• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

برمودا ٹرائی اینگل: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے دعوے میں کتنی حقیقت ہے؟

نیا دور by نیا دور
مئی 15, 2019
in خبریں, فیچر, میگزین, نوجوان
12 0
0
برمودا ٹرائی اینگل: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے دعوے میں کتنی حقیقت ہے؟
14
SHARES
68
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

یہ بات کافی عجیب معلوم ہوتی ہے کہ سمندر میں ایک مقام ایسا بھی ہے جہاں پر کوئی بھی بحری جہاز محفوظ نہیں رہ سکتا، اس کے علاوہ ہوئی جہاز بھی اوپر سے گزرے تو تباہ ہو جاتا ہے تاہم برمودا ٹرائی اینگل کے بارے میں ایسی ہی کہانیاں زبان زد عام ہیں۔

ایسے میں سب کے ہر دل عزیز اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ برمودا ٹرائی اینگل دراصل دجال کی آنکھ ہے. 

RelatedPosts

عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا دانیہ ملک کیخلاف کیس کرنے کا اعلان

عامر لیاقت کی ویڈیو لیک کرنے کا معاملہ، ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو طلب کرلیا

Load More

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا معاملے پر فرمانا تھا کہ  برمودا ٹرائی اینگل اس مقام پر ہے جہاں قطب نما کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، جو سمندری جہاز اس علاقے میں جاتا ہے، غرقاب ہو جاتا ہے، جو ہوائی جہاز اس کے اوپر سے گزرتا ہے، پٹ سے نیچے گر کر تباہ ہو جاتا ہے، نہ اس کا ملبہ ملتا ہے اور نہ کوئی شخص بچ کر کبھی واپس آیا۔

اس جگہ کے بارے میں ہزاروں قصے کہانیاں موجود ہیں تاہم اس کی سچائی کے بارے میں کم  ہی لوگوں نے تحقیق کی ہے۔ خیال رہے کہ فلوریڈا، برمودا اور پیورٹو ریکو کے سمندری خطے کی تکون کو برمودا ٹرائی اینگل کا نام دیا گیا ہے جہاں دہائیوں سے بحری جہاز اور طیارے پراسرار طور پر غائب ہونے کی رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں۔

تاہم یہ بات بھی اہم ہے کہ دنیا بھر میں بے شمار لوگ اس کے بارے میں ڈاکٹر عامر لیاقت جیسے ہی خیالات رکھتے ہیں کچھ کا خیال ہے کہ یہاں خلائی مخلوق کا گڑھ ہے جو لوگوں کو اغوا کر لیتی ہے اور ان پر تجربات کیے جاتے ہیں جبکہ کچھ سمجھتے ہیں کہ یہاں مقناطیسی میدان اتنا طاقتور ہے کہ اس کے شکنجے سے قریب آنے والی کسی دھاتی شے کا بچ نکلنا ناممکن ہے. 

بعض کا دعویٰ ہے کہ یہاں چوتھی جہت (فورتھ ڈائمنشن) موجود ہے، اس لیے یہاں جو پہنچتا ہے، کائنات کی حدیں پھلانگ کر پار نکل جاتا ہے۔کچھ افراد تصور کرتے ہیں کہ یہاں کویہ بلیک ہول ہے۔

معاملے پر نظر رکھنے والے محقیقن کے خیالات ان دعوؤں کی نفی کرتے ہیں، عام افراد کی دلچسپی کے اس موضوع میں رنگ بھرنا عامر لیاقت حسین جیسے جگاڈری اینکرز کا ہی خاصہ ہے تاہم یہ باتیں حقیقت سے پرے ہیں، اور ان میں افسانوی رنگ نمایاں ہے۔

اس میں شک نہیں کہ برمودا ٹرائینگل کے علاقے میں بڑے پیمانے پر بحری حادثے ہوئے، لیکن اس کی وجہ کوئی پراسرار طاقت نہیں بلکہ سادہ سی بات یہ ہے کہ یہاں سے زیادہ بحری ٹریفک گزرتی ہے اس لیے یہاں اسی تناسب سے زیادہ حادثے ہوتے ہیں۔جب ماہرین نے برمودا ٹرائینگل میں بحری ٹریفک کے تناسب سے حادثات کی شرح نکالی تو معلوم ہوا کہ یہ دنیا کے کسی بھی دوسرے علاقے سے مختلف نہیں۔

اس دیو مالائی پراسراریت کا سہرا جاسوسی مصنف ونسٹ گیڈس کے سر جاتا ہے جنہوں نے 1964 میں بیسٹ سیلر کتاب ’قاتل برمودا ٹرائینگل‘ لکھی۔

اس کتاب میں گیڈس نے بڑے سنسنی خیز انداز میں پانچ جہازوں پر مشتمل امریکی فضائی سکواڈرن کے گم ہونے کا ذکر کیا جو 1945 میں برمودا ٹرائینگل کے اوپر پرواز کرتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔ یہی نہیں بلکہ ان کی تلاش میں جانے والے ہوائی جہاز فلائیٹ 19 اور اس کے عملے کا بھی سراغ نہیں ملا۔

گیڈس نے لکھا: ’اس المناک تکون میں جو بھی خطرہ منڈلا رہا ہے وہ فضائی تاریخ کے سب سے حیرت انگیز بھید کا ذمہ دار ہے۔ اس محدود علاقے میں اتنے جہاز غائب ہو چکے ہیں کہ جو اتفاق کا نتیجہ نہیں ہو سکتے۔ بلکہ اس کی تاریخ کولمبس تک جاتی ہے جب وہ پہلی بار بہاماس کے علاقے میں پہنچا تھا۔‘ انسانی ذہن کو ہمیشہ سے پراسرار چیزوں میں کشش محسوس ہوتی ہے اس لیے گیڈس کی کتاب نے فروخت کے ریکارڈ توڑ دیے۔ دنیا بھر میں اس کے دو کروڑ نسخے فروخت ہوئے اور اس کا 30 زبانوں میں ترجمہ کیا گی۔

راتوں رات ہی اس موضوع پر کتابوں، مضامین، دستاویزی فلموں، کہانیوں اور ناولوں کی پوری صنعت وجود میں آ گئی اور برمودا ٹرائینگل کا بھید دنیا بھر کے لوگوں کے ذہنوں میں رچ بس گیا۔

برمودا ٹرائینگل کے اسرار کا بھانڈا کئی بار پھوڑا جا چکا ہے۔ ماہرین نے بھرپور تحقیق کے بعد یہاں ہونے والے حادثات کی سادہ اور عام فہم وجوہات تلاش کی ہیں، جن میں موسم کی خرابی، عملے کی غلطی، قطب نما کے رخ میں تبدیلی وغیرہ جیسے عوامل شامل ہیں۔ لیکن یہ بےرنگ اور پھیکی توجیہات میں اتنی کشش کہاں کہ میڈیا کے نقارخانے کی توجہ اپنی طرف کھینچ سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ برمودا ٹرائینگل کے اسرار کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

برمودا ٹرائینگل میں کسی قسم کا اضافی خطرہ، کوئی پراسراریت، کوئی مافوق الفطرت خاصیت موجود نہیں۔

 

 

 

Tags: برمودا ٹرائی اینگلرمضان ٹرانسمیشنعامر لیاقت حسینعامر لیاقت حسین پی ٹی وی
Previous Post

کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کی ویڈیو وائرل ہونے پر فیس بک کا لائیو اسٹریمنگ قوانین بدلنے کا اعلان

Next Post

’’عمران خان جب کہتے ہیں حکومت کرنا آسان ہے تو ٹھیک کہتے ہیں‘‘

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

by نیا دور
مارچ 25, 2023
0

اظہر مشوانی اور پی ٹی آئی کے دیگر لوگ 'نیا دور' کے خلاف منظم مہم چلاتے رہے ہیں، ہم پر الزام لگاتے...

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

by حسن نقوی
مارچ 25, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی پنجاب اینٹی کرپشن کے ریڈار پرآگئے۔ پی ٹی...

Load More
Next Post
’’عمران خان جب کہتے ہیں حکومت کرنا آسان ہے تو ٹھیک کہتے ہیں‘‘

’’عمران خان جب کہتے ہیں حکومت کرنا آسان ہے تو ٹھیک کہتے ہیں‘‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In