• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, اگست 10, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

قومی سطح کے چند مسائل پر مختصر تجاویز اور ان کا حل

ڈاکٹر ابرار ماجد by ڈاکٹر ابرار ماجد
جون 4, 2022
in فیچر
38 1
0
قومی سطح کے چند مسائل پر مختصر تجاویز اور ان کا حل
45
SHARES
216
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قومی سطح کا ایک تھنک ٹینک بنایا جانا چاہیے جس کے ممبران کو اچھی سوچ، علم، تجربہ، عمل، اخلاق اور شہرت کے حامل غیر جانبدار سیاستدانوں، ریٹائرڈ ججوں، فوجیوں، معاشی ماہرین، مذہبی سکالرز، سوشل ایکٹوسٹس اور بیورو کریٹس میں سے لیا جائے۔

جن کو بذات خود سیاست کے ساتھ رومانس کا شوق نہ ہو اور قومی سطح کا اعتماد رکھتے ہوں۔ پھر انہیں ایک خاص ماحول اور تحفظ مہیا کیا جائے۔ ان تک رسائی کو محدود کر دیا جائے۔ اس تھنک ٹینک کے کسی بھی ممبر کو انفرادی طور پر کسی ادارے کے سربراہ سے ملاقات کی اجازت نہ ہو۔ ان کو تمام ضروری معلومات تک رسائی حاصل ہو۔

RelatedPosts

تحریک انصاف نے خود کو شہباز گل کے بیان سے الگ کرلیا

فوج مخالف بیان دینے والے پی ٹی آئی کارکن کو غلطی کا احساس، حقائق بتا دیے

Load More

اس تھنک ٹینک کو وزیراعظم کے مشیران کا درجہ حاصل ہو اور ان کی سفارشات پر اداروں کی سربراہان کی تعیناتی کی جائے۔ اداروں کا سیاست کے ساتھ رومانس ختم کرنے کے لئے اصلاحات کی غرض سے یہ سفارشات طے کریں جس پر حکومت عمل کرکے ایسے اقدامات اٹھائے تاکہ اداروں کو حقیقی آئینی حدود میں رہنے اور کام کرنے کو عملی نمونہ بنایا جاسکے۔

پاکستان اگر حقیقی ترقی چاہتا ہے تو اداروں کا سیاست کے ساتھ رومانس ختم ہونا چاہیے بلکہ ان کو ریاست کے ساتھ حقیقی معاہدے کے اندر لانے کی ضرورت ہے جو ادارے اور ریاست کے درمیان آئینی حیثیت رکھتا ہے جس کا ہر ادارے کا سربراہ اختیار سنبھالنے سے پہلے حلف اٹھاتا ہے۔

اس کا آسان سا نسخہ ہے کہ جیسے ہی کسی ادارے کے سربراہ نے اپنے حلف سے روگردانی کی اس کا معاہدہ منسوخ ہو جاتا ہے اور جیسے ہی اس کا معاہدہ ختم ہوا اس کے اختیارات اور مراعات معطل ہو جانے چاہیں جس کے بارے فیصلہ تھنک ٹینک کی سفارشات پر ہو۔ اس کے اندر ریٹائرڈ ملازمیں اور سابقہ آئینی سربراہان جیسا کہ وزیراعظم اور صدور کو بھی شامل ہونا چاہیے۔

سخت فیصلوں سے پہلے عوام کو اعتماد میں لینا ضروری تھا جو بطریق احسن نہیں کیا جاسکا جس سے عوام میں بددلی بڑھتی جا رہی ہے۔ اب عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ جناب وزیر خزانہ کو سابقہ حکومت کے ساتھ میڈیا کے سامنے ایک ڈیبیٹ رکھنی چاہیے جس میں تمام باتیں عوام کے سامنے رکھی جائیں اور اس میں سابق حکومت کا وزیر خزانہ بھی ہو جو اپنا موقف پیش کرسکے اور ساتھ  فنانس سیکرٹری بھی ہو جو تمام تفصیلات سے آگاہ کرے۔

پھر اس ملک میں جو سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ ہر آنے والا تمام تر مسائل کا سبب سابقہ حکومت کو ٹھہرا دیتا ہے اس کے سدباب کے لئے غیر جانبدار معاشی ماہرین کو آبزور تعینات کیا جائے جو حکومتی معاشی پالیسیوں پر نظر رکھیں اور عوام کو اس سے آگاہ کرتے رہیں کہ آیا حکومت کی پالیسیاں صحیح سمت میں جارہی ہیں یا نہیں۔

اس سے یہ فائدہ بھی ہوگا کہ جو لوگ مہنگائی پر تحفظات رکھتے ہیں ان کو تسلی بخش حقائق سے آگاہی ہوگی اور عوام کا حکومت پر اعتماد بحال رہے گا۔ سیاستدانوں اور آئینی عہدوں کے سربراہان کے مقدمات کو آن لائن سٹریم پر چلنے چاہیں۔

سیاستدان حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ان پر مقدمات آن لائن میڈیا سٹریم پر چلنے چاہیں۔ حکومت پر اس وقت جو سب سے بڑا الزام عائد کیا جا رہا ہے وہ ان کے مقدمات ہیں جو عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ ان کو بنیاد بنا کر ان کے مخالفین ان کی اہلیت پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ اس پر بھی آبزرورز تعینات کئے جائیں جو ان مقدمات کی کارروائی پر نظر رکھیں اور عوام کو آگاہ کرتے رہیں۔

جن عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں ان کو بھی چاہیے کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر کاروائی کرکے پہلے حکومتی عہدیداروں کے مقدمات کا فیصلہ کریں۔ کفائت شعاری اگر کرنی ہے تو فقط پٹرول کی مقدار کم کردینا کافی نہیں بلکہ تمام سرکاری گاڑیوں کو جو انفرادی استعمال میں ہیں کو نیلام کرکے الیکٹرک بائیک دئیے جائیں جن کو وہ خود چلا کر آیا کریں۔ جو اپنی گاڑی چلا کر دفاتر نہیں پہنچ سکتے انہوں نے ملک کو کیا چلانا ہے۔

وزیراعظم، وزرا اور اداروں کے سربراہان عملی نمونہ بنیں۔ ٹارگٹڈ سبسڈی پٹرول پر نہیں سکوٹر پر دی جائے۔ اس سبسڈی سے الیکٹرک بائیکس مہیا کئے جائیں جس میں ان کی رجسٹریشن کو ختم کردیا جائے اور ان کی قیمتوں پر ٹیکس ختم کر دیا جائے۔ الیکٹرک بائیک اور چھوٹی الیکٹرک کاروں کی مینو فیکچرنگ اور انڈسٹری کو کچھ عرصہ کے لئے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا جائے۔ بڑے شہروں میں پٹرول والی موٹر سائیکلوں پر پابندی لگا دی جائے۔

مالیاتی اداروں سے جان چھڑانے کے لئے متبادل ذرائع کو دیکھنا ہوگا۔ مالیاتی اداروں سے جان چھڑانے کے لئے ان کی شرائط کو ماننے کی بجائے متبادل ذرائع کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ بیرونی قرضوں کو اندرونی قرضوں میں تبدیل کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے ۔ جیسا کہ پرکشش اسلامی بینکاری کی بنیاد پر پرائز بانڈ جاری کئے جائیں۔ کنوینشنل بینکاری کو اسلامی بینکاری میں تبدیل کیا جائے۔

ان سکیموں اورکفائت شعاری سے حاصل ہونے والے سرمائے کو اقساط کی ادائیگی اور خود کفالت کی سکیموں پر صرف کیا جائے۔ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے تمام مارکیٹوں اور دفاتر کے اوقات کو صبح سے شام تک کے دوران محدود کر دینا چاہیے۔ اسی طرح تقریبات کو بھی انہیں اوقات کے درمیان پابند بنایا جائے۔

اداروں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اداروں اور ان کے عہدیداران پر کسی کی طرف سے الزامات لگائے جانے کی صورت میں تحقیقات حکومت کی ذمہ داری ہے۔ الزامات لگانے والے سے شواہد کا مطالبہ کیا جائے اور اگر غلط ثابت ہوں تو کارروائی کی جانی چاہیے۔

سیاسی جلسے جلوسوں پر پابندی لگا دینی چاہیے۔ جلسے جلوسوں پر پابندی لگائی جائے اور قومی سیاسی قائدین کو عوام سے مخاطب ہونے کے لئے حکومت منسٹری آف پریس اینڈ انفارمیشن کے تحت بندوبست کروائے ۔ سیاسی بحث مباحثہ ہونا چاہیے تاکہ عوام حقائق کو سمجھ سکیں۔ عوام کے لئے ان کے حقوق آزادی اظہار رائے اور مطالبات کے لئے حکومت کے شعبہ اطلاعات میں آن لائن سپیس مہیا کیا جانا چاہیے۔

سیاسی قائدین کی تقاریر کو تھنک ٹینک کے غیر جانبدار آبزرورز کو دیکھنا چاہیے اور قانونی، آئینی یا اخلاقی اعتراضات کی صورت میں وارننگ دی جائے اگر باز نہ آئیں تو پابندی لگا دی جائے ۔ ہر طرح کی تفریق کو ختم کرنا ہوگا۔ قومی خزانے سے تنخواہ اور مراعات لینے والے تمام افراد کے درمیاں تفریق کو ختم کرنا ہوگا خواہ ان کا تعلق کسی بھی شعبہ سے ہو تاکہ مساوات قائم کرکے قومی سطح پر محرومی کو ختم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

Tags: establishmentInflationNational IssuespakistanPetroleum pricesPoliticsاسٹیبلشمنٹپاکستانپیٹرولیم مصنوعاتسیاستمسائل
Previous Post

پی ایم ایل این کے لیے پیٹرول کی قیمت | امریکہ کمزور پاکستان چاہتا ہے: عمران | سپریم کورٹ کی نظریں چیئرمین نیب پر عمران کی غداری

Next Post

بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہوگا: آل پاکستان انجمن تاجران

ڈاکٹر ابرار ماجد

ڈاکٹر ابرار ماجد

Related Posts

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے فوج مخالف بیان کی وجہ سے اے آر وائے نیوز شدید مشکلات میں ہے۔ اس...

جدید مغربی طرزِ جمہوریت، انڈین نیشنل کانگرس اور متحدہ قومیت کی تشکیل کا نام نہاد فلسفہ

جدید مغربی طرزِ جمہوریت، انڈین نیشنل کانگرس اور متحدہ قومیت کی تشکیل کا نام نہاد فلسفہ

by کامران جیمز
اگست 10, 2022
0

آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی شکست کے بعد انگریز پورے ہندوستان پر چھا گئے اور دیگر اقوام کے ساتھ ساتھ...

Load More
Next Post
بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہوگا: آل پاکستان انجمن تاجران

بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہوگا: آل پاکستان انجمن تاجران

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

by سعد سعود
اگست 6, 2022
0

...

Imran Khan disqualification

عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ معاملات منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگے

by علی وارثی
اگست 4, 2022
0

...

Asif Ghafoor

‘The tea is fantastic’: لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کے کریئر پر ایک نظر

by علی وارثی
اگست 3, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,738
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu plans to premiere a video.

2 hours ago

Naya Daur Urdu
ARY News declared voluntary bankruptcy in UK court after losing a massive defamation case against Mir Shakil ur-Rehman, the owner of Geo. The new channel it uses for airing its content has also lost several defamation cases in UK. ... See MoreSee Less

ARY News Declared Itself Bankrupt After Losing Massive Defamation Case

www.facebook.com

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

4 hours ago

Naya Daur Urdu
ابصار عالم نے کہا کہ میری صرف پیمرا سے یہ درخواست ہے کہ سویلین کی بھی عزت ہوتی ہے، اس کو بھی کبھی مدنظر رکھ لیا کریں۔ اس وقت بھی فوری ایکشن لیا کریں۔urdu.nayadaur.tv/analysis/93745/absar-alam-blasphemy-pemra-shahbaz-gill-pti/ ... See MoreSee Less

اے آر وائے نے میرے خلاف 45 دن تک مہم چلائی، توہین مذہب سمیت ہر قسم کا مکروہ الزام لگایا

urdu.nayadaur.tv

سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کا پروگرام بند کرنے کی پاداش نے اے آر وائے نے میرے خ...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In