• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

بھولے سیاستدان اور سادہ عوام

اتنے بھولے ہیں کہ آدھا سچ بولتے ہیں جو اپنے فائدے اور دوسرے کی بدنامی کا حصہ ہوتا ہے۔ اقتدار میں پہنچنے کے قیمتی راز کبھی نہیں بتائیں گے۔ کیا کچھ حاصل کیا؟ کبھی نہیں بتائیں گے۔ جلسے جلوسوں میں پانی کی طرح جو پیسہ بہاتے ہیں، وہ کہاں سے آیا ہے؟ کبھی نہیں بتائیں گے۔

ڈاکٹر ابرار ماجد by ڈاکٹر ابرار ماجد
جولائی 19, 2022
in فیچر
25 1
0
بھولے سیاستدان اور سادہ عوام
30
SHARES
143
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریک انصاف کی طرف سے اب یہ تاثر پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پہلے وہ سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال ہوئے ہیں، اب موجودہ حکمرانوں کو ان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ واہ کیا بھولا پن اور سادگی کا امتزاج ہے۔ اعتراف بھی کرتے ہیں اور داد کے بھی طلب گار ہیں۔

اتنے بھولے ہیں کہ آدھا سچ بولتے ہیں جو اپنے فائدے اور دوسرے کی بدنامی کا حصہ ہوتا ہے۔ اقتدار میں پہنچنے کے قیمتی راز کبھی نہیں بتائیں گے۔ کیا کچھ حاصل کیا؟ کبھی نہیں بتائیں گے۔ جلسے جلوسوں میں پانی کی طرح جو پیسہ بہاتے ہیں، وہ کہاں سے آیا ہے؟ کبھی نہیں بتائیں گے۔

RelatedPosts

پی ٹی آئی نے پنجاب، خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

پی ٹی آئی کا جلسہ، صوبائی وزیر عامر میر کی رُکاوٹیں لگا کر راستے بند کرنے کی افواہوں کی تردید

Load More

عوام بھی کتنے سادہ ہیں، الیکشن کو انٹرٹینمنٹ سمجھ کر چند دن کی خوشی کا سامان سمجھ لیتے ہیں اور اپنے ووٹ کی طاقت کو پھر سے اپنی ہی تباہی کے لئے ان بہروپیوں کو سونپ دیتے ہیں۔

کتنے بھولے ہیں یہ سیاستدان، جب اقتدار میں پہنچتے ہیں تو ان کو خزانہ خالی ہونے کی خبر ملتی ہے اور یہ عالمی مالیاتی اداروں کے ماہرین کو بھرنے پر بیٹھا دیتے ہیں اور قرضوں کا کھاتہ عوام کے نام لکھوا دیتے ہیں۔

کتنے سادہ ہیں یہ عوام کہ جب غربت، مہنگائی اور بیروزگاری تنگ کرتی ہے تو سیاستدانوں کو برا بھلا کہتے اپنا سر پیٹتے ہوئے تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں اور کسی مسیحا کے آسمان سے اترنے کا انتظار کرنے لگتے ہیں۔

کتنے بھولے ہیں یہ سیاستدان کوئی بھی دور ہو اپنی ساری ترغیبوں، توانائیوں اور چاپلوسیوں کے ساتھ  طاقت کے محلوں میں خواہ وہ آمریت ہو یا ہائبرڈ جدیدیت، عوامی خدمت کی خاطر کوئی بھی اعتراض کئے بغیر حاضر ہو جاتے ہیں۔

ان کی یہی ادا طاقت کے ایوانوں میں سب کو بھاتی ہے۔ عوام بھی اپنی ہر دل عزیز غلامی کو سینے سے لگائے روٹی اور کپڑے کی تلاش میں واہ واہ کئے جا رہے ہیں۔

کتنے بھولے ہیں یہ سیاستدان جب معاشی مشکل میں ہوتے ہیں تو اتنی دولت کے باوجود خالی ہاتھ جوڑ کر عوام سے صبر اور برداشت کی درخواست کرتے ہیں اور کتنے سادہ ہیں عوام وہ اپنے ملک وقوم کی خاطر فاقوں کو بھی غنیمت سمجھ لیتے ہیں۔

نہ وہ انداز بادشاہت بدلا ہے نہ وہ اسیر غلامی کے کشکول بدلے ہیں، نہ تو قابض چہرے بدلے ہیں اور نہ ہی کاروائی کے طریقہ کار۔ پہلے ایسٹ انڈیا کمپنی بنفس نفیس ہمارے پاس آئی تھی۔ ہمیں تجارت سکھانے اور اب ہم ان کے پاس جاتے ہیں معیشت کے ہنر سیکھنے۔

نہ وہ انداز سیاست بدلے ہیں نہ وہ رموز حکومت۔ نہ وہ بیوروکریسی کا دبدبا بدلا ہے نہ سادہ عوام کی جی حضوری۔ بدلی ہے تو آقاؤں کے پیروکاروں کی ایک نسل اور اس ملک کے حقیقی وارثوں، غربت کے پسے عوام کی ایک نسل۔

ہماری وفاداری، بھولے پن اور سادگی کی مثال اس سے بڑھ کر کیا ہو سکتی ہے کہ ہمیں آزادی سے پہلے کے بنے ہوئے قوانین بدلنے کی ضرورت، فرصت یا ہمت نہیں ہوئی۔ ہمارے دیوانی، فوجداری قوانین اور ضابطے ابھی تک دور غلامی کے ہیں۔ ہم نے قوانیں بہت بنائے ہیں مگر انہی قوانین اور ضابطوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے۔ ہماری دین سے محبت کی مثال اس سے بڑی کیا ہوگی کہ ہم نے اپنے ماخذ غلافوں میں لپیٹ کر چومنے کے لئے رکھے ہوئے ہیں اور جدید حکومتیں انہیں اپنے اصول و ضوابط کا اساس بنائے ہوئے ہیں۔

اسلامی بینکاری منافع بخش نمونے کے طور پر کنوینشل بینکنگ سے ایک قدم آگے ہے اور ہم سودی نظام کے تحفظ کے لئے عدالتوں سے اپیلیں کر رہے ہیں اور اپنی انانیت اور غلامانہ ذہنیت کو سہارا دینے کی خاطر نعروں کی دنیا میں چلے ہیں عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی سے آزادی حاصل کرنے۔

اسے بھولا پن کہوں، سادگی یا منافقت کی انتہا کہ ایک ہاتھ میں کشکول ہے اور دوسرے ہاتھ میں سگار سلگائے وسائل سے مالا مال ریاست کے نام نہاد والی وارث وسائل سے خالی ریاستوں کی ڈیجیٹل دنیا کی اعدادی نظام پر چلتی معیشت سے سہارا مانگنے کے لئے ان کے پاؤں پڑے ہیں اور ساتھ ان کو دل ہی دل میں برا بھلا بھی کہے جا رہے ہیں۔

ہمارے بھولے پن اور سادگی کا حال دیکھئے کہ اس ملک میں سیاستدان اور ہیں اور حکمران اور، عوام کے نام پر عیاشیاں کرنے والے اور ہیں اور غربت کی چکی میں پسنے والے ملک کے برابر کے وارث عوام اور۔

عوامی خزانے سے مستفید ہونے والے طبقہ کی ذہنیت دیکھئے کہ وہ اپنے نظام اور سالمیت کو سب سے بڑا خطرہ ان پڑھ اور سادے عوام کو سمجھتے ہیں جن کا ان کے رہنے کی جگہ ریڈ زون میں داخلہ بھی ممنوع ہے اور عوام کی خون پسینے کی کمائی اور قومی وسائل سے مہیا وسائل اور سہولیات سے آراستہ ان کے رہن سہن اور معمولات کو وہ عوام کی نظروں سے بھی اوجھل رکھے ہوئے ہیں۔

ان کے بچوں کے سکول اور ان کے علاج کے لئے ہسپتال اور اور اگر اس ملک کے برابری کے حقوق رکھنے والے عوام نے ان سہولیات سے فائدہ اٹھانا ہو تو انہیں کانوں کی بالیاں اور بھینس بکری بیچ بٹا کر وہاں پہنچنا نصیب ہوتا ہے۔

کیا اس سادگی، بھولے پن اور شاطر پن کو دنیا کا کوئی غیر جانبدار، باشعور انسانی ذہن جواز مہیا کر سکتا ہے۔ اور اگر کوئی اس بارے بات کرے ملکی تو سالمیت کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔

عوام کے بھولے سیاستدان، شاطر بیوروکریٹ، مطلب پرست محافظ اور نام نہاد منصفی سب خزانے کے ساہوکار بھی بنے ہوئے ہیں اور نقب کے سرغنہ بھی اور عوام کو بڑے دلکش ملی نغمے” یہ وطن تمھارا ہے تم ہو پاسبان اس کے “اور “سب سے پہلے پاکستان ” جیسے مسحور کن نعروں کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔ ایسے بھولے پن، سادگی اور منافقت سے اللہ کی پناہ۔

وسائل سے مالا مال اس ملک کو صرف انتظامی معاملات کے لئے مخلص  دیانتدار اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے جس کے تجربات کی کوشش میں ملک کا کباڑا ہوگیا ہے مگر ہمارا طرز سیاست اور حکومت اس کو پانے سے قاصر ہے۔ بہرحال اس کا حل عوام کی سوچ کے پاس ہے مگر وہ ابھی اتنی پختہ نہیں ہوئی کہ اس کو حاصل کر پائے۔

Tags: DemocracyImran KhanpakistanPoliticiansPolitics
Previous Post

خان صاحب نے اپنی کارکردگی کا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خوبصورتی سے خود کو دوبارہ لانچ کردیا

Next Post

بابری مسجد کو شہید کرنے والے جنونی ہندو، لاہور کے جین مندر کو توڑنے والے کون تھے؟

ڈاکٹر ابرار ماجد

ڈاکٹر ابرار ماجد

Related Posts

انگریز سامراج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنے والا بھگت سنگھ ہمارا ہیرو کیوں نہیں بن سکا؟

انگریز سامراج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنے والا بھگت سنگھ ہمارا ہیرو کیوں نہیں بن سکا؟

by خضر حیات
مارچ 25, 2023
0

آج 23 مارچ کا دن ہے اور اسے ہم قرار داد پاکستان کے حوالے سے یاد کرتے ہیں۔ 1940 میں اسی روز...

گورنر جنرل غلام محمد جنہوں نے سیاست میں فوجی اور عدالتی مداخلت کی بنیاد رکھی

گورنر جنرل غلام محمد جنہوں نے سیاست میں فوجی اور عدالتی مداخلت کی بنیاد رکھی

by خضر حیات
مارچ 21, 2023
0

پاکستان کی تاریخ میں کئی ڈرامائی کردار آئے اور عجیب و غریب کرتب دکھا کر منظر عام سے ہٹتے چلے گئے۔ انہی...

Load More
Next Post
بابری مسجد کو شہید کرنے والے جنونی ہندو، لاہور کے جین مندر کو توڑنے والے کون تھے؟

بابری مسجد کو شہید کرنے والے جنونی ہندو، لاہور کے جین مندر کو توڑنے والے کون تھے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In