• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, جون 1, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کیلاش کا مذہبی تہوار ‘چیلم جوش’ رنگارنگ تقریبات کے بعد اختتام پذیر

چرسو میں خواتین بھی ہاتھوں میں ٹہنیاں اور پتے پکڑ کر انہیں لہرا لہرا کر گیت گاتی ہیں اور مردوں کا انتظار کرتی ہیں۔ جب مرد حضرات اپنے قاضیوں کی قیادت میں رقص گاہ یعنی چرسو پہنچ جاتے ہیں تو ہاتھوں میں پکڑے ہوئے پتے اور ٹہنیاں ان خواتین پر نچھاور کرتے ہوئے سب گلے ملتے ہیں اور اکٹھے رقص پیش کرتے ہیں۔

گل حماد فاروقی by گل حماد فاروقی
مئی 20, 2023
in میگزین
5 0
0
کیلاش کا مذہبی تہوار ‘چیلم جوش’ رنگارنگ تقریبات کے بعد اختتام پذیر
27
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار ‘چیلم جوش’ اختتام پذیر ہو گیا۔ رنگا رنگ تقریبات کو دیکھنے کے لئے کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی افراد وادی کیلاش آئے تھے۔

کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار ‘چیلم جوش’ جسے مقامی زبان میں ‘جوشی’ بھی کہا جاتا ہے، تمام تر رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ وادی بمبوریت میں اختتام پذیر ہو گیا تاہم یہ تہوار کیلاش کی وادی بریر میں جاری ہے۔ موسم بہار کے اس تہوار میں کیلاشی مرد ڈھولک بجاتے ہیں جبکہ کیلاش کی خواتین گول دائرے میں کندھے سے کندھا ملا کر مذہبی گیت گاتے ہوئے رقص کرتی ہیں۔ کیلاش قبیلے کے مذہبی رہنما جو قاضی کہلاتے ہیں، اس محفل کے درمیان میں کھڑے ہو کر دعائیں پڑھتے ہیں اور مذہبی گیت گاتے ہیں جبکہ ان کے اہل و عیال ان کی ٹوپی کو سو، 5 سو اور ہزار روپے کے نوٹوں سے سجاتے ہیں۔ یہ مذہبی رہنماؤں کیلئے عزت اور اکرام کی نشانی سمجھی جاتی ہے۔

RelatedPosts

چترال؛ سیاسی، سماجی اور کاروباری افراد کی پاک فوج کے حق میں ریلی

چترال؛ چراٹ سیمنٹ کے زیر اہتمام سالانہ ڈیلرز کنونشن کا انعقاد

Load More

دوپہر تک کیلاشی خواتین اور بچے محتلف دیہات سے گیت گاتے ہوئے اور ڈھولک کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے ٹولیوں کی شکل میں چرسو یعنی رقص گاہ میں جمع ہو جاتے ہیں۔ دوپہر کے بعد کیلاش کے لوگ ہاتھوں میں اخروٹ کی ٹہنی اور پتے پکڑ کر ان کو لہرا لہرا کر مرکزی رقص گاہ کی طرف دھیرے دھیرے گامزن ہوتے ہیں۔ مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو اس جلوس میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ کیلاش کے لوگ جب چرسو پہنچ جاتے ہیں تو وہاں خوب جی بھر کر رقص کرتے ہیں۔

عصر کے بعد کیلاش کے مذہبی رہنما یعنی قاضی حضرات برکت کے لئے گندم کی فصل پر دودھ چھڑکاتے ہیں جبکہ مرد حضرات چرسو سے دور جا کر اپنے ہاتھوں میں اخروٹ کی ٹہنی، پتے یا پھول پکڑ کو اپنی زبان میں اونچی آواز میں دعا پڑھتے یا مذہبی گیت گاتے ہوئے آہستہ آہستہ رقص گاہ کی طرف آتے ہیں۔ اس دوران ان کے سامنے کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے فرد کو آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ چرسو میں خواتین بھی ہاتھوں میں ٹہنیاں اور پتے پکڑ کر انہیں لہرا لہرا کر گیت گاتی ہیں اور مردوں کا انتظار کرتی ہیں۔ جب مرد حضرات اپنے قاضیوں کی قیادت میں رقص گاہ یعنی چرسو پہنچ جاتے ہیں تو ہاتھوں میں پکڑے ہوئے پتے اور ٹہنیاں ان خواتین پر نچھاور کرتے ہوئے سب گلے ملتے ہیں اور اکٹھے رقص پیش کرتے ہیں۔

اس تہوار کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح آئے ہوئے تھے۔ تاہم راستوں کی خرابی اور سیاحوں کیلئے بیٹھنے کی جگہ اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ان سیاحوں کو بعض مشکلات کا بھی سامنا بھی کرنا پڑا۔

چترال ٹریول بیورو کی دعوت پر فن لینڈ سے درجن بھر سیاح پہلی بار وادی کیلاش آئے تھے۔ ان سیاحوں سے جب اس تہوار سے متعلق اظہار خیال کرنے کو کہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جو سرکاری اور غیر سرکاری ادارے سیاحت کو ترقی دینے کیلئے کام کرتے ہیں ان کو چاہئیے کہ سیاحت پہ مزید توجہ دیں اور اسے فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تا کہ سیاحوں کو آنے جانے میں مشکلات کا بھی سامنا نہ ہو اور یہاں زیادہ سے زیادہ سیاح آنے سے اس علاقے کے لوگوں کی معاشی زندگی میں بھی بہتری آئے۔

چترال ٹریول بیورو مسؤل مستحکم، احیائی اور تبدیلی پذیر ٹوور ازم کے فروغ کے لئے وژن کو پیش کرنے پر مصروف ہے، خاص طور پر فطرت پر مبنی ٹوور ازم کے حوالے سے۔ کیلاش ویلی میں ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریول بیورو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سید حریر شاہ نے مقامات، آپریشنز اور واقعات کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے مقامی عوام کی شمولیت سے متعلق اہم کردار پر زور دیا تا کہ ٹوور ازم کے منفی اثرات کو کم کیا جا سکے اور اس کے فوائد کو بڑھایا جا سکے۔

بعض سیاحوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ چترال میں محتلف تہوار، میلے یا ٹورنامنٹ منعقد کرنے کے نام پر قومی خزانے سے جو خطیر رقم حاصل کی جاتی ہے اسے اگر افسرشاہی کو وی آئی پی پروٹوکول دینے یا چند افسران اور ان کے اہلخانہ کو خوش کرنے کی بجائے سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور مزید انتظامات بہتر کرنے پر خرچ کیا جائے تو اس سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ اس سے اگر ایک طرف سیاحوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا نہیں ہو گا تو دوسری طرف سیاحت کو ترقی دینے سے یہ علاقہ بھی ترقی کرسکے گا اور یہاں سے غربت کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

Tags: بمبوریتجوشیچترالچرسوچیلم جوشسیاحت کا شعبہسیاحت کا فروغغیر ملکی مہمانوں کی آمدکیلاشکیلاش قبیلہکیلاش کا سالانہ مذہبی تہوارکیلاش کی ثقافتوادی بریر
Previous Post

‘حامد میر جھوٹے پروپیگنڈہ کا شکار ہوئے ہیں’، ترجمان پنجاب پولیس کا بیان

Next Post

ایک بیان جاری کر دیں، یہاں بہت شور مچ جائے گا: عمران خان کی امریکی رکن کانگریس سے زوم کال میں درخواست

گل حماد فاروقی

گل حماد فاروقی

Related Posts

سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد رکھ کر حکومت محصولات بڑھا سکتی ہے

سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد رکھ کر حکومت محصولات بڑھا سکتی ہے

by حذیمہ بخاری اور ڈاکٹر اکرام الحق
جون 1, 2023
0

ہر قسم کے جابرانہ محصولات کے نفاذ کے باوجود پاکستان کا کلیدی وفاقی محصولاتی ادارہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)...

9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں PTI کے سوشل میڈیا کا کتنا کردار تھا؟

9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں PTI کے سوشل میڈیا کا کتنا کردار تھا؟

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 31, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف کو اگر ایک طرف ملکی سیاست میں سوشل میڈیا کے ذریعے سے انقلاب برپا کرنے والی بانی جماعت کہا...

Load More
Next Post
ایک بیان جاری کر دیں، یہاں بہت شور مچ جائے گا: عمران خان کی امریکی رکن کانگریس سے زوم کال میں درخواست

ایک بیان جاری کر دیں، یہاں بہت شور مچ جائے گا: عمران خان کی امریکی رکن کانگریس سے زوم کال میں درخواست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

بغاوت جو ناکام ہو گئی

بغاوت جو ناکام ہو گئی

by رضا رومی
جون 1, 2023
0

...

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit