• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, جولائی 3, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

درویش کے دل اور پنجابی لوک شاعری جیسی طبعیت والا ایڈیٹر – طلعت اسلم کی یاد میں

وہ ہمیشہ کسی سفر سے لوٹتا تو بہت سے ایڈونچر قصے اور لوک گیت اپنے ساتھ لاتا۔ پنجابی اور پوٹھوہاری لوک گیت۔ کیسے کیسے نہ لوک گیت اسے یاد رہتے۔ بالاکوٹ سے بنوں تک۔ وہ خود ایک درویش کے دل جیسا اور پنجابی لوک شاعری جیسے طبعیت رکھتا تھا۔ ایک معشوق آدمی تھا۔

حسن مجتبیٰ by حسن مجتبیٰ
مئی 25, 2022
in ایڈیٹر کی پسند, فیچر
185 2
1
Talat Aslam
218
SHARES
1k
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

طلعت اسلم جسے سب پیار سے ٹیٹو بلاتے تھے میرا دوست تو نہیں تھا لیکن اس سے دوستی کی خواہش یا خواب ہمیشہ رہے گا۔ اگرچہ وہ میرے دوستوں محمد حنیف اور مصدق سانول کا دوست تھا۔ اس زمانے سے جب ہم نیوز لائین والے اور وہ ہیرالڈ والے کہانیوں کی حد تک ایک دوسرے سے مقابلے میں اور ایک دوسرے کی تاک میں ‘پباں بھار’ رہتے تھے کہ ان کی تاک، اس ماہ نیوز لائین کی یا ہماری تاک، ہیرالڈ کی کور سٹوری کس موضوع پر ہے؟ سپیشل رپورٹ کس کی ہے، کون کیا لکھ رہا ہے اور وہ کاش ہمارے پاس لکھتا یا لکھتی۔ وہ ہم سے وعدہ کر کے وہاں لکھنے لگے۔ لیکن یہ سب نیوز روم تک رہتا۔ جریدے کے دفتر تک رہتا۔

نیوز لائین کے ‘سٹار رپورٹرز’ نفیسہ شاہ، محمد حنیف کے ساتھ میں بھی تھا، اور ‘ہیرالڈ’ کے حسن زیدی، ضیغم خان، عباس جلبانی اور عامر احمد خان۔ ہمارے زاہد حسین تھے تو ان کے ظفر عباس، علی حسن اور ادریس بختیار۔ ہیرالڈ گورنر محمود ہارون اور ڈبل جیبوں والے سیٹھ یعنی حمید ہارون سے کسی تعلق یا ذاتی حوالے کی وجہ سے ایک حد تک لکھتا اور چھاپتا تھا کہ اس سے آگے ان کے بھی پر جلتے لیکن ہمارا نیوز لائین لاحد اور مادر پدر آزاد۔ یعنی کہ ‘ساڈا بابا اتے سی’۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ انگریزی زبان کے یہ دونوں ماہنامے پاکستانی صحافت کے انتہائی موقر جریدے تھے اور ان میں ہونے والا جرنلزم آج کی پاکستانی صحافت میں یکسر ناپید ہے۔

RelatedPosts

سینئر صحافی طلعت اسلم انتقال کرگئے، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کا اظہار تعزیت

شیخ ایاز – برصغیر کا ایک عظیم شاعر

Load More

میکدے بند ہوئے ڈھونڈ رہا ہوں تجھ کو
تو کہاں ہے مجھے آنکھوں سے پلانے والے

ٹیٹو اس زمانے میں پہلے ہیرالڈ کا سینیئر اسسٹنٹ ایڈیٹر تھا پھر ایڈیٹر لیکن متواتر یا اکثر اس کی شامیں مصدق کے فلیٹ پر گزرتیں۔ ہیرالڈ کی کاپی ڈائون ہوئی اور ادھر نیوز لائین کی۔ ٹیٹو آ نکلتا۔ یا مصدق اسے بلا لیتا یعنی بقول شخصے ‘منگوا لیتا’ تھا۔ وہ آ کر رندوں کی اس بزم میں بیٹھتا۔ سگریٹ کچی یا پکی۔ وہسکی۔ شسکی۔ قہقہے۔ جگتیں۔ گانا بجانا۔ طبلہ گھڑا۔ ہارمونیم۔ بحثیں۔ کبھی تکرار کی حد تک یہ سب ہوتا۔ گوسپ دنیا بھر کی۔

وہ بھی آدھا میراثی تھا اور مصدق تو تھا ہی۔ اور ہم بھی تھوڑے بہت۔ امداد حسینی کے بقول دور پہ دور چلتے پھر بھی پیاسے کے پیاسے رہتے۔

وہ ہمیشہ کسی سفر سے لوٹتا تو بہت سے ایڈونچر قصے اور لوک گیت اپنے ساتھ لاتا۔ پنجابی اور پوٹھوہاری لوک گیت۔ کیسے کیسے نہ لوک گیت اسے یاد رہتے۔ بالاکوٹ سے بنوں تک۔ وہ خود ایک درویش کے دل جیسا اور پنجابی لوک شاعری جیسی طبعیت رکھتا تھا۔ ایک معشوق آدمی تھا۔

ماہی وے میکوں جتی گھنا ڈے
اتوں بدھیساں لاچہ
جتی میکوں جلن نہ ڈیندی
تنگ کریندا لاچہ

میں سوچتا ہوں ممی ڈیڈی کلاس کے انگریزی میگزین کے اس ایڈیٹر کو کیسے کیسے نہ پنجابی سرائیکی، پوٹھوہاری لوک گیت نہ فقط یاد ہوتے تھے پر وہ مصدق کی سنگت میں چاہے سولو بڑے مزے میں گاتا بھی تھا۔ ایک سماں باندھ لیتا تھا۔ اسے عطااللہ عیسیٰ خیلوی، اللہ دتا لونے والا، سعید ہزارہ، طالب حسین درد، منصور ملنگی اور کئی پنجابی سرائیکی پوٹھوہاری لوک گائیکوں اور استادوں کے کلام یاد ہوا کرتے تھے۔ ایک دفعہ وہ میانوالی گیا اور واپسی پر آ کر کہا تھا۔ ایک عطااللہ کیا وہاں تو کئی عطااللہ جیسا گاتے ہیں۔ اس طرح کی شاعری کرتے ہیں۔ بس مواقع ملنے کی بات ہے۔ ٹیم ٹیم کی گیم ہےلالے۔

اور پھر مصدق دیالو کی طرف سے عطا کیے ہوئے میں سے تان لگاتا:

ساڈی رات پتن تے پئی
وے مہانڑیا وے

یا پھر مصدق گاتا:

بساں ملتان دیاں
جھنگ شہر نوں ٹر پئیاں
یاد آئی سجناں دی
آنکھیں وس وس رڑ پئیاں

وہ بہت ہی پرکشش وجیہ شخص تھا۔ ان دنوں جیسے میں نے اسے دیکھا اس پر شلوار قمیض اور پیروں میں میانوالی یا پنڈی وال کھیڑی۔ آج جب ایڈیٹر تو بڑی بات ہے رپورٹر بھی پراڈو میں گن مینوں کے ساتھ دندناتے پھرتے ہیں، ٹیٹو رکشا میں یا اپنے پارٹنر آزاد کے ساتھ اس کی 70 موٹر سائیکل پر آنے جانے والا شریف شہری تھا۔ یہ کیسا ایڈیٹر تھا وہ بھی ڈان گروپ سے تعلق رکھنے والے میگزین کا کہ محفل سے جاتے وقت رات گئے منہ میں ٹوتھ پیسٹ سے منجن کر جاتا تھا کہ مبادا راستے پر پولیس والوں کی سونگھا ٹیسٹ سے مڈ بھیڑ نہ ہو جائے جو کہ مصدق سمیت ہم کی کبھوں کی ہو چکی تھی۔ لیکن ٹیٹو کی دبنگ ایڈیٹر شیری رحمان کے کریڈٹ پر یہ بھی ہے کہ ایک رات دو بجے اسے گھر اس کے ایک نوجوان رپورٹر اور ایڈیٹوریل سٹاف ممبر نوجوان خاتون کا فون آیا کہ وہ درخشاں تھانے پر ہیں۔ کلفٹن کے بیچ پر سیر تفریح کرنے گئے تھے کہ شراب کی بوتل کے ساتھ پولیس پکڑ کر لائی ہے۔ شیری نے کہا ایس ایچ او کو فون دو اور اس سے کہا فوراً ان دونوں بچوں کو شراب کی بوتل کے ساتھ جہاں کہتے ہیں چھوڑ آؤ۔ اور ایس ایچ او نے ایسا ہی کیا۔ اور دوسری طرف ٹیٹو جیسا ایڈیٹر تھا۔

ٹیٹو کی ایڈیٹری اس کے ڈیسک اور میگزین تک تھی۔ اور ہونی بھی چاہیے۔

طلعت اسلم ایڈیٹروں کی اس صف کا شاید آخری ہی ایڈیٹر تھا جس میں رضیہ بھٹی اور احمد علی خان آتے ہیں۔ وہ ایڈیٹر جو نایاب ہیں اگر کہیں کہیں بچ بھی گئے ہیں تو خطرے تلے آئی ہوئی جنس ہیں۔ وہ بیماری کے باوجود ٹوئٹر پر کافی سرگرم تھا۔ وہ انتہائی سیاسی شعور رکھنے والا آدمی تھا۔

اڑک جانا ای اے مر وے
چل میلے نوں چلیے

اور اس سے میری دوستی کی خواہش ادھوری رہ گئی۔ ٹیٹو کے پیاروں اور اس کے بھائی عمران اسلم سے میری گہری دلی تعزیت۔

Tags: Talat Aslamtitojournoحسن مجتبیٰطلعت اسلم
Previous Post

الیکشن کے اعلان تک ڈی چوک خالی نہیں کرینگے، عمران خان کا اعلان

Next Post

عمران خان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، حکومت کو 6 دن کی مہلت

حسن مجتبیٰ

حسن مجتبیٰ

Related Posts

کیا عمران خان حقیقی پی ٹی آئی کو زندہ کر پائیں گے؟

کیا عمران خان حقیقی پی ٹی آئی کو زندہ کر پائیں گے؟

by حسن نقوی
جولائی 2, 2022
0

یہ بہترین وقت تھا، یہ بدترین وقت تھا۔ یہ حکمت کا زمانہ تھا، یہ حماقت کا دور تھا۔ مینار پاکستان نے یہ...

Shehbaz Sharif Asif Ali Zardari

ن لیگ کو ڈنڈا دیکھ کر گاجر پر لپک پڑے۔ لیکن ڈنڈے والے کا اپنا ہاتھ سُن ہو چکا ہے

by طالعمند خان
جون 30, 2022
0

بقول منیر نیازی کج شہر دے لوک وی ظالم سَن کج سانوں مرن دا شوق وی سی یہی کچھ عمومی طور پر...

Load More
Next Post
عمران خان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، حکومت کو 6 دن کی مہلت

عمران خان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، حکومت کو 6 دن کی مہلت

Comments 1

  1. طارق دریا says:
    1 مہینہ ago

    باکمال اشاعت پر نیا دور ٹیم کو ڈھیروں مبارک باد۔ لکھتے رہیں شاد رہیں۔

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

کیا عمران خان حقیقی پی ٹی آئی کو زندہ کر پائیں گے؟

کیا عمران خان حقیقی پی ٹی آئی کو زندہ کر پائیں گے؟

by حسن نقوی
جولائی 2, 2022
0

...

Shehbaz Sharif Asif Ali Zardari

ن لیگ کو ڈنڈا دیکھ کر گاجر پر لپک پڑے۔ لیکن ڈنڈے والے کا اپنا ہاتھ سُن ہو چکا ہے

by طالعمند خان
جون 30, 2022
0

...

Imran Khan Rolex Watch

حکومت سے نکالے جانے کے بعد تین ماہ میں عمران خان کا تیسرا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا

by نیا دور
جون 29, 2022
1

...

Imran Khan Qazi Faez Isa Farogh Naseem

آبپارے کے ٹاؤٹ، دس سالہ منصوبہ، قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس اور فروغ نسیم کا منہ توڑ جواب

by علی وارثی
جون 28, 2022
1

...

Khurram Dastgir Imran Khan

ہم سب نااہل ہونے والے تھے، عمران خان کا فاشسٹ پلان تھا: خرم دستگیر خان

by نیا دور
جون 20, 2022
0

...

میگزین

"پنجابی پینوراما میں خاموش چاکر” شاعر، محقق اور دانشور اکرم شیخ

"پنجابی پینوراما میں خاموش چاکر” شاعر، محقق اور دانشور اکرم شیخ

by طاہر اصغر
جولائی 2, 2022
0

...

بغاوت کی ممکنات اور جمود کو برقرار رکھنے میں تعلیم کا کردار

بغاوت کی ممکنات اور جمود کو برقرار رکھنے میں تعلیم کا کردار

by امجد نذیر
جون 25, 2022
0

...

ماہر تعلیم، سیاستدان اور ایم پی اے بشریٰ انجم بٹ کا خصوصی انٹرویو

ماہر تعلیم، سیاستدان اور ایم پی اے بشریٰ انجم بٹ کا خصوصی انٹرویو

by اقصیٰ یونس
جون 14, 2022
0

...

زمین کی تقسیم میرا خون اور برادری تبدیل نہیں کروا سکتی

زمین کی تقسیم میرا خون اور برادری تبدیل نہیں کروا سکتی

by عظیم بٹ
جون 4, 2022
0

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,717
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu was live.

3 hours ago

Naya Daur Urdu
Can Ishaq Dar fix Pakistan's economic problems? Can he deal with the IMF in a better way?Is PMLN siding with Miftah against Dar?How will judicial activism affect Pakistan's politics?Aamir Ghauri on #AzaadLabonKaySaath with Misbah Azam, Faraz Darvesh#NayaDaur ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

5 hours ago

Naya Daur Urdu
Imran Khan should stop wasting resources and time in a weak narrative. He needs to focus on fixing his party's organisational problems because the mistakes he's making right now can cost him Punjab's by-elections, writes Gharidah Farooqi ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In