• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, مارچ 24, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

صوبہ سندھ کے شہر نوشہرہ فیروز کے پڈعیدن پریس کلب پر حملہ، ایک صحافی ہلاک

نیا دور by نیا دور
نومبر 24, 2019
in خبریں, میگزین
3 0
0
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صوبہ سندھ کے شہر نوشہرہ فیروز کے پڈعیدن پریس کلب پر ہونے والے حملے میں ایک صحافی ہلاک ہو گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نوشہرہ فیروز طارق ولایت نے صحافی علی شیر راجپر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ مقتول صحافی سندھی اخبارعوامی آواز سے منسلک تھے اور مقامی پریس کلب کے عہدیدار بھی تھے۔

RelatedPosts

کوئی غلط کہے تو کہنے دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت قوانین پر یقین نہیں رکھتی، چیف جسٹس

الیکشن کمیشن نے سینئر صحافی حسیب منظور بھٹی کو فوت شدہ قرار دیدیا

Load More

پولیس حکام کے مطابق، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ فی الحال صحافی کے قتل کے محرکات کے بارے میں کوئی ٹھوس معلومات حاصل نہیں ہو پائیں۔

ایس ایس پی طارق ولایت کے مطابق، حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جسے بعدازاں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق، مبینہ ملزم حبیب کا بیان سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کر لیا گیا ہے جس میں اس نے یہ اعتراف کیا ہے کہ مقتول صحافی علی شیر راجپر نے انہیں ایک خاندانی معاملے میں پریشان کیا تھا جس کے باعث وہ معافی کے لائق نہیں تھا۔

بے نظیرآباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا اور اس سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

واضح رہے کہ صحافیوں کے تحفظ اور ان پر ہونے والے تشدد کے واقعات کی نگرانی کرنے والے غیر سرکاری ادارے ’پاکستان پریس فاؤنڈیشن‘ (پی پی ایف) کی ایک رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں 2002 سے اپریل 2019 تک صحافیوں کے قتل، تشدد، اغوا اور اس نوعیت کے 699 واقعات وقوع پذیر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں گزشتہ قریباً دو دہائیوں کے دوران 72 صحافیوں کو قتل کیا گیا جن میں سے 48 صحافی خالصتاً خبر دینے، معلومات دوسروں تک پہنچانے اور واقعات کی کوریج کے دوران قتل کیے گئے جب کہ 24 دیگر صحافیوں کو مختلف وجوہ کی بنا پر قتل کیا گیا۔

مقتول صحافی علی شیر راجپر

2014 میں سب سے زیادہ سات صحافی مارے گئے، 2012 میں چھ صحافی نشانہ بنے جب کہ 2010 میں بھی صحافیوں کے قتل کے سات واقعات پیش آئے۔

پی پی ایف نے اس عرصہ کے دوران پاکستانی میڈیا میں سینسرشپ کے 130 واقعات کی نشاندہی بھی کی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 18 برسوں کے دوران مختلف واقعات میں 171 صحافیوں کو شدید ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ اسی عرصہ کے دوران 77 صحافیوں پر معمولی تشدد کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

 

Tags: پریس کلبسنسرشپصحافیصوبہ سندھنوشہرہ فیروز
Previous Post

پاکستان، ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

Next Post

چاند کی رویت کا تنازع… آئندہ 10 سال کے لیے کیلنڈر بنانے کا اعلان

نیا دور

نیا دور

Related Posts

ریاستی اداروں کے باہمی اختلاف کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہوا؛ علی وزیر

ریاستی اداروں کے باہمی اختلاف کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہوا؛ علی وزیر

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رُکن قومی اسمبلی علی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاستی اداروں کے...

انتخابات ملتوی ہونے کا معاملہ، سینئر قانون دان کا الیکشن کمیشن کو فیصلہ واپس لینے کا مراسلہ

انتخابات ملتوی ہونے کا معاملہ، سینئر قانون دان کا الیکشن کمیشن کو فیصلہ واپس لینے کا مراسلہ

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

پنجاب میں عام انتخابات ملتوی ہونے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سینئر قانون دان اظہر صدیق نے الیکشن...

Load More
Next Post

چاند کی رویت کا تنازع… آئندہ 10 سال کے لیے کیلنڈر بنانے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In