• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, اگست 19, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

لمبی قطاروں میں کھڑے ہونا بھول جائیں،ePay Punjab استعمال کرکے اپنی زندگی کو آسان بنائیں

تابندہ خورشید by تابندہ خورشید
اگست 1, 2022
in فیچر
34 0
0
لمبی قطاروں میں کھڑے ہونا بھول جائیں،ePay Punjab استعمال کرکے اپنی زندگی کو آسان بنائیں
40
SHARES
190
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی رجحانات اور ڈیجیٹلائزڈ ترقی کی وجہ سے بینکنگ سیکٹر میں اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں، جہاں لوگوں کی آسانی کے لئے اب لین دین کو نقدی سے الیکٹرانک کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرا سوچیں! اگرآپ کو اپنے ٹیکس اور چالان کی ادائیگی کے لئے لمبی قطاروں میں گرم موسم یا بارش کے دنوں میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑے تو یہ خیال ہی یقینی طور پر آپ کو ایک شدید کپکپی دے گا۔ تاہم اس صورتحال سے بچنے کیلئے صارفین دن بدن ڈیجیٹل خدمات کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

RelatedPosts

عمران خان کا پنجاب حکومت پر من پسند افسران تعینات کرنے کیلئے دباؤ، پرویز الہیٰ کو وارننگ

شہباز گل کا معاملہ: پی ٹی آئی رہنماؤں کی آئی جی جیل خانہ جات پر دباؤ ڈالنے کی کوشش

Load More

شہریوں کی تکالیف کو مدنظررکھتے ہوئے، پنجاب حکومت نے لوگوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ادائیگیوں کے مزید موثر نظام کی اشد ضرورت کو محسوس کیا اور اس کے نتیجے میں ای پے پنجاب ایپلیکیشن کا قیام عمل میں آیا جو کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ خزانہ پنجاب کی مشترکہ کاوش ہے۔

یہ ایک 24/7 آن لائن ادائیگی کا پلیٹ فارم ہے جس کے تحت شہری اپنے سمارٹ ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے کہیں بھی اور کسی بھی وقت آن لائن ٹیکس ادا کر سکتے ہیں۔

ای پے پنجاب ایپ، تمام بزنس ٹو گورنمنٹ(B2G)  اور پبلک ٹو گورنمنٹ (P2G) ادائیگیوں کے لئے ایک گیٹ وے سوئچ ہے۔ یہ ایپ گیارہ محکموں، بشمول ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ، بورڈ آف ریونیو، پنجاب ریونیو اتھارٹی، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ، محکمہ ٹرانسپورٹ، لاہور محکمہ ٹرانسپورٹ، محکمہ سکول ایجوکیشن، پنجاب پولیس، محکمہ آبپاشی، پنجاب پبلک سروس کمیشن اور محکمہ لیبر کی چوبیس مفت سروسز فراہم کرتی ہے جو صرف ایک کلک کی دوری پر ہیں۔

یہ ایک یوزر فرینڈلی ایپ ہے جس سے صارفین قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی فیس، لیویز اور ٹیکس جمع کروا سکتے ہیں۔ آپ کو صرف Play Store اور iOS سے ایپ ڈاؤن لوڈ/ انسٹال کرنے، اکاؤنٹ بنانے کے لئے سائن اپ کرنے، مطلوبہ معلومات کا اندراج کرنے اور سروس  (Levy Facility) کو منتخب کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پے ایک خاص سترہ ہندسوں کا PSID نمبر تیارکرتی ہے جس سے مختلف الٹرنیٹو ڈیلیوری چینلز جس میں انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ،  اے ٹی ایم، اوور دی کاؤنٹر، موبائل والیٹس اور TELCO نیٹ ورک ایجنٹس شامل ہیں کے تحت ادائیگی کی جاتی ہے۔ مزید یہ ایپ ادائیگی کے حصول کیلئے  تمام بینکوں کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان  سے 1-لنک انٹر کنیکٹیویٹی کے ذریعے جوڑتی ہے۔

اگر آپ اپنے شہر میں سفر کر رہے ہیں یا شہر سے باہر جا رہے ہیں اور آپ کا ٹریفک چالان ہو گیا ہے تو آپ کیا کریں گے؟ اس موقع پر پریشان ہونے کی بجائے اپنی ای پے ایپ میں لاگ ان کریں اور پلک جھپکتے ہی چالان ادا کریں۔

یہ ای چالان ادا کرنے کیلئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔ آپ اس ایپ کو گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس، گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر، پراپرٹی ٹیکس، روٹ پرمٹ فیس کی ادائیگیوں کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے کاروبار کو رجسٹر کرنا چاہتے ہیں یا اپنی سکول اور کالج کی رجسٹریشن فیس جمع کروانا چاہتے ہیں، تو اس ایپ سے آپ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ اور سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ بار کی ڈراپ ڈاؤن آپشنز پرجا کر سروس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

خواتین کے لئے بینکوں سے منسلک ہونے کے لئے موبائل فون کو ایک کم قیمت اور آسان طریقہ کے طور پر تصور کرتے ہوئے، اس ایپ نے جینڈر گیپ کو بھی کم کیا ہے اور جاب کرنے والی خواتین یا گھریلو خواتین کو خود مختار بنایا ہے، جس سے معیشت کو مضبوط بنانے میں ان کی شمولیت ایک اہم کردار ادا کرے گی۔ انہیں اب اپنے ٹیکس، چالان وغیرہ کی ادائیگی اور اس عمل میں آدھا دن ضائع کرنے کے لئے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔ وہ خود گھر بیٹھ کر ہی سب ادائیگیاں کر سکتیں ہیں۔

اپنے ذاتی تجربات بیان کرتے ہوئے، عام لوگوں نے بتایا کہ ای پے ایپ کے نفاذ سے پہلے، انہیں ایسے معمولی لیکن ضروری کاموں کے لیے انتہائی محنت اور مشقت سے گزرنا پڑتا تھا۔ وہ اپنے ٹریفک چالان، گاڑیوں کے ٹوکن اور ٹیکس کی ادائیگی کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور تھے تاہم، یہ تمام مسائل صرف ایک ایپ کو استعمال کرنے سے دور ہو گئے ہیں۔

شہریوں کے لئے کمفرٹ زون کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ، حکومت نے ملکی معیشت کو سنبھالنے کے لیے اس ایپ کے ذریعے 100 بلین روپے سے زیادہ کی آمدنی بھی حاصل کی ہے۔ اب تک اس ایپ کو پلے سٹور سے 2.1 ملین سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے جبکہ اس کے ذریعے انیس ملین سے زیادہ ٹرانزیکشنزبھی ہوچکی ہے۔ جوکہ ایک سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔

اس قسم کی ٹیکنالوجی نے شہریوں کو ناصرف پیسے کو سنبھالنے کے جدید طریقوں سے روشناس کروایا ہے بلکہ ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو بھی مرکزی دھارے میں لایا ہے۔ ای پے ایپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت لوگوں کو بہتر طریقے سے سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔

ای پے ایک محفوظ پلیٹ فارم ہے اور ہر ایک کے لئے ایک بے پناہ ریلیف ثابت ہوا ہے کیونکہ اس کا مقصد پنجاب کے شہریوں کو ڈیجیٹل طور پر ادائیگی کے بااعتماد اور آسان طریقوں کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔

لہذا، لمبی قطاروں میں کھڑے ہونا بھول جائیں اور ای پے پنجاب کو استعمال کرکے اپنی زندگی کو آسان بنائیں، اور ایجنٹ مافیا اور غیر قانونی مالیاتی لین دین کے فریب میں آنے سے بچیں۔

Tags: ePay PunjabPunjab GovernmentTechNewsTechnologyای پے پنجابپنجاب حکومتٹیکنالوجی
Previous Post

پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے درمیان اختلاف

Next Post

ڈالروں سے بھرے 245 سوٹ کیسوں کو دبئی بھیجنے کی خبر بے بنیاد، ایف بی آر کی سختی سے تردید

تابندہ خورشید

تابندہ خورشید

Related Posts

اشتہار شوروغوعا: ہمارا ضیاء زندہ ہے

اشتہار شوروغوعا: ہمارا ضیاء زندہ ہے

by عرفان رضا
اگست 18, 2022
0

پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بہت انوکھے ہیں۔ راولپنڈی کے فیض آباد اڈے پر جب لوکل ویگن والے آوازیں لگاتے ہیں جبڑا...

کیا ہمارا ملک جناح کا پاکستان بن سکتا ہے؟

کیا ہمارا ملک جناح کا پاکستان بن سکتا ہے؟

by امجد نذیر
اگست 13, 2022
0

محمد علی جناح نے مسافرت بھری نگاہوں سے فاطمہ جناح کو دیکھا اور کہا: "فاطی، نہیں! جیتے رہنے میں اب میری کوئی...

Load More
Next Post
ڈالروں سے بھرے 245 سوٹ کیسوں کو دبئی بھیجنے کی خبر بے بنیاد، ایف بی آر کی سختی سے تردید

ڈالروں سے بھرے 245 سوٹ کیسوں کو دبئی بھیجنے کی خبر بے بنیاد، ایف بی آر کی سختی سے تردید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Hamid Mir

پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر جمہوری قوتیں اداروں سے لڑ رہی ہیں

by حامد میر
اگست 19, 2022
0

...

Imran Khan lobbying US CIA Station chief

عمران خان کی لابنگ فرم کا سربراہ پاکستان میں CIA کا سابق سٹیشن چیف ہے

by نیا دور
اگست 17, 2022
0

...

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
1

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,739
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu plans to premiere a video.

3 hours ago

Naya Daur Urdu
General Faiz got me removed from the divisional bench and he frankly admitted too that his legal team had warned him about me, says Justice Shaukat Aziz Siddiqui in a tell-all interview. These details are just shocking, to say the least ... See MoreSee Less

General Faiz Admitted He Got Me Removed From Divisional Bench: Shaukat Siddiqui

www.facebook.com

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

4 hours ago

Naya Daur Urdu
نوازشریف کے ذہن میں یہ بات کافی عرصے تک بیٹھی رہی کہ آرمی چیف اپنا بندہ لگانا چاہیے مگر انہیں آج تک اپنا بندہ نہیں ملا۔ کہا جاتا ہے کسی کو بھی آرمی چیف لگائیں وہ فوج کا آرمی چیف ہوتا ہے کسی سیاسی کے انٹرسٹ کو وہ نہیں دیکھتا۔ ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In