• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

سلطان راہی کی خواہش

سفیان خان by سفیان خان
جنوری 13, 2021
in شخصیت, فلم, فیچر
3 0
0
سلطان راہی کی خواہش
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سلطان راہی نے ہدایتکار یونس ملک سے دل کی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے زور دار قہقہہ لگایا۔ سلطان راہی ہکا بکا تھے اور سوچ میں پڑ گئے کہ ایسی کیا بات بول دی ہے جوان کی شہرہ آفا ق فلم ’مولا جٹ‘ کے ہدایتکار کو اس قدر کھکھلا کر ہنسنے کا موقع مل گیا ۔ جبھی انہوں نے چڑ کر پوچھا کہ اس میں بھلا بتیسی نکالنے کی آخر کیا ضرورت تھی؟ یونس ملک نے اپنی ہنسی روکتے ہوئے کہا کہ ’راہی صاحب پروڈیوسر آپ پر پیسہ آپ کی مار دھاڑ کے لیے لگاتے ہیں ناکہ آپ کو ہیروئن کے ساتھ رومنٹک ہونے کے لیے۔تو جو آپ کررہے ہیں ناں،  بس کرتے رہیں۔‘

یونس ملک نے سلطان راہی کی اُس خواہش کو دبانے کی کوشش کی،  جو ان کے گوش گزار کی گئی تھی اور وہ تھی بھی بڑی دلچسپ۔ سلطان راہی کی آرزو تھی کہ وہ بھی ندیم، محمد علی یا پھر  وحید مراد کی طرح کسی رومانی فلم میں کام کریں، جب ضرورت ہو جبھی مکوں کی برسات کرکے ولن کے ہوش ٹھکانے لگادیں۔ وہ بھی ہیروئن کا ہاتھ تھام کر  زندگی بھر ساتھ نبھانے اور جینے مرنے کی قسمیں کھائیں۔ دل کو چھو لینے والے جذبات اور احساسات کا اظہار کریں۔ کسی کے پیار کی وادی میں کھو کر دنیا سے بے فکر ہوجائیں۔ مجنوں کی طرح نگری نگری گھومیں۔سوٹ بوٹ میں کسی دفتر یا فیکٹری میں ایمان دار افسر کا کردار نبھائیں، جو ظالم سیٹھ کے قہر سے بچنے کے لیے  لاٹھی یا مکوں کے بجائے ٹھوس جملوں کا سہارہ لیں۔  انہی خیالات کووہ اس سے پہلے اقبال کاشمیری سے بھی کرچکے تھے، جنہوں نے سنی ان سنی کردی اور  پھر یونس ملک کے سامنے سلطان راہی کی خواہش آئی تو انہوں نے دو ٹوک لفظوں میں بتا دیا کہ سلطان راہی کے  ہاتھوں میں صرف گنڈاسا اور اسلحہ پکڑنا  اچھا لگتا ہے، ہیروئن کا ہاتھ نہیں۔

RelatedPosts

ہمایوں سعید، پاکستان کا واحد سپر اسٹار

عید الفطر پر پاکستانی سینما گھروں میں جلوہ گر ہونے والی 5 بہترین فلمیں

Load More

جب تک پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں نے سلطان راہی کے ہاتھوں میں ’گنڈاسا یا اسلحہ نہیں پکڑایا تھا، اُس وقت تک وہ کچھ ہلکے پھلکے کردار ادا کرچکے تھے لیکن پھر یہ کردار انہیں ملنا ہی بند ہوگئے۔ یہ بھی عجیب اتفاق ہے کہ آٹھ سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سلطان راہی ان فلموں کے بیشتر گانوں میں بس اِدھر سے اُدھر کھسکتے رہے، کبھی بت بن کر جذبات اور احساسات سے عاری ہو کر ہیروئن کا ناز نخرے اٹھانے سے انکار ی۔  انجمن تو کبھی گوری، کبھی آسیہ تو کبھی صائمہ ان کے سامنے تتلیوں کی طرح منڈلاتی رہیں۔  فلموں کے  درجن بھر ہی ایسے گانے ہوں گے جن میں سلطان راہی کے لیے پس پردہ گلوکار کی خدمات حاصل کی گئی ہو۔

سلطان راہی کے قریبی حلقوں کا کہنا تھا کہ وہ کسی رومانی فلموں میں کام کرنے کے لیے  شدت سے بے چین رہتے۔ لیکن پروڈیوسرز کو یہ گوارہ نہیں تھا کہ ایک ایسا شخص جو دشمنوں کی فوج کو منٹوں میں دھول چٹا دیتا ہے، جس کی کلہاڑی کے وار سے ولن دوسری جہاں کا مہمان بن جائے ۔جو گھوڑے پر بیٹھ کر ہوا سے باتیں کرتا ہو منزل تک پہنچے  یا وہ جو ماں کا دوپٹہ اور بہن کو ظالم اور سفاک  دشمن کے چنگل سے نکال لاتا ہے۔ وہ اگر کسی فلم میں سیدھے سادھے رومانی کردار میں جلوہ افرو ز ہوگیا تو اسکرین پر جو ان کی دہشت اور خوف  قائم ہے، وہ زائل ہوتی جائے گی۔

سلطان راہی دوستوں کی محفل میں اکثر دل میں مچلنے والی اس خواہش کو بیان کرتے کہ وہ کس طرح  پروڈیوسرز کی خواہشات کو پورا کرتے کرتے، وہ اپنی خواہشات کا گلہ گھونٹتے جارہے ہیں۔ اب یہ المیہ ہی کہا جاسکتا ہے کہ انہوں نے جن اردو فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کو دیکھ کر ایسا ہی لگا کہ یہ بھی پنجابی فلموں کا ہی حصہ ہیں۔کئی رائٹرز کو انہوں نے یہ کھلی پیش کش کررکھی تھی کہ اگر وہ ان کے لیے متنوع کردار تخلیق کریں گے تو وہ ان فلموں کی خود ہی سرمایہ کاری کریں گے۔  اب یہ راہی صاحب کے  اد ا کیے ہوئے مختلف کرداروں کا ہی اثر تھا کہ جب بھی کوئی رائٹر کوئی کہانی لکھتا تو وہ نا چاہتے ہوئے بھی اس میں ایکشن اور مار دھاڑ کا تڑکہ لگائے بغیر نہ رہتا۔ 

ایک جیسے یکسانیت زدہ کرداروں کے جنگل میں بھٹکتے سلطان راہی خود مختلف کردار ادا کرنے کے آرزو مند تھے لیکن کمرشل تقاضوں کے پیش نظر مجبور بھی۔  لیکن پھر خود ہی اس بات پر شکر بجا لاتے  کہ سخت  اور کرخت چہرے کے باوجود اللہ نے انہیں اتنی عزت اور دولت دی ہے، جو انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھی۔

 

Tags: پاکستانی فلمسلطان راہی
Previous Post

ترکی: 1000 خواتین سے جنسی زیادتی، مذہبی مبلغ کو 1000 سال قید کی سزا

Next Post

وزیراعظم کی اسامہ ستی کے لواحقین کو بنی گالہ بلا کر اظہار تعزیت

سفیان خان

سفیان خان

Related Posts

انگریز سامراج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنے والا بھگت سنگھ ہمارا ہیرو کیوں نہیں بن سکا؟

انگریز سامراج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنے والا بھگت سنگھ ہمارا ہیرو کیوں نہیں بن سکا؟

by خضر حیات
مارچ 25, 2023
0

آج 23 مارچ کا دن ہے اور اسے ہم قرار داد پاکستان کے حوالے سے یاد کرتے ہیں۔ 1940 میں اسی روز...

گورنر جنرل غلام محمد جنہوں نے سیاست میں فوجی اور عدالتی مداخلت کی بنیاد رکھی

گورنر جنرل غلام محمد جنہوں نے سیاست میں فوجی اور عدالتی مداخلت کی بنیاد رکھی

by خضر حیات
مارچ 21, 2023
0

پاکستان کی تاریخ میں کئی ڈرامائی کردار آئے اور عجیب و غریب کرتب دکھا کر منظر عام سے ہٹتے چلے گئے۔ انہی...

Load More
Next Post
وزیراعظم کی اسامہ ستی کے لواحقین کو بنی گالہ بلا کر اظہار تعزیت

وزیراعظم کی اسامہ ستی کے لواحقین کو بنی گالہ بلا کر اظہار تعزیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In