تصویری جھلکیاں: عمار جان کا بغاوت سے نقص امن تک کا سفر

تصویری جھلکیاں: عمار جان کا بغاوت سے نقص امن تک کا سفر
ڈاکٹر عمار جان۔ ببیرون ملک سے تاریخ میں PHD لیکن سرکار کی نظر میں باغی سے لے کر نقص امن کا خطرہ تک کا تمغہ حاصل کرنے والا استادعمار جان جو ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کے جرم میں کئی نوکریوں سے بھی نکال دیا گیا۔ یہ تصاویر جو پچھلے کچھ عرصے میں لی گئیں شاید یہی جرم بنیں ۔ جبکہ عمار ہر اس طبقے کے لیے آواز اٹھانے میں پیش پیش رہا جو حق سے محروم کر دیے گئے ۔ صحافی، مل مزدور، اقلیتی و مذہبی، سماجی وغیرہ وغیرہ ۔
خاص طور پر تعلیمی سیکٹر جہاں حکومت کی جانب سے فنڈز میں کٹوتی ہو یا جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ سے لے کر پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ/پشتون طلبہ کے مسائل ۔
ایک ایسا استاد جو طلبہ کے حقوق کے لئے ان کے ساتھ سڑکوں پر موجود رہا۔ ہے اور رہے گا ۔

تصاویر: عون جعفری