• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, اگست 19, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

حکومت سے نکالے جانے کے بعد تین ماہ میں عمران خان کا تیسرا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا

عمران خان ابھی تک اس الزام کا جواب دینے سے بھی قاصر رہے ہیں کہ القادر یونیورسٹی کے نام پر ملنے والی 400 کنال سے زائد زمین جس ٹرسٹ کے نام پر ہے، یہ اس کے ایک ٹرسٹی ہیں، ان کی اہلیہ بھی اس میں ٹرسٹی ہیں اور ان کی سہیلی فرح 'گوگی' بھی چار ٹرسٹیز میں سے ایک ہیں۔

نیا دور by نیا دور
جون 29, 2022
in ایڈیٹر کی پسند, فیچر
45 1
1
Imran Khan Rolex Watch
52
SHARES
248
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور توشہ خانہ سکینڈل سامنے آگیا ہے۔ خبریں ہیں کہ انہوں نے اپنی حکومت کی ترامیم کا فائدہ اٹھا کر 3 مزید گھڑیاں توشہ خانہ سے حاصل کیں اور ان کو کم قیمت کا بھی 20 فیصد قومی خزانے میں جمع کرایا تھا۔

یہ گھڑیاں مشرق وسطیٰ کے اعلیٰ معزز، خلیجی جزیرے کے شاہی خاندان کے فرد اور اسی خلیجی جزیرے کے ایک معزز شخص نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو تحفے میں دی تھیں۔ یہ گھڑیاں اس پچھلے توشہ خانہ سکینڈل سے مختلف ہیں جو دو ماہ قبل سامنے آیا تھا۔ پچھلے سکینڈل میں تحائف کی مالیت مبینہ طور پر 15 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی۔ سرکاری ریکارڈ میں ان قیمتی گھڑیوں کی فوٹوز کے ساتھ فروخت کی رسیدیں بھی موجود ہیں۔

RelatedPosts

پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر جمہوری قوتیں اداروں سے لڑ رہی ہیں

اسٹیبلشمنٹ نے شہباز گل کے بیان کو بہت سیریس لیا، عمران خان کو حد میں رہنے کا پیغام دیدیا گیا:نجم سیٹھی

Load More

دی نیوز کے صحافی قاسم عباسی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے یہ گھڑیاں توشہ خانے سے اپنی جیب سے نہیں خریدیں بلکہ ان کو پہلے اوپن مارکیٹ میں بیچا گیا۔ بعد ازاں ان کی فروخت سے ملنے والی رقم میں سے صرف 20 فیصد قومی خزانے میں جمع کرایا۔ عمران خان نے یہ گھڑیاں توشہ خانے سے پندرہ کروڑ چالیس لاکھ میں اسلام آباد کے ڈیلر کو بیچ کر لگ بھگ 4 کروڑ روپے کمائے۔

ان میں سے ایک گھڑی خلیجی جزیرے سے تعلق رکھنے والے ایک معزز شخص کی جانب سے تحفے میں دی گئی۔ قیمتی گھڑی سابق وزیراعظم نے اٹھارہ لاکھ روپے میں فروخت کی۔ اس گھڑی کی سرکاری قیمت 15 لاکھ روپے بتائی گئی۔ سابق وزیراعظم نے دو لاکھ چورانوے ہزار روپے ادا کئے، اس سے مزید پندرہ لاکھ روپے کا فائدہ ہوا۔

خلیج کے شاہی خاندان کے اہم رکن کی طرف سے تحفے میں دی گئی ایک اور قیمتی گھڑی عمران خان نے باون لاکھ روپے میں فروخت کی۔ توشہ خانہ کے قواعد کے مطابق اس مہنگے تحفے کا تخمینہ سرکاری جائزہ کاروں نے 38 لاکھ روپے لگایا۔ عمران خان نے سات لاکھ 54 ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع کرایا۔ حالانکہ گھڑی بازار میں 52 لاکھ روپے میں بیچی گئی تھی۔ اس طرح اس گھڑی کو بیچ کر تقریباً 45 لاکھ روپے کا منافع کمایا گیا۔ یہ گھڑی انہیں تحفے میں دیے جانے کے دو ماہ بعد نومبر 2018 میں فروخت کی گئی۔

مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ شخصیت کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان تحفے میں دی گئی گھڑی کی سرکاری قیمت 10 کروڑ 10 لاکھ روپے بتائی گئی۔

سابق وزیر اعظم نے اسے تقریباً آدھی قیمت پر پانچ کروڑ 10 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کیا اور قیمت کے بیس فیصد کے طور پر 2 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے۔ اس طرح صرف اس ایک گھڑی کی فروخت سے مجموعی طور پر 3 کروڑ 10 لاکھ روپے کا منافع کمایا گیا۔ یہ گھڑی 22 جنوری 2019 کو فروخت ہوئی۔

اس سے قبل بھی عمران خان کا توشہ خانہ سکینڈل اپریل میں اس وقت سامنے آیا تھا جب وزیر اعظم شہباز شریف نے صحافیوں کے ساتھ ایک ملاقات میں یہ انکشاف کیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے اشیا کم قیمت پر خرید کر بازار میں بیچی ہیں اور وہ یہ بات شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں۔ خبر کے مطابق عمران خان نے مختلف تحائف مارکیٹ میں بیچے تھے اور ان سے ملنے والا کل منافع تقریباً 15 کروڑ 40 لاکھ بنتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ان میں سے ایک گھڑی سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان نے عمران خان کو تحفے میں دی تھی۔ سابق وزیر اطلاعات اور عمران خان کے قریبی ساتھی فواد چودھری نے ڈھکے چھپے لفظوں میں شہباز شریف کے الزام کی تصدیق بھی کی تھی جب انہوں نے کہا تھا کہ اگر عمران خان نے گھڑی خریدی تھی تو یہ ان کی ملکیت تھی اور وہ اس کو بیچنے کا حق رکھتے تھے۔ چند روز بعد عمران خان نے خود بھی لاہور جلسے میں تصدیق کی تھی کہ انہوں نے تحائف بیچے لیکن دعویٰ کیا تھا کہ یہ تحائف بیچ کر انہوں نے اپنے گھر کی سڑک ٹھیک کروائی تھی، اور اس پر سرکاری خزانے سے رقم خرچ نہیں کی تھی۔ تاہم، مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد کے سابق میئر شیخ انصر عزیز نے ان کے اس دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس سڑک کا عمران خان ذکر کر رہے ہیں وہ ان کی نجی سڑک تھی جو مین روڈ سے صرف ان کے گھر کو ہی جاتی تھی اور اس سڑک کی مرمت سی ڈی اے نے کی تھی لیکن عمران خان نے بھی 30 لاکھ روپے کا ایک پے آرڈر ضرور دیا تھا۔ البتہ اس سڑک کی تعمیر پر 30 لاکھ سے کہیں زیادہ خرچ آیا تھا۔ یاد رہے کہ عمران خان کے توشہ خانہ سے خرید کر بازار میں بیچے گئے تحائف جن کی تفصیلات اب تک سامنے آ چکی ہے، ان کی کل قیمت قریب 19 کروڑ روپے بنتی ہے۔

عمران خان ابھی تک اس الزام کا جواب دینے سے بھی قاصر رہے ہیں کہ القادر یونیورسٹی کے نام پر ملنے والی 400 کنال سے زائد زمین جس ٹرسٹ کے نام پر ہے، یہ اس کے ایک ٹرسٹی ہیں، ان کی اہلیہ بھی اس میں ٹرسٹی ہیں اور ان کی سہیلی فرح ‘گوگی’ بھی چار ٹرسٹیز میں سے ایک ہیں۔ یہ زمین بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے اس ٹرسٹ کو تحفے میں دی تھی۔ عمران خان پر الزام ہے کہ یہ زمین انہیں ملک ریاض نے اس لئے دی تھی کہ جب یہ برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ میں پکڑے جانے کے بعد پلی بارگین کر کے 40 ارب روپے انہیں دینے کو تیار ہو گئے تھے تو یہ رقم برطانوی حکومت نے پاکستان کو واپس کی تھی لیکن یہ پاکستان کے قومی خزانے میں جمع کروانے کے بجائے سپریم کورٹ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروا دی گئی تھی اور ملک ریاض کے مطابق انہیں بحریہ ٹاؤن کراچی کیس میں سپریم کورٹ سے جو جرمانہ ہوا تھا، یہ محض اس کی ایک قسط تھی۔ اس دعوے کی حکومت اور سپریم کورٹ کی جانب سے کبھی تردید نہیں کی گئی۔

Tags: Imran Khanتوشہ خانہ سکینڈلعمران خان
Previous Post

حمزہ کی قسمت لاہور ہائیکورٹ کے ہاتھ میں عمران توشاخان سکینڈل | مریم نواز پنجاب ضمنی الیکشن میں

Next Post

سپرٹیکس ترامیم کے ساتھ وفاقی بجٹ2022-23 کثرت رائے سے منظور

نیا دور

نیا دور

Related Posts

Hamid Mir

پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر جمہوری قوتیں اداروں سے لڑ رہی ہیں

by حامد میر
اگست 19, 2022
0

پاکستان 75 برس کا ہو گیا۔ یہ سالگرہ باعثِ مسرت ہونی چاہیے لیکن ساتھ ہی ہمیں اپنا محاسبہ بھی کرنا ہوگا۔ بہت...

اشتہار شوروغوعا: ہمارا ضیاء زندہ ہے

اشتہار شوروغوعا: ہمارا ضیاء زندہ ہے

by عرفان رضا
اگست 18, 2022
0

پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بہت انوکھے ہیں۔ راولپنڈی کے فیض آباد اڈے پر جب لوکل ویگن والے آوازیں لگاتے ہیں جبڑا...

Load More
Next Post
سپرٹیکس ترامیم کے ساتھ وفاقی بجٹ2022-23 کثرت رائے سے منظور

سپرٹیکس ترامیم کے ساتھ وفاقی بجٹ2022-23 کثرت رائے سے منظور

Comments 1

  1. محمّد says:
    2 مہینے ago

    شہباز شریف کو حکومت لگتا ہے کے نیازی کی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھلا دینے کیلئے اور دوبارہ لانے کیلئے دی گئی ہے ۔یہ کچھ کر بھی نہیں پا رہے اور کرنا چاہتے بھی ہیں تو ہیرا منڈی کے پیداوار جج انکو کرنے نہیں دے رہے ۔یہ ملک کو تباہ کرنے کا اجینڈا ہے ۔جس پر لگتا ہے کہ درپردہ اسٹبلشمنٹ بھی لگی ہوئی ہے ورنہ یہ کسی کی جرات ہے کہ کوئی بول سکے ۔بہرحال نون لیگ کو چاروں طرف سے گھیر کر مارا گیا ہے ۔اسکا مطلب ہے پاکستان کا فیصلہ غیر ملکی کر چکے ہیں ھمارے ملک کے غدار و ں سے مل کر ۔ان سب بڑوں نے تو نکل جانا ہے بگھتنا تو اس جاہل قوم نے ہے۔

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Hamid Mir

پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر جمہوری قوتیں اداروں سے لڑ رہی ہیں

by حامد میر
اگست 19, 2022
0

...

Imran Khan lobbying US CIA Station chief

عمران خان کی لابنگ فرم کا سربراہ پاکستان میں CIA کا سابق سٹیشن چیف ہے

by نیا دور
اگست 17, 2022
0

...

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
1

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,739
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu plans to premiere a video.

1 hour ago

Naya Daur Urdu
General Faiz got me removed from the divisional bench and he frankly admitted too that his legal team had warned him about me, says Justice Shaukat Aziz Siddiqui in a tell-all interview. These details are just shocking, to say the least ... See MoreSee Less

General Faiz Admitted He Got Me Removed From Divisional Bench: Shaukat Siddiqui

www.facebook.com

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

2 hours ago

Naya Daur Urdu
نوازشریف کے ذہن میں یہ بات کافی عرصے تک بیٹھی رہی کہ آرمی چیف اپنا بندہ لگانا چاہیے مگر انہیں آج تک اپنا بندہ نہیں ملا۔ کہا جاتا ہے کسی کو بھی آرمی چیف لگائیں وہ فوج کا آرمی چیف ہوتا ہے کسی سیاسی کے انٹرسٹ کو وہ نہیں دیکھتا۔ ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In