• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, جولائی 3, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

جوان تھی تو روز گاہگ مل جاتے تھے، اب بڑھتی عمر کیساتھ میرا جسم بے رونق ہوتا جا رہا ہے

میں ہر روز راولپنڈی کے مری روڈ پر گاہگوں کا انتظار کرتی تھی اور روزانہ دو سے تین گاہگ مل جاتے تھے جن کے ساتھ میں چلی جاتی۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مجھے بلڈ پریشر اور شوگر کی بیماری نے گھیر لیا اور میرا جسم کمزور اور لاغر ہوتا گیا اور گاہگوں میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

عبداللہ مہمند by عبداللہ مہمند
جون 18, 2022
in فیچر
60 0
0
جوان تھی تو روز گاہگ مل جاتے تھے، اب بڑھتی عمر کیساتھ میرا جسم بے رونق ہوتا جا رہا ہے
71
SHARES
336
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شہر اقتدار کے ابن سینا روڈ پر رات کے 9 بجے 45 سالہ سکینہ مسلسل چہل قدمی کر رہی تھی۔ وہ دس قدم آگے جنوب کی طرف جاتی تو واپس مڑ کے شمال کی طرف آ جاتی۔ وہ مخصوص اشاروں سے ہر گزرتی گاڑی کو اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کرتی، مگر اس کی ہر کوشش رائیگاں نظر آتی۔

سکینہ کا تعلق پنجاب کے سب سے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد سے ہے لیکن آج سے بیس سال پہلے اُن کی شادی راولپنڈی میں ہوئی۔ اس کا شوہر گاڑیوں کی مرمت کا کام کرتا تھا اور سکینہ کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی۔ وقت کے ساتھ ساتھ اُن کے شوہر نے کام میں دلچسپی لینی کم کی۔ زیادہ تر وقت وہ گھر کے اندر ہی گزارتا تھا اور اس کی طبیعت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ سختی آتی گئی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ہی یہ حقیقت عیاں ہوئی کہ اس کا شوہر نشے کا عادی ہو چکا ہے اور وہ ہیروئن کا نشہ کرتا ہے۔

RelatedPosts

کیا عمران خان حقیقی پی ٹی آئی کو زندہ کر پائیں گے؟

نیوٹرلز اور ججز سے اللہ پوچھے گا، عمران خان کی دہائیاں

Load More

سکینہ کہتی ہے کہ پہلے انھوں نے کام چھوڑ دیا جس کے وجہ سے اُن کے پاس نشہ کرنے کے لئے پیسے نہیں ہوتے تھے تو گھر والوں سے پیسے مانگنے کے لئے مجھ پر تشدد شروع کیا۔ گھر والوں نے کچھ وقت تک مجھے سپورٹ کیا مگر اُن کی مجبوریاں اتنی زیادہ تھیں کہ آخر میں انھوں نے بھی انکار کیا۔

وہ کہتی ہے کہ گھروں میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کیا تو اُن سے اتنا معاوضہ ملنا شروع ہوا کہ بچوں کو پال سکتی تھی۔ لیکن میرا گھر جہنم بن گیا تھا اور میرا شوہر ہم پر روز تشدد کرتا تھا۔ وقت گزرتا گیا اور لوگوں کو جب معلوم ہوا کہ میرا شوہر نشہ کرتا ہے تو انھوں نے مجھ پر شک کرنا شروع کیا کہ یہ ہمارے گھر سے چوری کریگی جس کی وجہ سے دو گھروں مزدوری سے ہاتھ دھونا پڑا۔ ہر گزرتا دن میرے لئے مشکل ہوتا گیا اور مجبور ہو کر میں نے جسم فروشی کا کام شروع کیا۔

میں جوان تھی تو روز دو گاہگ مل جاتے تھے جس سے 2 سے 3 ہزارمل جاتے تھے۔ گھر جاتی تھی تو شوہر دروازے پر کھڑا ہوتا تھا اور مار پیٹ کرکے سارے پیسے مجھ سے زبردستی لے لیتا تھا۔ لیکن پھر میں نے ایک ترکیب شروع کی اور رات کو جب 12 بجے میں گھر لوٹ کر واپس آتی تھی تو کمائی کا کچھ حصہ محلے میں ایک دکاندار کو دیں دیتی تھی تاکہ مشکل وقت میں کام آئے۔

میں ہر روز راولپنڈی کے مری روڈ پر گاہگوں کا انتظار کرتی تھی اور روزانہ دو سے تین گاہگ مل جاتے تھے جن کے ساتھ میں چلی جاتی تھی۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مجھے بلڈ پریشر اور شوگر کی بیماری نے گھیر لیا اور میرا جسم کمزور اور لاغر ہوتا گیا اور گاہگوں میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

وہ کہتی ہے کہ جسم فروش عورتیں شوق سے جسم نہیں بیچتی لیکن جب محلے میں آتے جاتے ہیں تو لوگ جملے کستے ہیں۔ یہ رنڈی ہے، یہ خراب عورت ہے، یہی وہ جملے ہوتے ہیں جن سے روح زخمی ہو جاتی ہے لیکن کون محسوس کر سکتا ہے ہمارے حالات کو، بس تکلیف سے منہ سے ایک آہ نکل جاتی ہے۔

وہ کہتی ہے میں اس وقت کو کبھی نہیں بھول سکتی جب راولپنڈی کے مری روڈ پر مجھے ایک گاہگ نے موٹر سائیکل پر بٹھایا اور ایک ویران مکان میں لے کر گیا۔ جب میں وہاں پہنچی تو وہاں 7 لوگ پہلے سے موجود تھے۔ میں نے نکلنے کی کوشش کی مگر وہ سب مجھ پر خونخوار درندوں کی طرح ٹوٹ پڑے اور 8 لوگوں نے زبردستی میرا ریپ کیا۔

میں دو دن نہیں سوئی اور بخار اور جسم کے درد سے میں کراہتی رہی اور دو دن تک میرا خون  نکلتا رہا۔ ایک سوال پر سکینہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ اگر زیادتی ہو جائے، ہمارا ریپ ہو جائے، پھر بھی ہم پولیس میں شکایت نہیں کر سکتے کیونکہ پولیس کا رویہ بھی گلی کے لونڈوں اور آوارہ گردوں کی طرح ہوتا ہے اور وہ بھی یہی جملے کستے ہیں کہ "رنڈی ” تو رنڈی ہوتی ہے، چاہے اُن پر ایک ہاتھ صاف کریں یا پچاس۔

وہ کہتی ہے جب بھی جسم فروش خواتین پولیس کے پاس کوئی شکایت لے کر جاتی ہیں کہ ہم ایک گاہگ کے ساتھ گئے تھے لیکن وہاں پر ہمارا ریپ کیا گیا تو پولیس کا جواب یہی ہوتا ہے "ریپ تو عام خواتین کا ہوتا ہے رنڈیوں کا تو پیشہ یہی ہے”۔

سکینہ کہتی ہے کہ اب بڑھاپا میرے اوپر حاوی ہو گیا ہے اور اب کوئی 200 روپے دینے کو بھی تیار نہیں ہوتا، بمشکل سے جب رات گھر جاتی ہوں تو 4 سے 5 سو روپے مل جاتے ہیں لیکن بڑھتی مہنگائی اور دوائیوں کی قیمتوں نے کمر توڑ دی ہے۔ بیٹیاں دونوں جوانی میں قدم رکھ رہی ہے مگر کوئی رشتہ کرنے نہیں آتا کیونکہ رشتہ داروں اور محلے میں سب کو معلوم ہے کہ لڑکیوں کے ابو نشی اور ماں جسم فروش ہے تو پھر رشتہ کرنے کون آئے گا؟

 

Tags: Human RightspakistanpovertyProstitutesprostitutionWomen Rightsپاکستانجسم فروشیحقوق نسواںعورتوں کے حقوق
Previous Post

دعا زہرا کو ورغلانا بھی اغوا کے زمرے میں آتا ہے: جبران ناصر

Next Post

رانا صاحب! لاپتہ افراد کے معاملے میں آپ کوئی زحمت نہ کریں

عبداللہ مہمند

عبداللہ مہمند

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔

Related Posts

Imran Khan Rolex Watch

حکومت سے نکالے جانے کے بعد تین ماہ میں عمران خان کا تیسرا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا

by نیا دور
جون 29, 2022
1

سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور توشہ خانہ سکینڈل سامنے آگیا ہے۔ خبریں ہیں کہ انہوں نے اپنی حکومت کی ترامیم...

کچھ بھی کر لیں، ہڈیاں اور دانت ہماری عمر کا راز فاش کر دیتے ہیں

کچھ بھی کر لیں، ہڈیاں اور دانت ہماری عمر کا راز فاش کر دیتے ہیں

by خرم نیازی
جون 29, 2022
0

بچپن اور بلوغت کی تعریفیں مختلف ادوار اور معاشروں میں بدلتی رہی ہیں۔ روایتی اور سخت گیر معاشروں کے برعکس جدید صنعتی...

Load More
Next Post
رانا صاحب! لاپتہ افراد کے معاملے میں آپ کوئی زحمت نہ کریں

رانا صاحب! لاپتہ افراد کے معاملے میں آپ کوئی زحمت نہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

کیا عمران خان حقیقی پی ٹی آئی کو زندہ کر پائیں گے؟

کیا عمران خان حقیقی پی ٹی آئی کو زندہ کر پائیں گے؟

by حسن نقوی
جولائی 2, 2022
0

...

Shehbaz Sharif Asif Ali Zardari

ن لیگ کو ڈنڈا دیکھ کر گاجر پر لپک پڑے۔ لیکن ڈنڈے والے کا اپنا ہاتھ سُن ہو چکا ہے

by طالعمند خان
جون 30, 2022
0

...

Imran Khan Rolex Watch

حکومت سے نکالے جانے کے بعد تین ماہ میں عمران خان کا تیسرا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا

by نیا دور
جون 29, 2022
1

...

Imran Khan Qazi Faez Isa Farogh Naseem

آبپارے کے ٹاؤٹ، دس سالہ منصوبہ، قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس اور فروغ نسیم کا منہ توڑ جواب

by علی وارثی
جون 28, 2022
1

...

Khurram Dastgir Imran Khan

ہم سب نااہل ہونے والے تھے، عمران خان کا فاشسٹ پلان تھا: خرم دستگیر خان

by نیا دور
جون 20, 2022
0

...

میگزین

"پنجابی پینوراما میں خاموش چاکر” شاعر، محقق اور دانشور اکرم شیخ

"پنجابی پینوراما میں خاموش چاکر” شاعر، محقق اور دانشور اکرم شیخ

by طاہر اصغر
جولائی 2, 2022
0

...

بغاوت کی ممکنات اور جمود کو برقرار رکھنے میں تعلیم کا کردار

بغاوت کی ممکنات اور جمود کو برقرار رکھنے میں تعلیم کا کردار

by امجد نذیر
جون 25, 2022
0

...

ماہر تعلیم، سیاستدان اور ایم پی اے بشریٰ انجم بٹ کا خصوصی انٹرویو

ماہر تعلیم، سیاستدان اور ایم پی اے بشریٰ انجم بٹ کا خصوصی انٹرویو

by اقصیٰ یونس
جون 14, 2022
0

...

زمین کی تقسیم میرا خون اور برادری تبدیل نہیں کروا سکتی

زمین کی تقسیم میرا خون اور برادری تبدیل نہیں کروا سکتی

by عظیم بٹ
جون 4, 2022
0

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,717
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu was live.

3 hours ago

Naya Daur Urdu
Can Ishaq Dar fix Pakistan's economic problems? Can he deal with the IMF in a better way?Is PMLN siding with Miftah against Dar?How will judicial activism affect Pakistan's politics?Aamir Ghauri on #AzaadLabonKaySaath with Misbah Azam, Faraz Darvesh#NayaDaur ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

5 hours ago

Naya Daur Urdu
Imran Khan should stop wasting resources and time in a weak narrative. He needs to focus on fixing his party's organisational problems because the mistakes he's making right now can cost him Punjab's by-elections, writes Gharidah Farooqi ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In