• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, فروری 5, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

فلم”ماہِ میر” پاکستانی سنیما کا چہرہ، جسے دنیا بھر میں فخر سے پیش کیا جاسکتا ہے

"فلم 'ماہِ میر' کی لاگت تقریباً چار پانچ کروڑ تک ہے، یہ فلم اردو ادب کے عظیم ترین شاعر میر تقی میر کی زندگی پر مبنی ہے، فلم کا سکرپٹ معروف شاعر اور ڈرامہ نگار سرمد صہبائی نے لکھا ہے اور کیا خوب لکھا ہے۔ اس فلم کو اب تک یو ٹیوب پر 3 ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔"

حسنین جمیل by حسنین جمیل
دسمبر 17, 2021
in فیچر
22 0
0
فلم”ماہِ میر” پاکستانی سنیما کا چہرہ، جسے دنیا بھر میں فخر سے پیش کیا جاسکتا ہے
25
SHARES
121
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دنیا بھر میں فلم سازی ایک سنجیدہ کام سمجھا جاتا ہے اور اہل دانش اس کام سے وابستہ ہوتے ہیں ،جہاں فلم سازی ہوتی ہے وہاں کی حکومتیں فلم سازوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی ہیں اور ٹیکسوں میں چھوٹ دیتی ہیں جبکہ فلم سازی کی صنعت کو جدید آلات فراہم کرتی ہیں۔

ہمارے پڑوسی ملک بھارت دنیا میں سب سے زیادہ فلمیں بنانے والا ملک ہے، جہاں بیک وقت 5 بڑے فلمی مراکز قائم ہیں جہاں ممبئی میں اردو ہندی، حیدرآباد میں تیلگو، چنائی میں تامل ،بنگلور میں کناڈا اور کولکتہ میں بنگالی بھاشا میں فلمیں بنتی ہے۔ اسکے علاہ مالالیم پنجابی بھوج پوری اور انگریزی زبان میں سالانہ 450 سے زیادہ فلمیں ریلیز ہوتی ہیں۔ ان انڈسٹریز کی حکومتی سطح پر بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، وہاں فنکار اوتار کا درجہ رکھتے ہیں اور اکثر الیکشن بھی لڑتے ہیں اور جیت کر لوک سبھا کے رکن بن جاتے ہیں۔ دوسری جانب ہر حکومت فنکاروں کو راجیہ سبھا کا ممبر بھی نامزد کرتی ہیں۔

RelatedPosts

لیجینڈ آف مولا جٹ برطانیہ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پنجابی فلم بن گئی

فن کی دنیا کا گم شدہ مسافر، ڈرامہ نگار اور ہدایت کار ‘امجد علی سکندر’

Load More

ہماری بدقستمی ہے کہ پاکستان میں فلسازی کی کبھی بھی بھی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی نہیں کی گئی بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ حوصلہ شکنی کی جاتی رہی ہے۔ یہاں جس قدر بھی فلسازی ہوئی وہ اپنی مدد آپ کے تحت ہوئی، لاہور روایتی فلمی مرکز تھا جو اب حکومتی عدم توجہ اور فلم سازوں کی جہالت کے باعث ختم ہو چکا ہے۔ کراچی کے چند سرپھرے فلم سازی کر رہے ہیں، انہی میں سے ایک انجم رشید ہیں جنہوں نے تین سال قبل ایک فلم ماہِ میر کے نام سے بنائی تھی جو باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی اور صرف ڈھائی کروڑ روپے کما سکی۔

اس فلم کی لاگت چار پانچ کروڑ تک ہے، یہ فلم اردو ادب کے عظیم ترین شاعر میر تقی میر کی زندگی پر مبنی ہے، فلم کا سکرپٹ معروف شاعر ڈرامہ نگار سرمد صہبائی نے لکھا ہے اور کیا خوب لکھا ہے۔ اس فلم کو اب تک یو ٹیوب پر 3 ملین افراد دیکھ چکے ہیں، امید ہے فلم کے تین فلم سازوں ساحر رشید،بدر اکرام،اور خرم رانا نے اپنا سرمایہ پورا کر لیا ہو گا۔

اس فلم کا مرکزی کردار فہد مصطفیٰ نے ادا کیا ہے اور شاید یہ انکی زندگی کا ناقابل فراموش کردار ہے، اس سے قبل وہ ایک اور فلم ‘ایکٹر ان لاء’ میں بھی شاندار ادکاری کر چکے ہیں۔ دیگر کرداروں ایمان علی اور منظر صہبائی نمایاں ہیں۔ فلم کے سکرپٹ رائٹر سرمد صہبائی چونکہ خود بھی شاعر ہیں لہذا انہوں نے ایک عظیم شاعر میر تقی میر کی زندگی کا خوبصورت احاطہ کیا ہے، فلم کی کہانی دو ادوار پر ہے ایک کراچی کا ادبی اور صحافتی منظر نامہ اور دوسرا میر تقی میر کی زندگی ان کا عشق۔

دورِ حاضر کے ادبی منظر نامے میں فہد مصطفیٰ نے ایک شاعر اور صحافی کا کردار اور قدیم عہد میں میر تقی میر کا کردار خوب نبھایا ہے۔ میر تقی میر کو اپنے اندر خوب سمویا ہے، ایمان علی بھی دونوں ادوار میں میر تقی میر کی محبوبہ جو نرتکی ہوتی ہیں اور عہد حاضر جدید شاعر اور صحافی کی محبوبہ بنی ہیں وہ فلم میں بہت خوبصورت لگی ہیں۔ ادکاری بھی اچھی کی تاہم ٹی وی کی ادکارہ ہونے کے باعث گانوں کی عکس بندی کے دوران لپ سنگنگ میں مات کھا گئی ہیں۔

منظر صہبائی نے ادبی ناقد کا کردار بہت خوبصورت طریقے سے ادا کیا ہے وہ اس کردار میں اتر گئے ہیں، یوں لگتا ہے جیسے وہ واقعی ادبی ناقد ہیں ،جیسا کہ سطور بالا میں لکھا گیا کہ سرمد صہبائی نے فلم کے سکرپٹ میں میر تقی میر کو زندہ و جاوید کر دیا ہے۔ جیسا گلراز نے مرزا غالب کو کیا تھا۔سکرپٹ کی سب سے دیدہ زیب بات میر کی وحشت اور دیوانگی کو بیان کرنا ہے اور پھر سکرپٹ میں میر تقی میر کے اشعار کا چناؤ اور اس کو کہانی کے ساتھ جوڑنا لاجواب ہے۔

انجم رشید کی ہدایت کاری قابل تعریف ہے انہوں نے بہت محنت سے فلم شوٹ کی ہے تاہم مجرے کی عکس بندی کے دوران رقاصہ کا انتخاب ٹھیک نہیں، وہ کلاسیکل رقص سے انصاف کرتی نظر نہیں آتی،سنیر ادکارہ ہما نواب کا کردار کم مگر زور دار ہے ،حرف آخر ماہ میر پاکستانی سنیما کا پر وقار چہرہ اس فلم کو دنیا بھر میں کسی بھی فلم کے سامنے فخر سے پیش کیا جاسکتا۔

Tags: ایمان علیپاکستانی سینماپاکستانی فلمسرمد صہبائیفلمفہد مصطفیٰماہِ میر
Previous Post

کنٹونمنٹ کی حدود میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے سیل کرنے پر اساتذہ اور بچوں کا احتجاج

Next Post

’جب ریپ کو روکنا ممکن نہ ہو تو اس سے لطف اندوز ہوں‘، بھارتی رکن اسمبلی کے بیان پر ہنگامہ

حسنین جمیل

حسنین جمیل

حسنین جمیل 17 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ وہ افسانوں کی تین کتابوں؛ 'کون لوگ'، 'امرتسر 30 کلومیٹر' اور 'ہجرت' کے مصنف ہیں۔

Related Posts

عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ نے قاسم علی شاہ کو رُلا دیا!

عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ نے قاسم علی شاہ کو رُلا دیا!

by خضر حیات
جنوری 26, 2023
0

قاسم علی شاہ 25 دسمبر 1980 کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ تعلیم حاصل کرنے کے لئے لاہور آ گئے اور گلشن راوی...

کیپٹن صفدر کے ساتھ شادی سے نواز شریف کی سیاسی وارث تک؛ کیا مریم نواز بینظیر ثانی ہیں؟

کیپٹن صفدر کے ساتھ شادی سے نواز شریف کی سیاسی وارث تک؛ کیا مریم نواز بینظیر ثانی ہیں؟

by خضر حیات
جنوری 19, 2023
0

مریم نواز پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ہیں۔ وہ 28 اکتوبر 1973 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں...

Load More
Next Post
’جب ریپ کو روکنا ممکن نہ ہو تو اس سے لطف اندوز ہوں‘، بھارتی رکن اسمبلی کے بیان پر ہنگامہ

’جب ریپ کو روکنا ممکن نہ ہو تو اس سے لطف اندوز ہوں‘، بھارتی رکن اسمبلی کے بیان پر ہنگامہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In