• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کیفے چائے میٹ کی مالک شیزہ مشتاق: ‘ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ لڑکی گھر سے نکلی ہے تو خراب ہے’

عبداللہ مومند by عبداللہ مومند
دسمبر 5, 2020
in خواتین, سماج, شخصیت, فیچر
5 0
0
کیفے چائے میٹ کی مالک شیزہ مشتاق: ‘ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ لڑکی گھر سے نکلی ہے تو خراب ہے’
29
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

 

اسلام آباد: پاکستان میں نوجوان لڑکیاں بہت باہمت اور صلاحیت والی ہیں  مگر یہاں سماجی روئیے ایسے ہیں کہ جب لڑکی گھر سے باہر کام کے لئے نکلتی ہے تو ان کو ایک ہی نظر سے دیکھا جاتا ہے کہ یہ ٹھیک نہیں اور مجھے گھر میں بھی شروع سے یہی بتایا گیا تھا کہ یہ معاشرہ مردوں کی مرہون منت  قائم ہے اور آپ مردوں سے آگے نہیں نکل سکتیں مگر اس کے باوجود میں نے ہمت کرکے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں اپنا کیفے کھول لیا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ آکر چائے اور کھانا کھاتے ہیں۔ یہ کہانی لاہور سے تعلق رکھنے والی شیزہ مشتاق کی ہے جنھوں نے فیشن ڈیزائینگ کی تعلیم حاصل کرکے مختلف کاروباری کمپنیوں کے ساتھ کام کیا مگر  کبھی  اطمینان نہیں رہا کیونکہ وہ اپنے بل بوتے پر کچھ کرنا چاہتی تھیں اور وہ کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی جن سے اُن کی صلاحیتیں سامنے آئیں  اور وہ کسی کے نیچے کام نہ کریں۔

RelatedPosts

No Content Available
Load More

شیزہ مشتاق کا تعلق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب لاہور سے ہے اور وہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد آئیں جہاں انھوں نے کچھ کاروباری کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اسلام آباد کے ایف ٹین مرکز میں اپنا کیفے چائے میٹ  شروع کیا جہاں وہ مٹکہ چائے سمیت دیگر کھانے کی اشیاء بھی فراہم کرتی  ہیں۔

شیزہ مشتاق نے نیا دور میڈیا کو بتایا کہ بچپن سے اُن کی خواہش تھی کہ وہ اپنا کاروبار کریں یا کوئی ایسا کام کریں جس میں اُن کی محنت شامل ہو اورلوگ ان کے کام کی تعریف کریں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ شروع شروع میں میں نے کچھ کمپنیوں کے ساتھ کام کیا مگر کبھی دل نہیں لگا کیونکہ میں اپنا کام کرنا چاہتی تھی جس میں میں مکمل خودمختار ہوں ۔ وہ کہتی ہیں مجھے فوٹوگرافی کے ساتھ بھی بڑا  لگاؤہے اور کچھ عرصے تک میں نے فوٹوگرافی بھی کی مگر میرے دل میں ہمیشہ کاروبار کی خواہش تھی اور آخر کار میں اس کوشش میں کامیاب ہوگئی۔ وہ کہتی ہیں کہ کئی عرصے سے میں منصوبہ بندی کررہی تھی کہ میں اسلام آباد میں اپنا کیفے کھول لوں مگر مختلف مسائل سامنے آجاتے تھے اور ایک دن میں نے اُٹھ کر فیصلہ کیا کہ اب میں نے کام شروع کرنا ہے اور کچھ وقت کی منصوبہ بندی کے بعد میں نے آخرکار اسلام آباد میں اپنا نیا کیفے کھول دیا۔

شیزہ مشتاق سمجھتی ہے کہ ملک کے کسی بھی لڑکی کے لئے خودمختاری کے ساتھ کام کرنا آسان ہے اور وفاقی دارلحکومت میں بھی کام کرنا اتنا آسان نہیں البتہ کراچی میں حالات سازگار ہے اور وہاں پہ خواتین کو کام کرنے کی آزادی ہے۔

شیزہ مشتاق کہتی ہے کہ جب میں نے منصوبہ بندی شروع کی تو بہت تنقید کا سامنا تھا کہ تم کیسے کروگی یہ تو مردو ں کا معاشرہ ہے یہاں تمھیں کام نہیں کرنے دیا جائے ، تم کیفے کھولوں گی تو تمھیں چینی لانی ہوگی، تمھیں چائے لانی ہوگی ، تمھیں چکن لانے ہوگی ، تم یہ کام نہیں کرپاوگی  مطلب ہر جگہ سے تنقید کا سامنا تھا جس سے میری ہمت کم پڑے اور ارادہ  کمزور ہوجائے ۔ وہ مانتی ہیں کہ  میں کئی جگہوں پر کمزور پڑگئی مگر میں دوبارہ سے ہمت کرکے اُٹھ جاتی تھی اور آخر میں اس کوشش میں کامیاب ہوگئی۔ وہ کہتی ہیں  ہمارے سماج میں لڑکیوں کو ایک نظر سے دیکھا جاتا ہے کہ اگر وہ گھر سے نکلتی ہے تو وہ خراب ہے۔ وہ کہتی ہے کہ کیفے کھولنے کے بعد بھی ان پر  تنقید  جاری رہی اور جب لوگ کیفے پر آتے تھے اور  اُن کو پتہ چلتا تھا کہ اس کیفے کی مالک ایک لڑکی ہے تو عجیب عجیب نظروں سے دیکھتے تھے مگر آہستہ آہستہ لوگوں نے مجھے قبول کیا اور مجھے یقین ہے کہ مزید لڑکیاں بھی کاروبار میں آئیں گی کیونکہ خودمختاری سے کاروبار کرنے میں اپنا مزہ ہے۔

شیزہ مشتاق کہتی ہے ان کے کیفے میں ملازمین اور مالک والا رشتہ نہیں کیونکہ یہاں پر ہم دوستوں کی طرح کام کرتے ہیں اور سب مل بیٹھ کر اپنے کیفے کو دیکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ہم اچھی سے اچھی چیز اپنے کسٹمرز کو فراہم کریں اور کم قیمت میں فراہم کریں ۔

شیزہ مشاق کہتی ہے کہ میں نے کوئی سات لاکھ کے لگ بھگ پیسے بچائے تھے اور میں نے ایک دوست کے ساتھ ملکر کیفے شروع کیا اور جس بندے سے ہم نے کرائے پر دکان لی وہ بہت اچھے انسان تھے ۔ انہوں  نے ہم سے پگڑی کی بھاری رقم نہیں لی اور صرف کرائے دینے پر راضی ہوئے۔ وہ کہتی ہیں  کہ ایسا ہرگز نہیں کہ سب مرد خراب ہیں ۔ کئی ایسے لوگ بھی آتے ہیں جو میری ہمت باندھتے ہیں اور کہتے ہیں تم کامیاب بنو گی تم اپنا نام کماؤ گی۔

 

Tags: خو مختاریخواتین کی خود مختاریکیفے
Previous Post

کرونا ویکسین کے خلاف غیر سائنسی خیالات اور دائیں بازو کی سیاست

Next Post

لاہور میں جلسہ کرنے پر ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

عبداللہ مومند

عبداللہ مومند

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔

Related Posts

انگریز سامراج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنے والا بھگت سنگھ ہمارا ہیرو کیوں نہیں بن سکا؟

انگریز سامراج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنے والا بھگت سنگھ ہمارا ہیرو کیوں نہیں بن سکا؟

by خضر حیات
مارچ 25, 2023
0

آج 23 مارچ کا دن ہے اور اسے ہم قرار داد پاکستان کے حوالے سے یاد کرتے ہیں۔ 1940 میں اسی روز...

گورنر جنرل غلام محمد جنہوں نے سیاست میں فوجی اور عدالتی مداخلت کی بنیاد رکھی

گورنر جنرل غلام محمد جنہوں نے سیاست میں فوجی اور عدالتی مداخلت کی بنیاد رکھی

by خضر حیات
مارچ 21, 2023
0

پاکستان کی تاریخ میں کئی ڈرامائی کردار آئے اور عجیب و غریب کرتب دکھا کر منظر عام سے ہٹتے چلے گئے۔ انہی...

Load More
Next Post
لاہور میں جلسہ کرنے پر ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

لاہور میں جلسہ کرنے پر ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In