• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, جنوری 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

جب امیتابھ بچن کا ’شکتی‘ میں دلیپ کمار سے سامنا ہوا

سفیان خان by سفیان خان
جولائی 17, 2020
in فلم, فیچر
7 0
0
جب امیتابھ بچن کا ’شکتی‘ میں دلیپ کمار سے سامنا ہوا
38
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بالی وڈ کے دو بڑے اداکار، ایک شہنشاہ جذبات تو دوسرے اینگری ینگ مین، دونوں جب جب سکرین پر جلوہ افروز ہوئے تو سنیما گھر تالیوں سے گونج اٹھے اور یہ کوئی اور نہیں دلیپ کمار اور امیتابھ بچن ہیں۔ کسی بھی فلم کی کامیابی کے لئے ان دونوں کا نام ہی کافی سمجھا جاتا۔ اور تصور کریں کہ جب اداکاری کے ان دو بڑے ستونوں کا ایک ہی فلم میں ٹکراؤ ہو تو وہ ’شکتی‘ جیسی شہرہ آفاق تخلیق کہلائی جاتی ہے۔

1982 میں آنے والی اس فلم کی کہانی جہاں مدر انڈیا سے متاثر تھی وہیں تامل زبان کی فلم ’تھانگا پاتھیکم‘ کا بھی ہندی ورژن کہا جا سکتا تھا۔ ایک طرف فرض شناس پولیس افسر دلیپ کمار تھے تو دوسری جانب جرم کی راہ پر چلنے والا ان کا بیٹا، جس کی زندگی کا خاتمہ والد کے ہاتھوں ہی ہوتا ہے۔ ’شعلے‘ جیسی بڑی فلم کے ہدایتکار رمیش سپی کی کمال جادوگری تھی۔ جب کہ سلیم جاوید کے لکھے ہوئے سکرین پلے میں جذبات اور احساسات کی بھرپور عکاسی ملی۔ کہیں باپ کی بیٹے سے محبت اور شفقت تو کہیں حالات سے باغی بیٹے کی بے بسی اور لاچارگی کے ساتھ غصے کو بھی بڑی سکرین پر انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔

RelatedPosts

جنرل باجوہ کی توسیع؟ کابینہ کمیٹی کی آرمی ایکٹ میں ترمیم، ‘دوبارہ تقرر’ کی جگہ ‘برقرار’ لکھنے کی تجویز

حکومت پاک فوج اور افسر کے خلاف ہتک عزت پر قانونی کارروائی کرے: آئی ایس پی آر

Load More

خوبصورت انداز میں کبھی اس باغی بیٹے کو سمجھانے کے لئے ماں اس کے در پر پہنچتی ہے تو کہیں فرض کے ہاتھوں مجبور باپ۔ اس کشمکش کو بڑے پردے پر جذباتی انداز میں انتہائی دل کش طور پر دکھایا گیا۔ یہ پہلی اور آخری فلم تھی جس میں اداکاری کے دو بڑے سلاطین امیتابھ بچن اور دلیپ کمار نے ایک ساتھ کام کیا۔

 

پانچ برس کے عرصے میں تیار ہونے والی شاہکار فلم میں ابتدا میں امیتابھ بچن کا کردار راج ببر ادا کرنے والے تھے۔ رائٹر جوڑی سلیم جاوید کا خیال تھا کہ دلیپ کمار کے مقابل راج ببر کردار کے ساتھ بھرپور انصاف کریں گے۔ لیکن اس مرحلے پر پروڈیوسر مشیر ریاض نے اس فیصلے کی مخالفت کی۔ ان کے مطابق یہ کردار امیتابھ بچن کے علاوہ کوئی اور ادا نہیں کر سکتا تھا۔ راج ببر کو تو فلم سے ڈراپ کر دیا گیا لیکن سوال یہ تھا کہ کیا امیتابھ بچن، دلیپ کمار کے مقابل اداکاری پر رضا مند ہو جائیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خود امیتابھ بچن رمیش سپی کو چند ماہ پہلے فون کر کے اس فلم میں کام کرنے کی فرمائش کر چکے تھے کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ دلیپ کمار کے بہت بڑے مداح ہیں اور یہ نادر موقع ہے کہ وہ ان کے ساتھ کام کریں۔

خوش قسمتی ہی کہیے کہ راج ببر کو ہٹا دیا گیا اور یوں یہ کردار امیتابھ کی خواہش پر انہیں مل گیا۔ فلم کی عکس بندی سے پہلے وہ خاصے پریشانی کا شکار بھی ہو گئے۔ لیکن یہاں ان کی رہنمائی دلیپ کمار نے خود کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ جب بھی کسی بھی منظر کی عکس بندی میں حصہ لیں، یہ بھول جائیں کہ ان کے مقابل دلیپ کمار ہیں۔ جبھی وہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھر سکتے ہیں۔

صرف ایک امیتابھ ہی نہیں، ہیروئن کے لئے نیتو سنگھ کا انتخاب ہو چکا تھا لیکن رشی کپور سے شادی کی بنا پر رمیش سپی کو ان کی جگہ سمیتا پاٹیل کو شامل کرنا پڑا۔ ماں کے کردار کے لئے سب سے ہٹ کرراکھی گلزار کا چناؤ ہوا۔ قیاس کیا جا رہا تھا کہ راکھی کئی فلموں میں امیتابھ بچن کی ہیروئن بن چکی ہیں اور جس سال ’شکتی‘ ریلیز ہوئی اسی برس دونوں کی ’بے مثال‘ سنیما گھروں میں آئی۔ اس تناظر میں پتا نہیں مداح ماں کے روپ میں انہیں قبول کریں گے کہ نہیں، لیکن اس مرحلے پر رمیش سپی کا مؤقف تھا کہ جب انہوں نے ’شعلے‘ میں جیا بچن کو سنجیو کمار کی بہو بنا کر کامیابی حاصل کی تو یہ ’بے جوڑ تعلق‘ ان کی ’شکتی‘ میں بھی کام کر جائے گا۔ جب کہ راکھی گلزار نے یہ کردار، صرف اور صرف دلیپ کمار کے ساتھ کام کرنے کے لئے قبول کیا۔

دلیپ کمار نے کسی بھی مرحلے پر اپنے کردار اور مکالمات میں کوئی مداخلت نہیں کی۔ لیکن ابتدا میں وہ چاہتے تھے کہ باپ اور بیٹے کے بجائے اسے بھائیوں کی کہانی کے طور پر پیش کیا جائے۔ رمیش سپی کا کہنا تھا کہ ایسا فلم ’دیوار‘ میں ہو چکا ہے، اس لئے وہ پھر سے وہی کہانی دہرانے کے موڈ میں نہیں۔ دوسری جانب امیتابھ بچن کا خیال تھا کہ فلم ابتد ا سے لے کر اختتام تک تناؤ اور بوجھل کہانی کے گرد گھومتی ہے۔ فلم بینوں کو ذہنی سکون دینے کے لئے ان کے کچھ مزاحیہ مناظر کا اضافہ کیا جائے۔ لیکن یہاں بھی رمیش سپی ان کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہو گئے۔ ان کے مطابق ایسا کرنے سے امیتابھ بچن کا سنجیدہ نوعیت والا کردار اپنی تمام تر افادیت کھو دے گا۔

اسی طرح جاوید اختر کا اصرار تھا کہ فلم میں کوئی بھی گیت نہ ہو، بالخصوص امیتابھ بچن پر، کیونکہ اگر وہ اس قدر سنجیدہ اور تناؤ والا کردار ادا کر رہے ہیں تو عجیب لگے گا کہ وہ ہیروئن کے گرد چکر لگاتے، اچھلتے کودتے رومانی گیت گائیں۔ اس کی بھی رمیش سپی نے مخالفت کرتے ہوئے گیت تو رکھے لیکن صرف تین اور ان گانوں میں کہیں بھی امیتابھ بچن کا سنجیدہ نوعیت والا پہلو ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ ’شکتی‘ میں ایک گیت آشا بھوسلے اور کشور کمار کی آواز میں ریکارڈ تو ہوا لیکن اس کی عکس بندی یوں نہ ہو سکی کہ امیتابھ بچن ’قلی‘ والے حادثے کی بنا پر اسپتال میں داخل تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کی ریلیز کے وقت بھی امیتابھ بچن اسپتال میں ہی تھے۔

فلم کے ذریعے انیل کپور نے مہمان اداکار کے طور پر بالی وڈ میں انٹری دی۔ ’شکتی‘ میں اپنے دور کے تین سپر سٹار دلیپ کمار، اشوک کمار اور امیتابھ بچن اور مستقبل کے ایکشن ہیرو انیل کپور نے ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فلم کے پروڈیوسر مشیر ریاض کو عکس بندی کے دوران ہی چار افراد نے اغوا کر کے پچیس لاکھ روپے تاوان کے وصول کیے۔ رہائی کے بعد پولیس نے ان اغوا کاروں کو ڈھونڈ کر گرفتار بھی کر لیا۔ ’شکتی‘ کی سپر ڈوپر کامیابی کے بعد مشیرریاض نے امیتابھ بچن اور دلیپ کمار کو لے کر فلم ’آگ کا دریا‘ بنانے کا اعلان کیا لیکن یش چوپڑہ کی یہ فلم کبھی بن نہ سکی۔

Tags: دلیپ کمار امیتابھ بچنسفیان خانسلیپ کمار اور امیتابھ ایک ساتھشکتی 1982نیا دور
Previous Post

سندھ میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کر کے ویڈیوز بنانے والا سکول ٹیچر گرفتار

Next Post

کراچی میں پارکنگ کی دیوار گر گئی: کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں تباہ

سفیان خان

سفیان خان

Related Posts

عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ نے قاسم علی شاہ کو رُلا دیا!

عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ نے قاسم علی شاہ کو رُلا دیا!

by خضر حیات
جنوری 26, 2023
0

قاسم علی شاہ 25 دسمبر 1980 کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ تعلیم حاصل کرنے کے لئے لاہور آ گئے اور گلشن راوی...

کیپٹن صفدر کے ساتھ شادی سے نواز شریف کی سیاسی وارث تک؛ کیا مریم نواز بینظیر ثانی ہیں؟

کیپٹن صفدر کے ساتھ شادی سے نواز شریف کی سیاسی وارث تک؛ کیا مریم نواز بینظیر ثانی ہیں؟

by خضر حیات
جنوری 19, 2023
0

مریم نواز پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ہیں۔ وہ 28 اکتوبر 1973 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں...

Load More
Next Post
کراچی میں پارکنگ کی دیوار گر گئی: کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں تباہ

کراچی میں پارکنگ کی دیوار گر گئی: کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں تباہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In