• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, جنوری 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ٹی وی چینلز پر کرکٹ پروگرام یکسانیت اور پھکڑ پن کی جھلک بن گئے

سفیان خان by سفیان خان
مارچ 7, 2021
in سماج, فیچر, کھیل, میڈیا
3 0
0
پشاور پی ایس ایل اور ماں جیسی ریاست کی مامتا سے محروم کیوں؟
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کورونا کی اس وبا میں ہر کسی کو دو ہفتوں سے کرکٹ کا بخار بار بار تنگ کرے جارہا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ٹی وی چینلز بھی اس سحر سے محفوظ نہ رہے۔ ناظرین کی تفریح طبع کے لیے کوئی نہ کوئی شو اسکرین پر جلوہ گر ہوتا رہا۔ میچ سے پہلے، وقفے میں اور میچ کے اختتام پر بے لاگ سیر حاصل تبصرے نشر ہوئے۔ اب کرکٹ کا سیزن ہو تو جناب ٹی وی چینلز والوں کو بھی تجزیہ کار اور بھولے بسرے کرکٹرز کی یاد ستااٹھتی ہے۔ جبھی کسی نہ کسی چینل پر ان کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔ دو تین ٹیسٹ یا ون ڈے کھیلنے والے کرکٹرز بھی ٹی وی پر بیٹھ کر خوب ماہرانہ رائے دینے میں مصروف رہے۔ کس کو کھلانا چاہیے، کون بالنگ کرائے، کون جیتے گا، یہ سب کسی  ماہر نجومی کی طرح پیش گوئیاں بیان کی گئیں۔  رنگین اور قد آور سیٹس، اسپانسرز کی بھرمار اور مہمان کھلاڑیوں کی یلغار میں سجے ان کرکٹ شوز میں یقین جانیں ایسا تماشہ ہوا جسے دیکھ کر گمان ہوا کہ آخر کب ہم سنجیدہ ہوں گے؟ ۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی دو بڑے ٹی وی  چینلز نے پی ایس ایل پر خصوصی نشریات ڈیزائن کیں۔ اب یہ ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کا خبط ہی کہا جاسکتا ہے کہ چینلز کے ان شوز میں کرکٹ کے علاوہ ہر موضوع پر ڈھیر ساری باتیں ہوئیں۔ کوئی ’ہر لمحہ پرجوش‘ کا نعرہ لگاتا تو کوئی ’جشن ِ کرکٹ‘ کا پہاڑا پڑھ رہا تھا  لیکن ٹھہریے کرکٹ کے ان شوز کو دیکھ کر یقین جانیں اکتاہٹ ہونے لگی   کیونکہ موضوع چاہے کرکٹ تھا لیکن ان شوز میں اس کا تعلق بالکل اس طرح تھا جیسے اسٹیڈیم کے باہر کھڑے ہو کر اہلکار  ٹکٹ چیک کرتا ہے۔

RelatedPosts

پاکستانی فینز پر تشدد، پی سی بی سخت برہم، معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

ایشیا کپ: افغان بولر آؤٹ کرنے کے بعد آصف علی سے الجھ پڑے

Load More

کسی سیاست دان، فنکار یا گلوکار کو مہمان بنا کر ان کے ساتھ وہ ’ٹھنڈی جگتیں‘ ماری جاتی ہیں جنہیں اگر آپ سبی یا جیکب آباد کی تپتی گرمی میں بھی لے جائیں تو وہ پھر بھی ٹھنڈی ہی رہیں گی۔ دونوں شوز کا موازنہ کریں تو کم و بیش یکساں ہی  رہے  اور بعض اوقات تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو مہمان ایک شومیں آیا وہ اگلے ہی  دن  دوسرے کے شو میں بیٹھ کر وہی گھسی پٹی باتیں کررہا ہوتا ہے،جنہیں سن سن کر ناظرین کے کان پک چکے ہیں۔ سونے پر سہاگہ دونوں پروگرام میں شامل کامیڈین گیٹ اپ بدل کر براجمان ہوتے  رہے۔سارا زور صرف سیاست دان بن کر ہنسنے ہنسانے پر رہا۔ سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے یہاں سیاست دانوں کا مذاق اڑانے کو ہی طنز و مزاح  کیوں سمجھا جانے لگا ہے۔ روایتی پھکڑ پن کی زنجیروں میں آخر ہمارے مزاح کیوں قید ہو کر رہ گیا ہے۔

جس نوعیت کے ان شوز میں کامیڈین مختلف گیٹ اپ میں آتے رہے تو جناب اس طرح کے ’خبر ناک‘ ٹائپ کے آدھا درجن پروگرامز مختلف چینلز سے نشر ہورہے ہیں۔ پھر تو ’ہر لمحہ پرجوش‘  یا ’جشن کرکٹ‘ بس صرف ان شوز کے ٹائٹل تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کرکٹ شوز میں بیٹھے ہوئے کرکٹرز  جو کبھی کسی زمانے میں ’مقدر کے سکندر‘ تھے یا پھر ’کرکٹ کے لطیف لمحات‘ کے گواہ وہ بے چارے ہونقوں کی طرح اُن مہمانوں اور کامیڈین کو دیکھتے رہے، بلکہ سچ پوچھیں تو بعض دفعہ یہ ’مان نہ مان میں تیرا مہمان‘ کی عکاسی کررہے ہیں۔بہت سارے عوام کی طرح ان پروگراموں میں یہ بات بھی مشترک رہی کہ اسپانسرز کا پیغام ہر جگہ نمایاں رہا۔ چاہے وہ میز پر رکھے مشروبات کی صورت میں یا، چپس، ہینڈ سینٹی ٹائزر یا پھر چوکا یا چھکے،یا وکٹ گرنے کے مناظر میں۔ سب کچھ رہا  لیکن کرکٹ تبصرہ ایسا جیسے آٹے میں نمک ہو۔وہ تو بھلا ہو پاکستا ن کرکٹ بورڈ کے ذمے داروں کا جن کی کوتاہیوں اور لاپرواہیوں کی وجہ سے پی ایس ایل کا میلہ وقت سے پہلے ہی ملتوی کردیا گیا ورنہ سچ پوچھیں تو کرکٹ کے نام پر نجانے آگے کیا  کیا کچھ سہنا پڑتا

Tags: پی ایس ایلکرکٹکرونا
Previous Post

میرا جسم میری مرضی کا طنطنہ: ‘عورتوں کے خلاف جبر میں مردوں کے ساتھ برقع پوش خواتین بھی شامل ہیں’

Next Post

سفرنامہ الخبر و الظہران و الدمام

سفیان خان

سفیان خان

Related Posts

عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ نے قاسم علی شاہ کو رُلا دیا!

عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ نے قاسم علی شاہ کو رُلا دیا!

by خضر حیات
جنوری 26, 2023
0

قاسم علی شاہ 25 دسمبر 1980 کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ تعلیم حاصل کرنے کے لئے لاہور آ گئے اور گلشن راوی...

کیپٹن صفدر کے ساتھ شادی سے نواز شریف کی سیاسی وارث تک؛ کیا مریم نواز بینظیر ثانی ہیں؟

کیپٹن صفدر کے ساتھ شادی سے نواز شریف کی سیاسی وارث تک؛ کیا مریم نواز بینظیر ثانی ہیں؟

by خضر حیات
جنوری 19, 2023
0

مریم نواز پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ہیں۔ وہ 28 اکتوبر 1973 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں...

Load More
Next Post
سفرنامہ الخبر و الظہران و الدمام

سفرنامہ الخبر و الظہران و الدمام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In