• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 22, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پاک چین شادیاں، انسانی سمگلنگ اور جسم فروشی

نیا دور by نیا دور
مئی 16, 2019
in انسانی حقوق, عوام کی آواز, میگزین, نوجوان
3 0
0
پاک چین شادیاں، انسانی سمگلنگ اور جسم فروشی
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

 

تحریر: (تحریم عظیم) پاک چین دوستی زندہ باد کا نعرہ سنتے سنتے ہمارے پہلے کی نسلیں جوانی سے بڑھاپے میں داخل ہوئیں اور اب ہم بھی ان کے نقشِ قدم پر گامزن ہیں۔ جتنا ہم اس پاک چین دوستی کا دم بھرتے ہیں چینی اسی قدر اس ہمالیہ سے اونچی اور شہد سے میٹھی دوستی سے جان چھڑاتے ہیں۔ چین کی نوجوان نسل کو پاک چین تعالقات میں ذرہ بھر بھی دلچسپی نہیں، البتہ ان کے ماں باپ یا دادا دادی اس دوستی کے بارے میں تھوڑا بہت ضرور جانتے ہیں۔

RelatedPosts

No Content Available
Load More

اسی پاک چین دوستی کی وجہ سے چین کو ہمارے ہاں مقدس گائے کی حیثیت حاصل ہے۔ چین کے متعلق کچھ لکھنا یا بولنا خاص طور پر کوئی ایسی بات کرنا جو اس کا تصور میلا کرے، ہمارے حکام کے نزدیک بلاسفیمی تصور کی جاتی ہے، اسی وجہ سے ہم چین کے بارے میں وہ کچھ جانتے ہیں جو شائد چینی بھی اپنے بارے میں نہیں جانتے اور جو ہمیں ان کے بارے میں جاننا چاہیے وہ ہم سے چھپایا جاتا ہے۔ اسی لاعلمی اور غلط فہمی کی وجہ سے ہماری مسیحی برادری کی کئی لڑکیاں چین کے ایک ایسے گروہ کے ہاتھ لگیں جو انسانی سمگلنگ اور جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث تھا۔

مہک پرویز بھی ایک ایسی ہی لڑکی تھی لیکن اس نے بروقت سمجھداری سے کام لیا اور کسی بڑے نقصان سے بچ گئی۔ ایک سال قبل مہک کی کسی رشتے دار کی شادی ایک چینی نوجوان سے ہوئی۔ ہمارے ہاں ویسے ہی باہر مقیم لڑکے کا رشتہ آنکھیں بند کر کے قبول کر لیا جاتا ہے۔ ایسی لڑکی کو خوش قسمت ترین تصور کیا جاتا ہے۔ اِدھر رشتہ قبول ہوتا ہے اور اُدھر نکاح کے چھوارے بٹنے لگتے ہیں۔

مہک نے بھی اس خوش قسمتی کو حاصل کرنا چاہا اور جب چاہا جائے تو کیا کچھ نہیں مل جاتا۔ مہک کو بھی ایک چینی لڑکا مل گیا۔  مہک نہ ہی چینی لڑکے کو شادی سے پہلے جانتی تھی نہ ان پاکستانیوں کو جنہوں نے یہ رشتہ کروایا۔

اپنے اور اپنے گھر والوں کے ‘اچھے مستقبل’ کی آس میں مہک نے چینی لڑکے سے شادی کر لی۔ شادی کے فوراً بعد مہک کو فیصل آباد سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔ لاہور کی جس کوٹھی میں مہک کو رکھا گیا وہاں اور بھی کئی ایسے ہی جوڑے رہ رہے تھے۔ صبح شام چینی زبان کی کلاسز ہوتی تھیں۔ کچھ ہی دن میں مہک کو معاملہ گڑ بڑ لگنے لگا۔ گرچہ اسے چین لے جانے کی تیاریاں تیزی کے ساتھ کی جا رہیں تھیں لیکن کچھ تھا جو اسے کھٹک رہا تھا۔

چینی زبان کی کلاسز میں گنتی یا پیسوں کے معاملات سیکھنے پر پابندی تھی۔ موبائل فون ضبط کیا جا چکا تھا۔ شروع میں تو مہک بہت روئی۔ پھر اس نے سوچا کہ مزاحمت کا کوئی فائدہ نہیں۔

اس نے ایسے ظاہر کرنا شروع کیا جیسے وہ چین جانے کے لیے بہت پرجوش ہے۔ آہستہ آہستہ اس پر اعتماد بڑھنے لگا۔ جلد ہی اسے موبائل فون واپس کر دیا گیا۔ ایک دن اس نے اپنے گھر والوں سے رابطہ کیا اور ان کی مدد سے وہاں سے بھاگ آئی۔

https://www.youtube.com/watch?v=d-bKJBjdI0M

میں نے مہک سے پوچھا کہ کیا سوچ کر اس نے ایک چینی سے شادی کے لیے ہاں بھری۔ اس نے بتایا کہ شادی کے حوالے سے اس کے اپنے کوئی ارمان نہیں تھے، وہ بس اپنے گھر کے حالات بہتر کرنا چاہتی تھی۔مہک خوش قسمت تھی کہ چین پہنچنے سے پہلے ہی اسے اس گروہ کی اصلیت معلوم ہو گئی اور وہ اس دلدل میں پھنسنے سے بچ گئی لیکن بہت سی لڑکیاں اتنی خوش قسمت نہیں تھیں۔

چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے جھوٹی شادی کے جتنے بھی کیسز سامنے آئیں ہیں، ان میں شادی کی تحریک ان کا مذہب قبول کرنا، بڑے بڑے کاروبار اور گھر کا لالچ اور چین میں اچھی زندگی گزارنے کا خواب تھا۔ اس سے پتہ لگتا ہے کہ ہمارے ہاں چین اور چینیوں کے حوالے سے کتنی کم معلومات پائی جاتیں ہیں اور ہم شادی کرتے ہوئے کن چیزوں کو فوقیت دیتے ہیں۔

ہمیں اپنی ترجیحات کا دوبارہ سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ چین صرف ان کے لیے اچھا ہے جو قانونی طور پر وہاں جائیں اور آنکھیں کان لپیٹ کر اپنے کام سے کام رکھیں، چین ایک جنت کی طرح قدموں تلے بچھا رہے گا۔ لیکن جیسے ہی آپ دوسروں کی زندگی میں دخل اندازی کریں گے تو چینی حکام آپ کی زندگی میں دخل اندازی شروع کر دیں گے۔ زبان کے مسئلے کی وجہ سے وہاں کسی بھی تکلیف میں پڑنا اپنے آُپ میں ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔

چین میں زبان کا مسئلہ اس حد تک ہے کہ اگر آپ سڑک کنارے چیخ چیخ کر بھی پوچھ رہے ہوں کہ کیا کسی کو انگریزی آتی ہے؟ مجھے مدد کی ضرورت ہے تو کوئی آپ کی مدد کو آگے نہیں بڑھے گا۔

بڑے شہروں میں معاملہ قدرے بہتر ہے۔ نوجوان نسل کو اچھی خاصی چینی آتی ہے لیکن یہ احساسِ کمتری کا شکار ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ اگر یہ انگریزی بولیں گے تو لازمی کوئی غلطی کریں گے۔ اسی شرما شرمی میں یہ سیدھا انکار کر دیتے ہیں۔ بہرحال تھوڑی سی کوشش کے بعد کوئی نہ کوئی مددگار مل ہی جاتا ہے لیکن اگر مدد کی نوعیت کچھ یوں ہوں کہ میرا شوہر مجھے مارتا ہے مجھے پولیس کے پاس لے جائو تو قوی امید ہے کہ وہ چینی اپنے کان لپیٹ کر آگے بڑھ جائے گا۔

چین میں مذہب کی اتنی ہی حیثیت ہے جتنی پاکستان میں جمہوریت کی۔

اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہاں مذہبی لوگ نہیں ہیں، بالکل ہیں لیکن ان کی تعداد کچھ اتنی خاص نہیں، چینیوں کی بیشتر تعداد کسی مذہب کی پیروکار نہیں، جو مذہب کے ماننے والے ہیں، ان کا حال کچھ کچھ ہمارے جیسا ہی ہے۔

اپنی بیٹیوں کو ایک ایسے شخص کے حوالے کرنا جس سے آپ خود بھی بات نہ کر سکیں، ایک بیوقوفی کے سوا کچھ نہیں۔ ایک ایسے ملک میں اپنی بیٹیوں کو دھکیلنا جہاں کی ثقافت وہ نہ جانتی ہوں، یہ بھی عقلمندی نہیں ہے۔

اگر وہ وہاں کسی مسئلے کا شکار ہو بھی تو آُپ سے رابطہ کیسے کرے گی؟  ہر سوشل میڈیا ایپلیکیشن وہاں بلاک ہے۔ جب تک انسان پراکسی استعمال کر کے ان کا دوبارہ سے استعمال کرنا سیکھتا ہے تب تک ان لڑکیوں کو کہاں سے کہاں بھیج دیا جاتا ہے۔

ایف آئی اے کے ایک اہلکار کے مطابق جو لڑکیاں خوبصورت ہوتی ہیں انہیں جسم فروشی پر لگا دیا جاتا ہے اور جو خوبصورت نہ ہوں، ان کے اعضاء نکال کر بیچ دیے جاتے ہیں۔

چینی حکومت پہلے ہی اس سکینڈل کو جھوٹا قرار دے چکی ہے۔ پاکستانی حکام کی اب اس میں کتنی دلچسپی باقی رہے گی، یہ آنے والا وقت بتائے گا۔

اس سکینڈل کے اٹھنے کے بعد یہ بھی اندیشہ ہے کہ ماں باپ اپنے بچوں کو تعلیم یا کاروبار کی غرض سے چین جانے سے روک دیں گے یا کسی ایسی شادی کی بھی مخالفت کر دیں جو واقعی میں شادی ہو۔ ہمیں اس اینگل کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئیے۔

 

Tags: پاکستانی لڑکیوں کینگ اسمگلچینی حکومتچینی لڑکوں کی شادیاںچینی معاشرہلڑکیوں کی چین سمگلنگ
Previous Post

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

Next Post

بااثر شخصیت نے میرے قتل کی منصوبہ بندی کی،جسٹس (ر) جاوید اقبال کے انکشافات

نیا دور

نیا دور

Related Posts

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتابیں چھپ رہی ہیں اور پڑھی جا رہی ہیں

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتابیں چھپ رہی ہیں اور پڑھی جا رہی ہیں

by نعمان خان مروت
مارچ 18, 2023
0

بہت سے مضامین ایسے ہیں کہ جن پر ہمیں کسی نہ کسی حد تک مطالعہ کرنا چاہئیے۔ گو کہ آج کل سوشل...

غربت کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت نے ‘غریب مکاؤ مہم’ شروع کر رکھی ہے

غربت کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت نے ‘غریب مکاؤ مہم’ شروع کر رکھی ہے

by احتشام اعجاز بھلی
مارچ 14, 2023
0

کچھ روز قبل میں ایک دوست کے سامنے پاکستان کے معاشی بحران اور سر پر ممکنہ دیوالیہ پن کی لٹکتی تلوار کے...

Load More
Next Post
بااثر شخصیت نے میرے قتل کی منصوبہ بندی کی،جسٹس (ر) جاوید اقبال کے انکشافات

بااثر شخصیت نے میرے قتل کی منصوبہ بندی کی،جسٹس (ر) جاوید اقبال کے انکشافات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In