• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مئی 31, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ادب کی کستوری “بیٹھک“

نیا دور by نیا دور
مئی 15, 2019
in شاعری, عوام کی آواز, کلچر, میگزین
6 0
14
ادب کی کستوری “بیٹھک“
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: (وجاہت علی عمرانی) جب سے انسان کو حرفوں کی پہچان ہوئی ہے تب سے عصر حاضر تک ہر دور میں لکھنے والے لکھتے رہے اور پڑھنے والے بھی موجود رہے۔ کچھ لوگ اس لیے لکھتے ہیں کہ ان کا لکھا بکتا ہے اور مجھ جیسے کچھ لوگ اپنا کتھارسس کرنے کے لیے مجبور ہو جاتے ہیں اور اس بات کی قطعی پرواہ نہیں کرتے کہ ہمارا لکھا ہوا پڑھا بھی جائے گا یا نہیں۔

ہر شخص کا ماضی اسے ہمیشہ یاد رہتا ہے اور اچھا بھی لگتا ہے۔ حال جب ماضی بنتا ہے تو نہ جانے کیوں اسکی کشش بڑھ جاتی ہے، چاہے ماضی تلخ ہی کیوں نہ ہو،  ماضی میں بے شک آج سی آسودگی اہل قلم کو میسر نہ تھی، ایک ٹیلی وژن اور ایک دو اخبارات کے ایڈیشن کے سوا۔

RelatedPosts

No Content Available
Load More

اگر ماضی پہ نظر دوڑائیں تو ڈیرہ اسماعیل خان ادب اور فنون لطیفہ کے حوالے سے ہمیشہ زرخیز زمین ہی نہیں بلکہ اپنے اندر ادب کی ایک نایاب تاریخ بھی سموئے ہوئے ہے۔ خاص کر میرا آبائی محلہ سوہارا پنساری تو ادب کی آماجگاہ تھی۔ اندرون شہر اس محلہ نے قدآور ادبی شخصیات کو پھلنے پھولنے کے لیے اپنی زمین پیش کی، خدائے سخن عظیم مرثیہ گو شاعر مولانا محمود مولائی ، فتح اللہ التمش، مولانا محسن علی عمرانی، نصیر سرمد سائروی، فخر سلیمانی، عبداللہ یذدانی، صابر سلیمانی، محمد عباس ترابی، قیصر نجفی، خدا بخش نازش جیسی شخصیات کا مستقل مسکن ہو اور ادبی بیٹھکیں نہ ہوں تو ایسا ممکن نہیں تھا، یہی تو وجہ تھی کی عبدا لحمید عدم جیسے مہان شاعر نے اپنی پوسٹنگ کے بعد اسی محلہ کو ہی مسکن بنایا۔

اچھی طرح یاد ہے کہ شام ہوتے ہی باقاعدہ اور بے قاعدہ دکھائی دینے والوں میں نزیر اشک، مختار ثاقی ، سودائی ، تسلیم فیروز، پینٹر امان راہی، ماسٹر جبار ، فاروق جان آزاد، نئیر سرحدی، غفور بھٹی ، ظفر مرزا، گلزار بدر، فضل پیامی، جہانگیر ایڈووکیٹ جیسے صاحبان علم و قلم کو محلے کی کسی نہ کسی ادبی بیٹھک میں جاری مشاعرہ، مباحثہ، تنقید ، علم عروض پہ بحث میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا اور خود بھی خاموشی سے اپنی علمی ادبی پیاس بجھانے اور علم میں اضافے کے لیے کسی نہ کسی بیٹھک کے کونے میں خاموشی سے بیٹھ جاتا۔ چائے کے دور، ثوبت کی تیاریاں، قہقے، دادیں ، لڈو کی چالیں وغیرہ یہ سب ہی ان ادبی بیٹھکوں کا معمول تھیں۔

ہلکی پھلکی رنجشیں اور دھڑے بندیاں بھی تھیں مگر وہ برداشت کا زمانہ تھا۔ یہی تو وجہ تھی کہ جناب احسان دانش، جناب فارغ بخاری، جناب خاطر غزنوی ، جناب عزت لکھنوئ جیسی شخصیات بھی محلہ سوہارا پنساری کو ادب کے حوالے سے اپنا گھر ہی سمجھتے تھے۔

بعض شخصیات ایسی بھی ہوتی ہیں جو ادبی حلقوں، بیٹھکوں اور مشاعروں میں باقاعدہ دکھائی دیتے ہیں مگر انکا تذکرہ کہیں نہیں ہوتا بلکہ اس قسم کی مسکین شخصیات کو کوئی یاد ہی نہیں کرتا جن میں سرفہرست جناب تصدق بابر جیسی ہستی ہے (ڈیرہ کے تمام قلمکار ان سے واقف ہیں)۔

بہرحال یہ تو تھا ماضی، حال میں تشویش تھی کہ ایسی ادبی بیٹھکوں، چائے خانوں کا رواج نہ صرف بتدریج کم ہوتا جا رہا ہے بلکہ ختم ہونے کے قریب ہے جہاں شاعروں، ادیبوں اور قلمکاروں کی بیٹھک نئی نسل میں مکالمے کا ذریعہ سمجھی جاتی ہوں، موجودہ نسل میں ادب و دانشوری کے فروغ کے لیئے ماضی کی ایسی بیٹھکوں کی کمی کا شدت سے احساس ہو رہا تھا ۔ کیونکہ ادب انسان کے اظہار کا اعلٰی شاہکار ہے۔

اگر سماجی سائنس کا مطالعہ کیا جائے تو ادب و سماج کا رشتہ ایک اٹوٹ تعلق بن چکا ہے اور اس تعلق کو مزید تقویت محلوں میں قائم ادبی بیٹھکیں ، چائے خانے گفتگو اور بحث کو تقویت فراہم کرتے ہیں۔

میری نگاہ میں دوستی انسانی رشتوں میں سب سے زیادہ محترم ، معتبر اور مخلص رشتہ ہے اور یقینا مخلص دوست ذہنی صحت کے لیئے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ میرے حلقہ احباب میں جتنے بھی مخلص دوست ہیں وہ کسی نہ کسی رنگ میں ادب کی کستوری اٹھانے، لگانے یا تقسیم کرنے والے ہیں اس سے مجھے یہ فائدہ ہوا کہ ادبی کستوری کی خوشبو کسی نہ کسی رنگ میں میسر آ جاتی ہے، ان میں چند دوست ایسے ہیں جن سے زندگی کے ہر موضوع پر گفتگو کر سکتا ہوں اور اسی فہرست میں سرفہرست ڈاکٹر آفتاب احمد اعوان جیسی قد آور شخصیت ہیں جو ایک درویش صفت انسان کے علاوہ شائستگی، متانت اور دوستداری کی حامل شخصیت ہیں بلکہ وجودی اور لسانی طور پر تہذیبی، ادبی اور ثقافتی گلستان کا معطر پھول نظر آتے ہیں۔ آبائی شہر جانے پر ڈاکٹر صاحب سے ملاقات نہ ہو یہ ناممکنات میں سے ہے ۔ ہر ملاقات میں چائے کے ساتھ ساتھ فنون لطیفہ سے جڑے عنوانات ہی زیر موضوع رہتے ہیں۔

ایسے ہی گزشتہ سال دس دسمبر کی ایک سرد شام جب دھیرے دھیرے اتر کر رات کے پہلو میں جانے کی کوشش کر رہی تھی اور اسی دن چائے کے شوقین افراد چائے کا عالمی دن منانے میں مصروف تھے۔ ڈاکٹر صاحب نے خوشخبری سنائی کہ آج ہم چائے ڈیرہ کی سرزمین پر سعد عبداللہ کی کوششوں اور سر پرستی میں کھلنے والی ادب سے پیوستہ اور وابسطہ افراد کے لیے گوشہِ سکون یعنی “بیٹھک“ میں تمام مشروبات کی مرشد چائے کی چسکیوں سے تسکین قلب و ذہن حاصل کریں گے۔ صاحب فلسفہ دوست جاوید علوی اور بیٹے دارین عمرانی کو ساتھ لے کر ڈاکٹر صاحب کی سر براہی میں پلازہ کی سیڑھیاں اتر کر جب “بیٹھک“ میں پہلا قدم رکھا تو حیرتوں کے پردے اترتے گئے۔ چند کتابوں سے مزین شیلف ، دیواروں پہ کمال پینٹنگز، معروف لکھاریوں کے نام اور خاص کر مجھ جیسے ادب پرستوں کے مرشد سعادت حسن منٹو کی تحریر پر جب نظر پڑی تو سر خود بخود ایسی مہان ہستی کے احترم میں جھک گیا۔

 دیوار پر سلیقے سے سجی سرائیکی اجرک اور چنگیر دیکھ کر بے ساختہ زبان سے نکلا “ڈاکٹر صیب چَس آ گئی ہے“ مدہم آواز میں نیم کلاسیکل موسیقی کانوں میں رَس گھولتی رہی۔ ادبی پاروں، ٹرکوں کے نعروں اور شعراء کے شہہ پاروں سے سجی دیواریں سعد عبداللہ کی فنون لطیفہ سے دلی وابستگی اور ادب پرستی کی گواہی دے رہی تھیں۔

دیواروں پہ لکھے ناموں ، کرسیوں پہ بیٹھے ادب پرستوں، شیلف میں سجی کتابوں اور لڈو کھیلتے جوانوں سے نگاہیں اس وقت ہٹیں جب ڈاکٹر صاحب نے کہا وجاہت بھائی ان سے ملیں یہ ہیں بیٹھک کے روح رواں سعد عبداللہ، گردن گھمائی تو نفیس مزاج، جذبوں سے بھرپور نوجوان آنکھوں پر پیدائشی اور شعور کے ارتقاء کے سفر کی پرانی عینک اتارنے کے بعد کی خوبصورت فریم اور شیشوں والی عینک اور نظر میں شوخی ، لبوں پہ ہلکی مسکراہٹ سجائے ہوئے سعد عبداللہ کے چہرے پہ میری نظریں محو طواف ہو گئیں۔ ہلکا پھلکا تعارف ہوا۔ چاہ سے لبریز چائے بمعہ دو عدد بسکٹ سلیقے سے پیش کی گئی ، یقین کریں ایسا ادبی ماحول دیکھ کر دل کے تاروں میں سُر کی مَشر میل ہونے لگی دل کو تسلی ہوئی کہ چند سال پہلے جو گڑھے کھودے گئے، فرقہ واریت اور مذہبی تعصب کی آگ دہکا کر، دہشت گردی کے الاؤ میں ادبی بیٹھکیں ، تہوار، محفلیں جلائی گئیں، نفرت کی آگ سے اٹھے ہوئے کالے دھوئیں میں ادب سے وابستہ ، امن سے پیوستہ فنون َ لطیفہ کے دلدادوں کی جو سانسیں گھٹنے لگ گئیں تھیں اور اہل فن و اہل قلم خوف کے مارے گھروں میں قید ہو کہ رہ گئے تھے اور لگتا تھا کہ میرا ادبی شہر ، شہر خاموشاں میں تبدیل ہو گیا ہے۔ ایسے ماحول میں سعد عبداللہ کی “ بیٹھک“ محبت اور امن کی بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئی جس نے ادیبوں ، شاعروں، مصوروں، قلمکاروں کے لیئے انکی مطلوبہ آکسیجن فراہم کرنے کی بنیاد رکھی۔ میں نے محسوس کیا کہ سعد عبداللہ اپنی خاموش زبان لیکن بولتی آنکھوں سے کہہ رہا تھا عمرانی صاحب علم اور تعصب کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے اور انسان کو اپن تخلیقی قوت اور صلاحیتوں کو کسی بھی آزمائیش کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیئے۔

الحمد اللہ جیسی ادبی رونقیں ماضی میں تھیں اب وہی رونقیں ، محفلیں، محبتیں پھر سے “بیٹھک“ میں آباد ہیں۔ ویسے کہنے کو تو بیٹھک ایک ادبی چائے خانہ ہے لیکن ہم جیسے ادب کے تشنہ لوگوں کے لیے “سبیل“ ہے۔ روزانہ چار بجے سہہ پہر سے رات 11 بجے تک بلا تعصب و فرقہ اس ادبی چوپال میں ادیب ، لکھاری ، مصور ادب کی کستوری کو تقسیم کرنے کے لیے آپس میں مل بیٹھتے ہیں اوراپنے حصے کی خوشبوئیں بکھیرنے کا کام سر انجام دے رہے ہیں کیونکہ سب قلمکار جانتے ہیں کہ حضرت رومی نے کیا کہا تھا “ از محبت خارہا گُل می شود“ یعنی محبت سے کانٹے بھی گلاب بن جاتے ہیں۔
یہ زندگی کا ایک مُسلم سچ ہے کوئی بھی تبدیلی بغیر کسی سماجی عمل کے ممکن نہیں اور سعد عبداللہ نے یہ ثابت کر کے دکھایا اور “بیٹھک“ کی بنیاد رکھ کر ببانگ دہل کہہ رہا ہے۔

میں ایسی کَلا کو لایا ہوں
کہ دھاگہ لڑے تلواروں سے

 

Tags: آرٹ اینڈ لٹریچرادب اور لٹریچرادبی ماحول
Previous Post

’’عمران خان جب کہتے ہیں حکومت کرنا آسان ہے تو ٹھیک کہتے ہیں‘‘

Next Post

پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے گرانٹس میں تاریخ ساز اضافہ

نیا دور

نیا دور

Related Posts

9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں PTI کے سوشل میڈیا کا کتنا کردار تھا؟

9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں PTI کے سوشل میڈیا کا کتنا کردار تھا؟

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 31, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف کو اگر ایک طرف ملکی سیاست میں سوشل میڈیا کے ذریعے سے انقلاب برپا کرنے والی بانی جماعت کہا...

عمران خان پرویز الہیٰ کے مشوروں پر عمل کرتے تو حالات مختلف ہوتے

عمران خان پرویز الہیٰ کے مشوروں پر عمل کرتے تو حالات مختلف ہوتے

by حسنین جمیل
مئی 29, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف اس وقت بد ترین دور سے گزر رہی ہے۔ وفاقی حکومت پنجاب کی کٹھ پتلی نگران حکومت اور ان...

Load More
Next Post
پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے گرانٹس میں تاریخ ساز اضافہ

پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے گرانٹس میں تاریخ ساز اضافہ

Comments 14

  1. netizen says:
    4 سال ago

    Bohut Umda aur qabil Tawaja Tehreer

    جواب دیں
    • وجاہت عمرانی says:
      4 سال ago

      شکریہ جناب

      جواب دیں
  2. امیر شاہ says:
    4 سال ago

    مصنف وجاہت علی عمرانی نے نہایت مسحورکن اور دلنشین انداز سے قارئین کوادب کی عظمتِ رفتہ سے شناسائی بخشی ہے۔ بلا شبہ مصنف کا ادبی ذوق اس حوالے سے لائقِ صد آفرین ہے کہ اُس نے بیٹھےبیٹھے “بیٹھک“کے دلکش منظرکی سیر کرائی اور ادبی تشنگی کو “بیٹھک“ میں رس گھولتی موسیقی سے سیراب کرنے کی بہترین کوشش کی۔

    جواب دیں
    • وجاہت عمرانی says:
      4 سال ago

      آپکی حوصلہ افزائی پر ممنون ہوں

      جواب دیں
  3. Kashif shah says:
    4 سال ago

    Bht ki kamal ka column Imrani saab. Aap k iss column ko parrh k urdu adab se related logon ki hisla afzai hui. INSHALLAH iss tarah ki bethak mien kbi ap k sath zaroor bethen ge

    جواب دیں
    • وجاہت عمرانی says:
      4 سال ago

      پسندیدگی اور حوصلہ افزائی پر مشکور ہوں

      جواب دیں
  4. Malik Sana ullah Khokhar says:
    4 سال ago

    خداۓ واحد آپ کو دونوں جہان میں کامیابیاں عطا فرمائے۔آمین

    جواب دیں
    • وجاہت عمرانی says:
      4 سال ago

      آپکی دعائیں میرا اثاثہ ہیں

      جواب دیں
  5. کاشف جہاں زیب says:
    4 سال ago

    بہت خوب، اعلیٰ اور منفرد تحریر ہے وجاہت علی عمرانی صاحب اللّٰہ آ پ کو مزید کامیابی عطا فرمائے آمین

    جواب دیں
    • وجاہت عمرانی says:
      4 سال ago

      آپکی حوصلہ افزائی میرے لیئے باعث تقویت ہے

      جواب دیں
  6. طاہر شیرازی says:
    4 سال ago

    آپ کی تحریر نے لطف دیا. آپ نے کل اور آج کے امتزاج اور اور اس سے جُڑی ہو شخصیات کا ذکر جس خلوص اور محبت سے کیا ہے اس سے آپ کی باطنی خوبصورتی کا پتہ چلتا ہے. محلہ سوہانرا پنساری کی یادیں خاص طور پر دلچسپ اور معلومات افزا ہیں. آپ نے ان تمام ہستیوں کو ہمارے حافظے میں منتقل کیا جو ڈیرہ کی نامی ہستیاں تھیں. سعد عبداللہ کو میں ان دنوں سے جانتا ہوں جب یہ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تھے. نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ان کی دیگر ادبی اور علمی سرگرمیاں بہت متاثر کرتی تھیں. ادبی اکٹھ کے لیے ” بیٹھک ” کی صورت میں انہوں نے ادب سے اپنی وابستگی کا بہت خوبصورت اظہار کیا ہے. … ان دنوں ماہ رمضان کی وجہ سےبیٹھک کا سلسلہ موقوف ہے. جبکہ انہی دنوں افطار کے بعد بیٹھک میں مل بیٹھنے کی ضرورت زیادہ محسوس ہوتی ہے.

    جواب دیں
    • وجاہت عمرانی says:
      4 سال ago

      سرکار ۔ ہم جیسوں کی تحریر کو آپ جیسی صاحب قلم اور مہان شخصیت صرف پڑھ بھی لے تو اعزاز کی بات ہے۔ آپ نے نہ صرف پڑھا بلکہ پسند بھی کیا اور الفاظ کے ساتھ حوصلہ افزائی بھی فرمای ۔ میرے لیئے واقعہ اعزاز و سعادت ہے ۔ بہت شکریہ

      جواب دیں
  7. Fareed hussaiqwn says:
    4 سال ago

    Adab ki mahafil agarche science aur technology ke tsunami mein beh chuki hein magar ye hamari mousharat aur tehzeeb ki oxygen hy.. Ese media aur bari arranged seating tk mehdood nhi hona chahye blekh jis tarha Wajahat Ali Emrani Sahab ne apni tehreer mein Bayan krne ki koshish ki hy ose smjhne ki zarurat hy keh ye mahafil phr se sajein takeh log aik dosare se shansa hu aur mobile laptop internet se bahir nikal kr zindagi ka lutaf le saken. Wajahat Ali Emrani Sahab ap ki tehreer bhut sabq amooz hy.. Shukeria

    جواب دیں
    • وجاہت عمرانی says:
      4 سال ago

      آپکی محبتوں، دعاوں اور حوصلہ افزایہ کا بہت شکریہ

      جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

بغاوت جو ناکام ہو گئی

بغاوت جو ناکام ہو گئی

by رضا رومی
مئی 30, 2023
0

...

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit