• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

سوات؛ سکھ برادری کے لئے شمشان گھاٹ کی تعمیر مذہبی رواداری کی عمدہ مثال ہے

مسلمان بھائیوں کی مدد سے اور پھر بعد میں کچھ حکومت اور کچھ ہمارے اپنے لوگوں نے شمشان گھاٹ کے لیے جگہ خرید لی۔ شمشان گھاٹ کے لئے ہم نے دریائے سوات کے کنارے ایک کنال سے زائد زمین رعایتی قیمت پر ابن امین ولد عالمگیر سے 6 لاکھ 60 ہزار روپے میں خریدی تھی۔ اب دریائے سوات کے کنارے ان زمینوں کی قیمت کروڑوں میں ہے۔

شہزاد نوید by شہزاد نوید
مارچ 14, 2023
in میگزین
6 0
0
سوات؛ سکھ برادری کے لئے شمشان گھاٹ کی تعمیر مذہبی رواداری کی عمدہ مثال ہے
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ریاست کے زمانے سے سینکڑوں سکھ خاندان آباد ہیں جنہیں اپنے انتم سنسکار یعنی مرنے والوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے شمشان گھاٹ کی اشد ضرورت تھی۔ مسلمانوں نے دریائے سوات کے کنارے بائی پاس روڈ پر رعایتی قیمت پر زمین دے کر شمشان گھاٹ کی تعمیر کو ممکن بنایا۔

شمشان گھاٹ کی تعمیر سے قبل سکھ کمیونٹی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا کیونکہ انہیں اپنے انتم سنسکار کے لئے زمین کے ضرورت ہوتی تھی اور ہر کوئی ان کو انتم سنسکار کے لئے زمین دینا مناسب نہیں سمجھاتا تھا۔ کئی بار انہوں نے لوگوں کے سامنے دریائے سوات کے کنارے پر اپنی آخری رسومات ادا کی ہیں۔

RelatedPosts

خیبر پختونخوا میں بیش تر یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلرز کے چل رہی ہیں

بونیر کا سنت سنگھ 1950 سے علاقے میں ‘منی بینک’ کا کردار ادا کر رہا ہے

Load More

بنسری لال کے مطابق مینگورہ شہر میں اقلیتی برادری کے لئے چالیس سال تک شمشان گھاٹ کی سہولت نہیں تھی۔ ہم اپنے آخری رسومات دریائے سوات کے کنارے لوگوں کے سامنے ادا کرتے تھے۔ پھر یوں ہوا کہ کئی مرتبہ مسلمان بھائیوں نے ہمیں آخری رسومات کے لئے کھیت دیے لیکن پھر ان کے بعد کچھ مسلمان بھائی یہ سمجھتے تھے کہ انہوں نے اپنے کھیت کو گندا کیا اور اب کھیت کی فصل بھی دیگر مسلمان بھائیوں پر حرام ہے۔ ہمیں خود اس وقت عجیت کیفیت کا سامنا ہوتا تھا لیکن پھر بھی کافی حد تک مسلمان بھائیوں نے ہمارا ساتھ دیا اور لوگوں کی باتوں کی پروا کیے بغیر ہمارے ساتھ بھائی چارہ قائم رکھا۔

مسلمان بھائیوں کی مدد سے اور پھر بعد میں کچھ حکومت اور کچھ ہمارے اپنے لوگوں نے شمشان گھاٹ کے لیے جگہ خرید لی۔ شمشان گھاٹ کے لئے ہم نے دریائے سوات کے کنارے ایک کنال سے زائد زمین رعایتی قیمت پر ابن امین ولد عالمگیر سے 6 لاکھ 60 ہزار روپے میں خریدی تھی۔ اب دریائے سوات کے کنارے ان زمینوں کی قیمت کروڑوں میں ہے۔

سوات کا امن اور سکھ برادری

سوات میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے اکثریتی افراد اپنا کاروبار چلاتے ہیں۔ ان کے 3 گردوارے ہیں جن میں سے دو مینگورہ جبکہ ایک خوازہ خیلہ میں ہے اور 3 ہی شمشان گھاٹ ہیں جو بریکوٹ، خوازہ خیلہ اور مینگورہ میں ہیں۔ یہاں پر وہ بلا خوف و خطر اپنی عبادات اور رسومات ادا کرتے ہیں۔ یہ سکھ کمیونٹی اب پشتون معاشرے کا حصہ بن چکی ہے اور پشتون مسلمانوں کے رسم و رواج بھی اپنا چکی ہے۔ ہومی سنگھ کے مطابق ریاست سوات کے دور میں اقلیتی برادری کو پیشکش کی گئی تھی کہ اگر وہ ہندوستان جانا چاہتے ہیں تو انہیں باعزت طریقے سے بھیج دیا جائے گا تاہم ہمارے بڑوں نے سوات کے امن و امان کی وجہ سے ان کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔

شمشان گھاٹ کا قیام

گردوارے میں سکھ مذہب کی مقدس کتاب سری گرو گرنتھ صاحب کو پڑھانے والوں کو ہیڈ گرنتھی کہا جاتا ہے۔ سوات میں ہیڈ گرنتھی بنسری لال ہیں، جن کے مطابق ہندو اور سکھ برادری کو اپنے مردوں کی آخری رسومات ادا کرنے کیلئے شمشان گھاٹ کی ضرورت تھی جسے مسلمان اور سکھ کمیونٹی نے مل کر پورا کر دیا۔ وادی سوات میں سینکڑوں سکھ خاندان ریاستی سوات کے دور سے آباد ہیں۔ شمشان گھاٹ بنانے کیلئے سستے داموں زمین اور مالی معاونت فراہم کیے جانے کے بعد اب سکھ اور ہندو اپنے مردوں کا انتم سنسکار آسانی سے کر سکتے ہیں۔

بنسری لال کے مطابق خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح سوات میں بھی ہمیں ثفافتی مسائل نظر آتے ہیں جو اقلیت ہونے کی وجہ سے دنیا بھر کے ہر کونے میں درپیش ہیں لیکن اتنی بڑی بات نہیں۔ اس کا سامنا سوات میں ہم بھائی چارے کے ساتھ کر رہے ہیں۔

سکھ سوات کیسے اور کیوں آئے؟

بنسری لال بتاتے ہیں کہ ہماری تعداد سوات میں اس لیے زیادہ ہے کہ 200 سال قبل ہمارے آباؤ اجداد یہاں کاروبار کی غرض سے آئے تھے اور یہاں اُس وقت سے آباد ہوئے ہیں۔ اس وقت سے لے کر آج تک سکھ برادری اور مسلمان بھائی آپس میں بہتر تعلقات اور میل جول رکھتے ہیں۔

سوات کے تاریخ دان ڈاکٹر فضل خالق نے کہا کہ سوات میں اقلیتی برادری کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ اس وقت اقلیتی برادری بالائی اور دریائے سوات کے کناروں پر آباد تھی لیکن جب 1917 میں میاں گل عبدالودود ‘بادشاہ صاحب’ کو ریاست سوات کا بانی مقرر کیا گیا تو زیادہ تر اقلیتی برادری دریائے سوات کے کناروں سے ہجرت کر کے مینگورہ شہر میں داخل ہوئی اور دیگر مسلمانوں کے ساتھ زندگی شروع کی۔ اس وقت ریاست سوات کا ایک پرامن ماحول تھا۔

مذہبی ہم آہنگی ضروری کیوں؟

مذہبی ہم آہنگی پر کام کرنے والی جمائما آفریدی کہتی ہیں کہ آئین پاکستان کے تحت ہر شہری کو مذہب اور عبادت کی آزادی حاصل ہے۔ ریاست کے مساوی شہری ہونے کے ناطے حکومت اقلیتوں کو اپنی صلاحیتیں بھرپور طور پر بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

سوات میں سکھ برادری کی مسلمانوں کے ہاں آنیاں جانیاں لگی ہی رہتی ہیں اور اپنی خوشیوں میں باقاعدہ مسلمان بھائیوں کو مدعو بھی کرتے ہیں جبکہ مسلمان بھی خندہ پیشانی سے ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے ان کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔ ان خوشیوں کو مزید دوبالا کرنے کے لئے ہمیں انسانی اور اقلیتی حقوق کے بارے میں آگاہی سیمینار اور دیگر سیشن زیر غور لانے چاہئیں۔

‘کسی معاشرے میں امن کا قیام اس بات سے تعلق رکھتا ہے کہ وہاں مذہبی ہم آہنگی اور عدم برداشت ہے کہ نہیں، سوات میں مذہبی آہنگی یہاں پر پائیدار امن کی ضامن ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ریاست سوات کے دور میں بادشاہ صاحب نے اقلیتی برادری کے ہر فرد کو اپنی اولاد کی طرح پالا ہے۔

پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق

انسانی حقوق پر کام کرنے والے تبسم عدنان کہتے ہیں کہ ایک تو ہمارے ثقافتی مسائل ہیں جو اقلیت ہونے کی وجہ سے دنیا کے ہر کونے میں درپیش ہوتے ہیں۔ یہ اتنی بڑی بات نہیں، اس کا سامنا سوات میں ہم بھائی چارے کے ساتھ کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں میں اقلیتوں کے لیے بہت کم کوٹہ رکھا گیا ہے۔ اس مسئلے کو بھی ہم دیکھ رہے ہیں۔ ان کو بھی جلد از جلد حل کیا جائے۔ اقلیتی برادری کی موجودگی میں کثیر اللسانی اور کثیر العقائد روایات معاشرت کا لازمی حصہ ہیں۔ ہم تمام مذاہب اور برادریوں کے باہمی احترام پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ایک ایسا روادار معاشرہ اور ریاست جو اپنے تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرتا ہے۔

ملک بھر کے مختلف علاقوں میں اکثر و بیشتر اقلیتی برادری کے ساتھ ناخوشگوار واقعات سامنے آتے ہیں اور اس کی سب سے بڑا وجہ آگاہی کا نہ ہونا ہے۔ ہمارے لوگ زیادہ تر اقلیتی برادری کے حقوق سے ناواقف ہیں۔ اگر ان سے لوگ واقف ہو جائیں تو بہت ناخوشگوار واقعات کو وقت سے پہلے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔

مذہبی آزادی

تبسم عدنان نے بتایا کہ مسلمان اور سکھ برادری کے باہمی اشتراک سے تیار کیے جانے والا شمشان گھاٹ مذہبی آزادی اور میانہ روی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس بات کا عکاس ہے کہ اقلیتی برادری محفوط اور پرامن طریقے سے اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہی ہے۔

Tags: ریاست سواتسکھ برادریشمشان گھاٹصوبہ خیبر پختونخوامذہبی آزادیمذہبی اقلیتمذہبی رواداری
Previous Post

صنعتی انقلاب نے برطانیہ میں خواتین کے بنیادی حقوق کی راہ ہموار کی

Next Post

عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے سے بھی آگے کا گیم پلان ہے: صحافی اسد علی طور

شہزاد نوید

شہزاد نوید

شہزاد نوید پچھلے پانچ سال سے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں قومی اور بیں الاقوامی نشریاتی اداروں کے لئے کام کر رہے ہیں۔

Related Posts

مار دھاڑ، لوٹ کھسوٹ، دھوکہ دہی اور کرپشن میں ہماری کارکردگی لاجواب ہے

مار دھاڑ، لوٹ کھسوٹ، دھوکہ دہی اور کرپشن میں ہماری کارکردگی لاجواب ہے

by اے وسیم خٹک
مارچ 28, 2023
0

اکثر ہم کسی نا کسی کی زبان سے کارکردگی کا ذکر سنتے رہتے ہیں کہ کارکردگی ٹھیک نہیں، یا تسلی بخش نہیں۔...

جسٹس سجاد علی شاہ

جب ساتھی ججز نے چیف جسٹس کو عہدے سے برطرف کر دیا

by نیا دور
مارچ 27, 2023
0

پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ایک تاریک ترین باب وہ ہے جب 1997 میں ساتھی ججز نے چیف جسٹس سجاد علی شاہ...

Load More
Next Post
عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے سے بھی آگے کا گیم پلان ہے: صحافی اسد علی طور

عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے سے بھی آگے کا گیم پلان ہے: صحافی اسد علی طور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Shehbaz-Sharif-Vs-Bandial

چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے سے آئینی حکمرانی کا خواب پورا نہیں ہوگا

by اعجاز احمد
مارچ 29, 2023
0

...

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

by شاہد میتلا
مارچ 29, 2023
0

...

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In