• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, اگست 11, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

وزیراعظم کا دورہَ ایران، قوم کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا؟

ڈاکٹر محمود صادق by ڈاکٹر محمود صادق
نومبر 23, 2019
in بین الاقوامی سیاست, تجزیہ, سیاست, میگزین
3 0
1
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حکومت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے دورہَ ایران  پر کوئی رسمی یا غیر رسمی اعلامیہ نہیں آیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اگرچہ ساتھ نہیں تھے مگر شیریں مزاری کو ایران میں اوڑھا گیا کالا ڈوپٹہ اتار کر سب سے پہلے اس دورے کے بارے میں قوم کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔ پتہ نہیں حال ہی میں تبدیل ہونے والی کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا ہے کہ نہیں؟ عوام کی اوقات تو نہ جانے کب سے ہی سب کو پتہ ہے تاہم بدلی اور جھنجوڑی ہوئی کابینہ کی اوقات پتہ لگنے میں ابھی وقت لگے گا۔ ہو سکتا ہے کہ بے چاری غریب عوام کو اس کی اوقات پتہ چلنے سے پہلے ہی یہ کابینہ یا اس کا بڑا حصہ پھر فارغ ہو جائے۔

کون سا وزیر ’’پاکستان‘‘ کے مفاد میں ہے اور کون سا نہیں، یہ فیصلہ کرنے کا حق وزیراعظم کے پاس ہے۔ جس طرح کون سا حکمران اس ’’ملک‘‘ کے مفاد میں ہے، یہ حق بھی کسی نہ کسی کے پاس ہے نہ کہ وزیراعظم یا غریب عوام کے پاس۔ حالات کی ستم ظریفی دیکھیے کہ یہ ’’ریاست‘‘  اور ’’پاکستان‘‘ دونوں ایک ہی چیز کے دو نام ہیں، صرف سوچ میں فرق ہے۔

RelatedPosts

تحریک انصاف نے خود کو شہباز گل کے بیان سے الگ کرلیا

فوج مخالف بیان دینے والے پی ٹی آئی کارکن کو غلطی کا احساس، حقائق بتا دیے

Load More

دورہَ ایران کے تناظر میں صرف خرم دستگیر کا اسمبلی میں جواب دے دینا کافی نہیں ہے۔ کیا اس کی وجہ نا اہلی یا بھول ہے یا پھر معاملے کی نوعیت اور حساسیت کو دیکھتے ہوئے دانستہ طور پر خاموشی اختیار کی گی ہے؟ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ زبان جو جرمنی اور جاپان کے سیاق و سباق میں پھسل گئی تھی، اس نے مارکیٹ میں مندی کا رجحان پیدا کر دیا ہو جو اسمبلی کے ماحول اور سوشل میڈیا میں محسوس کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے دورہ ایران کے دوران اپنے بیان میں غیر ریاستی عناصر کی جانب اشارہ کیا تھا، وضاحت

اس دورہَ ایران کا سب سے اچھا پہلو ہمارے وزیراعظم کا ’’ریاست‘‘ کے مفاد میں اپنی سرزمین پاکستان کا ایران کے خلاف استعمال ہونے کا اعتراف ہے۔ میری نظر میں علاقائی لحاظ سے یہ ایک خوش آئند اور بڑا قدم ہے اور اندرونی طور پر اس بات کا ثبوت ہے کہ ’’ریاست‘‘ اور ’’پاکستان‘‘ کے مفادات اب یکساں ہیں۔ اور وہ دونوں کم از کم اس موضوع پر ایک صفحے پر ہی نہیں ہیں بلکہ ایک صف میں بھی کھڑے ہیں۔

ایک صفحے پر آ گیا ملک اور پاکستان

باقی رہ گئے عوام اور کچھ سیاستدان

امریکہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو نے 15 اپریل کو کہا کہ ایک کیڈٹ کے طور پر ان کی ویسٹ اکیڈمی کا منشور تھا کہ نہ جھوٹ بولوں گا اور نہ بولنے والوں کو برداشت کروں گا۔ نہ بے ایمانی کروں گا اور نہ ہی کبھی چوری۔ پومپیو نے اقرار کیا کہ پھر سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے طور ہم نے جھوٹ بھی بولا، بے ایمانی اور چوری بھی کی۔ سیکرٹری نے اسں پر شرمندہ ہونے کی بجائے اس امریکی تجربے کو ایک عظمت قرار دیا، یعنی دنیا کی سب سے بڑی طاقت نے جھوٹ اور سچ کی قیمت واضح کر دی ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ اس تناظر میں ہمارے وزیراعظم  عمران خان کے دورہَ ایران میں بولا گیا سچ کس بھاؤ بکتا ہے۔ ملکی، علاقائی اور عالمی منڈیوں میں اس سچ کی قیمت کیا لگتی ہے؟ اس کا فیصلہ وقت ہی کرے گا۔


قیمت اور بھاؤ میں وہی فرق ہے جو ’’پاکستان‘‘ اور ’’ریاست‘‘ میں ہے۔ قیمت ڈرائنگ روم یا بیٹھک میں لگتی ہے اور بھاؤ منڈیوں میں۔ کل ہماری اسمبلی کی منڈی میں تو مندی کا رجحان رہا۔ اپوزیشن کے آڑھتیوں نے پہلے بولی لگائی، پھر جب حکومتی ارکان کی باری آئی تو بولی کی پرچیاں پھاڑ کر آوازیں کسنا شروع کر دیں اور وہ اس وقت تک جاری رہے جب تک اذان کی آواز ہال میں نہیں گونجی۔ شکر ہے منڈی میں پہلے کی طرح باجماعت نماز ادا نہیں کر دی۔ اگر مولانا فضل الرحمان ہوتے تو شاید نماز قہر کی ادائیگی بھی ہو جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ ایران: عمران خان کے متازع بیان پر مریم نواز کا ردعمل

اس سچ کی پاداش میں ہمیں بھارت یا افغانستان کی منڈیوں سے اچھے بھاؤ یا برتاؤ کی امید نہیں ہونی چاہئے اور کسی اچھی قیمت کی توقع تو خام خیالی ہو گی۔ ایران سے وابستہ امیدوں کے پورا ہونے کا انحصار بھی ان اقدامات پر ہو گا جو ’’ریاست‘‘ اور ’’پاکستان‘‘ ایک صفحے پر رہ کر اور ایک صف میں کھڑے ہو کر مستقبل قریب میں کریں گے۔

اس دورے اور وزیر اعظم کے سچ پر آخری بات یہ کہ جتنا فرق حکومت میں آنے اور حکومت کرنے میں ہے، اتنا ہی فرق وعدہ کرنے اور نبھانے میں بھی ہے، چاہے پاکستان ہو یا ایران اور اس کی سمجھ ہمارے وزیراعظم سے بہتر کسی اور کو نہیں۔

Tags: دورہ ایرانشیریں مزاریعمران خانمائیک پومپیووزیراعظم عمران خان
Previous Post

جنسی ہراسانی کا معاملہ، شوبز شخصیات کی جانب سے لکس سٹائل ایوارڈز کا بائیکاٹ جاری

Next Post

حیات آباد آپریشن، قبائلی عمائدین کا عدالتی تحقیقات کروانے کا مطالبہ

ڈاکٹر محمود صادق

ڈاکٹر محمود صادق

Related Posts

11اگست اقلیتوں کا دن، ‘پاکستان اقليتوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا تھا’

11اگست اقلیتوں کا دن، ‘پاکستان اقليتوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا تھا’

by سلمیٰ بٹ
اگست 11, 2022
0

11 اگست پاکستان ميں اقليتوں کا قومی دن کے طور پہ منايا جاتا ہے۔ پاکستان کے لئے يہ دن اس لئے خصوصی...

کیا مولانا طارق جمیل عمران خان نا اہلی کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں؟

کیا مولانا طارق جمیل عمران خان نا اہلی کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں؟

by رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ
اگست 10, 2022
0

مولانا طارق جمیل صاحب جس طرح سیاستدانوں میں عمران خان کو ایک بہترین سیاستدان گردانتے ہیں، اسی طرح مجھ جیسے بے شمار...

Load More
Next Post

حیات آباد آپریشن، قبائلی عمائدین کا عدالتی تحقیقات کروانے کا مطالبہ

Comments 1

  1. Amna says:
    3 سال ago

    Very nice

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

by سعد سعود
اگست 6, 2022
0

...

Imran Khan disqualification

عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ معاملات منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگے

by علی وارثی
اگست 4, 2022
0

...

Asif Ghafoor

‘The tea is fantastic’: لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کے کریئر پر ایک نظر

by علی وارثی
اگست 3, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,736
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

27 minutes ago

Naya Daur Urdu
بنچ نے یہ ہدایات نیوز چینل کی انتظامیہ کی جانب سے 8 اگست کو پیمرا کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کو مسترد کرتے ہوئے دائر مقدمے کی ابتدائی سماعت کے دوران جاری کیں۔urdu.nayadaur.tv/news/93758/sindh-high-court-ary-news-media-pemra/ ... See MoreSee Less

سندھ ہائی کورٹ نے ARY NEWS کو بحال کرنے کا حکم دیدیا

urdu.nayadaur.tv

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

49 minutes ago

Naya Daur Urdu
محمد صادق نے کہا کہ اخراج اور تصادم کی سیاست کے مقابلے میں مفاہمت اور اجتماعیت کا راستہ زیادہ مستحکم اور خوشحال نتائج کی جانب لے جائے گا۔urdu.nayadaur.tv/news/93754/ttp-taliban-terrorism-pakistan-afghanistan/ ... See MoreSee Less

امن مذاکرات کی کامیابی کا انحصار ٹی ٹی پی کے طرز عمل پر ہوگا: پاکستانی سفیر

urdu.nayadaur.tv

افغانستان کے لئے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ امن مذا...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In