس کے مریض اسے چینی کے بغیراستعمال کر سکتے ہیں۔ وزن گھٹانے کے لئے سوجی کاحلوہ کم چینی اور گھی کے ساتھ استعمال کریں توکافی فائدہ ہوتاہے۔

سوجی کوگندم کی بھوسی /چھان/ چوکر سے بنایا جاتا ہے اس لئے گلوٹن سے الرجی /چھوٹی آنت کی پروٹین سے الرجی (Celiac Disease) کے مریض اس سے مکمل پرہیز کریں۔ دودھ میں موجود ایک پروٹین لیکٹوز(lactose) کو ہضم کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے افراد کو چاہئے کہ وہ سوجی کو دودھ کے بغیر پکوائیں یا اسے کھانے سے اجتناب کریں۔ عید پر بننے والی نمکین ڈشز میں چنا چاٹ سب سے مقبول ہے ہمارے ہاں آلو چنا چاٹ کو املی کی چٹنی، باریک پیاز، کالی مرچ، شملہ مرچ اور ٹماٹر کے ساتھ بنایا جاتا ہے۔ اسے پاپڑی، نمکین سویوں اور آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ بھی پیش کیا جاتا ہے۔

 

غذائی لحاظ سے یہ پروٹین،کاربو ہائیڈریٹس،صحت بخش چکنائی،وٹامن کے،وٹامن بی کمپلکس،کیلشیم اورآئرن سے بھرپور ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم کے لئے توانائی بخش اور جلد پیٹ بھرنے والی غذا ہے۔ چنے جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول بننے سے روکتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض چنا چاٹ میں نمک اوردیگر مصالحہ جات کی بجائے لیموں کا رس یا املی کا پانی استعمال کر یں۔ ڈائیلسز کے مریض آدھا کپ ابلے چنے کھا سکتے ہیں لیکن اس میں نمک،املی کا پانی،مصالحہ جات اوردہی کا استعمال بالکل نہ کریں۔ یادرکھیں،ماہ رمضان میں مسلسل روزے رکھنے سے انسانی معدہ نرم ہوجاتاہے اس لئے فوری طو ر پر سخت غذا نہ کھائی جائے۔ سادہ غذا انسانی صحت کے لئے بہتر ہے۔ عید الفطر کے موقع پرمرغن غذا ؤں،قیمہ،سری، پائے،مغز، کلیجی،تیزمرچ اورمصالحہ دارکھانوں سے پرہیز کیا جائے۔

 

کسی جگہ مجبوراًکھانا پڑے توبہت کم مقدارمیں کھائیں۔  پرتکلف عیدملن دعوتوں میں ضرورت سے زیادہ نہ کھایاجائے۔ غذا میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال لازمی کیا جائے۔ اس لئے فروٹ چاٹ اورسلاد کواپنے دسترخوان کاحصہ بنائیں۔گوشت پروٹینز اورتوانائی سے بھر پور ہوتا ہے اور یہ متوازن غذا کا اہم جزو ہے جو انسانی صحت اور زندگی کے لئے بہت ضروری ہے۔ عیدپرشاہی قورمہ،مٹن فرائی،اچارگوشت،سیخ کباب،اسٹف چکن اورملائی بوٹی کوبے حدپسندکیاجاتاہے۔ عموماایک فرد کے لئے دن میں ایک سو گرام گوشت کافی ہوتا ہے اس سے زیادہ استعمال مضر ہے۔ بیف اورمٹن میں کولیسٹرول بہت زیادہ ہوتاہے۔ گوشت کا بکثرت استعمال امراض قلب، شرائین کی تنگی،معدہ وانتڑیوں کی سوزش،جوڑوں کا درد،بلڈ پریشر اور کینسر کا سبب ہوسکتا ہے۔ ہفتے میں صرف دومرتبہ مٹن یابیف پکائیں باقی اوقات میں سبزیوں کاسالن اورپھلوں کااستعمال کرناچاہئے۔ اسی طرح چکن /مرغی کاگوشت کیلوریزاورپروٹین سے بھرپورہوتاہے لیکن اس کا بھی ضرورت سے زیادہ استعمال نہیں کرناچاہئے۔ بازاری برائلر کی بجائے قدرتی غذاؤں پر پلنے والے دیسی مرغ کاگوشت زیادہ بہترہوتاہے۔ بریانی عیدپارٹیزکی اہم ڈش ہے جو تقریباًہرگھرکے دسترخوان کی زینت بنتی ہے اس میں مصالحے کم مقدارمیں استعمال کرنے چاہیں۔

 

امراض گردہ،ذیابیطس اورموٹاپا کاشکارلوگ چاول سے دوررہیں۔ چاول نشاستہ سے بھرپورہوتے ہیں انہیں پکاتے وقت تھوڑاساناریل کاتیل ڈال دیں تواس کے مضراثرات کم ہوجاتے ہیں۔ باسی چاول کھانے سے فوڈپوائزنگ کاخطرہ ہوتا ہے۔ اکثر لوگ وافر مقدار میں کھا پی کر بد ہضمی، اسہال،پیٹ درد اور بخار کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس لئے بدہضمی،گیس اورہیضہ سے محفوظ رہنے کے لئے پودینہ50گرام،زیرہ سفید25گرام اوراجوائن دیسی50گرام،نمک سیاہ 20گرام اورکلونجی 30گرام باریک پیس لیں۔ ہرکھانے کے بعد ایک سے ڈیڑھ چائے کاچمچ سفوف پانی کے ساتھ کھائیں،انشاء اللہ معدہ میں غذا ٹھیک طرح ہضم ہوگی۔یہ سفوف خالی معدہ بھی کھایاجاسکتاہے۔ السرمعدہ اورہائی بلڈپریشرکے مریض یہ سفوف اپنے معالج کے مشورہ سے کھائیں۔

 

عید پر میٹھے پکوان، مٹن بیف،چکن کڑاہی اورتکے کباب کھائے جاتے ہیں۔انہیں کھانے کے بعد دانتوں کو صاف بھی نہیں کیا جاتا جس سے دانتوں اورمسوڑوں کی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں، لہذاکھانے کے بعددانتوں کاخلال اورمسواک کوعادت بنائیں۔گوشت میں کدو یاٹینڈے شامل کرکے پکایاجائے یہ سنت نبویﷺ بھی ہے۔ اس کے ساتھ اناج اور سبزیوں /سلادکا استعمال ضروری ہے نیز دہی کارائتہ لازمی کھائیں۔ سالن /گوشت کو زود ہضم بنانے کے لئے کم مصالحے میں بنایا جائے اور سلاد کے طورپر پھل سبزیاں کھائیں تاکہ جسم کو فائبر ملتا رہے۔ گوشت کو پکانے کیلئے عام تیل،گھی،چربی اور مکھن کی بجائے زیتون، سویا بین، کنولاآئل استعمال کریں اور گوشت کاسالن پکاتے وقت اس میں زیرہ، الائچی اوردہی ضروراستعمال کریں تاکہ درست ہضم ہو۔گوشت کے ساتھ پودینہ،اناردانہ اورزیرہ کی چٹنی اوررائتہ ضرور لیں۔رمضان المبارک کے بعدبعض لوگ بہت زیادہ کھانے پینے لگتے ہیں تا کہ رمضان کی کمی پوری کرسکیں یہ سوچ بالکل غلط ہے،خوراک میں اعتدال ضروری ہے۔ عید پراپنی غذا اورصحت کاخیال رکھنا دانشمندی ہے کیونکہ صحت وتندرستی کے ساتھ ہی زندگی کااصل مزاہے اور عید کی خوشیاں بہترطورپرمنائی جاسکتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں امراض سے محفوظ رکھیں اوربیماروں کو صحت کاملہ عاجلہ و نافعہ عطا فرمائیں۔ آمین۔

[email protected] پر قارئین کرام مزید مشورہ و رہنمائی کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں

Tags: عید الفطرعید کے پکوانمیٹھی عید
Previous Post

طالبان کی جانب سے عید کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان

Next Post

فیس بک کے سپاہی: حقیقی خوشیوں اور رنگوں سے دور ایک ’دنیا‘

نیا دور

نیا دور

Related Posts

عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ نے قاسم علی شاہ کو رُلا دیا!

عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ نے قاسم علی شاہ کو رُلا دیا!

by خضر حیات
جنوری 26, 2023
0

قاسم علی شاہ 25 دسمبر 1980 کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ تعلیم حاصل کرنے کے لئے لاہور آ گئے اور گلشن راوی...

کیپٹن صفدر کے ساتھ شادی سے نواز شریف کی سیاسی وارث تک؛ کیا مریم نواز بینظیر ثانی ہیں؟

کیپٹن صفدر کے ساتھ شادی سے نواز شریف کی سیاسی وارث تک؛ کیا مریم نواز بینظیر ثانی ہیں؟

by خضر حیات
جنوری 19, 2023
0

مریم نواز پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ہیں۔ وہ 28 اکتوبر 1973 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں...

Load More
Next Post
فیس بک میسنجر اور انسٹاگرام چل کیوں نہیں رہے؟

فیس بک کے سپاہی: حقیقی خوشیوں اور رنگوں سے دور ایک ’دنیا‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In