• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کیونکہ ضمیر زندہ ہے

عمار مسعود by عمار مسعود
مئی 19, 2019
in ادب, شاعری, کلچر, میگزین
13 0
0
16
SHARES
74
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

معروف فکاہیہ شاعر سید ضمیر جعفری کی زندگی کا سب سے بڑا  المیہ یہ تھا کہ انکی سنجیدہ شاعری بھی کمال کی تھی مگر اسے کبھی  قبولیت عام نصیب نہیں ہوئی۔ ایسا بھی ہوا کہ استاد نے مشاعرے میں سنجیدہ غزل سے آغاز کیا اور لوگ ہنس، ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔ ضمیر بظاہر اس بات پر بدگمان نہیں ہوتے تھے بس سادگی سے کہہ دیتے کہ ”بھئی جو قبول ہو گیا وہ ٹھیک ہے“۔ لیکن دل ہی دل میں  اس بات سے خوفزدہ بھی تھے شائد اسی وجہ سے انہوں نے اپنی سنجیدہ شاعری کی کتاب  کا نام ہی ”سنجیدہ کلام“ رکھ دیا کہ مبادا لوگ اس پر بھی ٹھٹھے مارتے پھریں۔ اب اسے شومئی قسمت ہی کہہ سکتے ہیں کہ اس کتاب کو کوئی بھی نہیں جانتا، نہ ہی ضمیر جعفری کے فن اور شخصیت پر تحقیق کرنے والوں نے سنجیدہ شاعری کی اس باکمال کتاب کا اپنے مقالوں میں کہیں تذکرہ کیا ۔ لیکن اگر اب آپ کو کہیں سے یہ کتاب دستیاب ہو جائے تو ضمیر کا اک نیا رخ دیکھنا آپ کو نصیب ہو گا۔

ضلع جہلم کے چک عبد الخالق سے تعلق رکھنے والے ضمیر جعفری نے کئی میدان ہنر آزمائے۔ صحافت  کے بحر خارزار سے بھی انکا گزر ہوا، فوج کی نوکری بھی کی، جنگیں بھی لڑیں، افواج پاکستان کے محکمہ تعلقات عامہ میں خدمات بھی سرانجام دیں، سی ڈی اے میں بھی ڈائریکٹر رہے، ٹی وی کے پروگراموں میں میزبانی بھی کی، سفرنامے لکھے، افسانے کو مشق سخن کیا، ناول تحریر کیے، کئی دہائیوں تک ہر روز ڈائری لکھی مگر شاعری اور پھر فکاہیہ شاعری ہی انکا تعارف رہی۔

RelatedPosts

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتابیں چھپ رہی ہیں اور پڑھی جا رہی ہیں

’تھا خواب میں خیال کو تُجھ سے معاملہ‘ جدید عہد کے نظم گو شاعر ثاقب ندیم!

Load More

شمائل ضمیر پر نگاہ ڈالیں تو قد تو لانبا تھا ہی مگر فربہی کے عالم سے ان کی قدآوری محسوس نہیں ہوتی تھی۔ سر بالوں سے کہیں آگے نکل کر ناجائز تجاوزات کی طرح در انداز ہو رہا تھا۔ آواز بیٹھی بیٹھی تھی۔ طبیعت میں رعونت نام کو نہیں تھی۔ لہجہ ہمیشہ فدویانہ رہا ۔ نشست پر ایسے بیٹھتے کہ پھر دیر تک اٹھنے کا امکان نظر نہیں آتا تھا۔ اس سارے سراپے میں کوئی بھی ایسی چیز نہیں تھی جو ان کو محفل میں ممتاز کرتی  لیکن اس کے باوجود انکے پاس ایک ایسی کنجی تھی کہ وہ خاموش رہ کر نیم کشا آنکھوں سے ساری محفل پر چھائے رہتے۔ وہ کنجی انکی مسکراہٹ تھی۔ کسی فقرے پر، اچھے شعر پر یا کسی ”کثیفے“ کی داد دیتے ہوئے انکے چہرے پر وہ بچوں والی مسکراہٹ ہوتی کہ بنا کچھ کہے وہ میلہ لوٹ لیتے تھے۔

بہت کم احباب کو اس بات کا ادراک ہے کہ سید ضمیر جعفری جب لہر میں ہوتے تو شعر ترنم سے سناتے تھے ۔ سانس ٹوٹ ٹوٹ جاتا، سر کہیں اپنی ہی کھرج میں گم  ہو جاتا مگر ترنم جاری رہتا۔  لیکن خود شناسی کا عالم یہ تھا ہر دفعہ مترنم ہونے سے پہلے حاضرین سے یہ ضرور کہتے تھے کہ ”حضرات میں جانتا ہوں کہ برصغیر پاک وہند میں سب سے برا ترنم خاکسار کا ہے لیکن پھر بھی ایک غزل ترنم کے ساتھ پیش خدمت ہے۔“ ضمیر کے ترنم پر اگر فقرہ چست کرنا ہو تو انکی لازوال نظم ”پرانی موٹر“ کا ہی ایک بند انکے ترنم پر صادق آتا ہے کہ

بہ طرزِ عاشقانہ دوڑ کر٬ بے ہوش ہو جانا

بہ رنگِ دلبرانہ جھانک کر٬ روپوش ہوجانا

بزرگوں کی طرح کچھ کھانس کر خاموش ہوجانا

مسلمانوں کی صورت دفعتاً پر جوش ہوجانا

قدم رکھنے سے پہلے لغزشِ مستانہ رکھتی ہے

کہ ہر فرلانگ پر اپنا مسافر خانہ رکھتی ہے

فقرہ چست کرنے میں بھی سید ضمیر کو کمال حاصل تھا۔ بارہا دیکھا گیا کہ فقرہ چست کرنے کے بعد صاحب فقرہ خود ہی لوٹ پوٹ ہو جاتے۔ احتراماً دوسروں کو بھی ایسا ہی کرنا پڑتا۔ ضمیر صاحب اپنے ایک قریبی رفیق کے ساتھ عمرے پر گئے۔ خانہ خدا کی سعادت نصیب ہوئی تو احباب پر رقت طاری تھی ۔ عمرہ ختم ہوا تو ائرپورٹ پر اس زمانے کی معروف اداکارہ انجمن سے خوشگوار  ملاقات ہو گئی۔ اس حسین ملاقات کے بعد  ضمیر صاحب رفیق خاص کے کان میں فرمانے لگے، ”مبارک ہو عمرہ قبول ہو گیا ہے“۔

اساتذہ کہتے ہیں کہ طنز اور مزاح میں فرق بہت عمیق ہوتا ہے۔ کسی شئے یا فرد کو نشانہ بنا کر لوگوں کو ہنسانا آسان ہوتا ہے۔ لیکن مزاح اور خالص مزاح تخلیق کرنا دشوار کام ہے۔ ایسا مزاح جس میں کسی کی تضحیک کا پہلو نہ ہو، جس میں تمسخر نہ اڑایا جائے ،جس میں کسی کی تحقیر نہ کی جائے۔ شہنشاہ ظرافت ضمیر جعفری خالص مزاح کے آدمی تھی۔ اگر آپ  اس بات کی تصدیق  چاہیں تو انکی معروف نظم ”کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہے“ پڑھ لیں ۔ لطف آجائے گا۔ ایک بند میں اس مسافر کا حال ملاحظہ ہو جو اس پر ہجوم بس میں سفر کر رہا ہے:

جو کالر تھا گردن میں، ”لر“ رہ گیا ہے

ٹماٹر کے تھیلے میں ”ٹر“ رہ گیا ہے

خدا جانے مرغا کدھر رہ گیا ہے

بغل میں تو بس ایک پر رہ گیا ہے

کوئی کام ہم سے اگر ہو رہا ہے

کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہے

ضمیر جعفری بہادر آدمی بھی تھے ۔ باطل سے دبنے والے قطعاً نہیں تھے۔ اس بات کی دلیل یہ ہے ایک دفعہ انہوں نے ایک پرہجوم مشاعرے میں یہ شعر سنایا

میری بیوی قبر میں لیٹی ہے جس ہنگام سے

وہ بھی ہے آرام سے اور میں بھی ہوں آرام سے

دہشتناک امر  یہ ہے کہ ضمیر جعفری جب  لہک لہک کر یہ شعر حاضرین کو سنا رہے تھے، اس وقت بیگم ضمیر حاضرین کی صف اول میں تشریف رکھتی تھیں اور خشمگیں نگاہوں سے شاعر کو دیکھ رہی تھیں۔

لیجینڈ شاعر سید ضمیر جعفری کی قبر کے کتبے کا عکس

شاعری کا امتحان زمانہ ہوتا ہے۔  کچھ لوگ وقتی طور پر اپنا اثر چھوڑتے ہیں مگر آنے والے زمانے انکی سوچ کو قبول نہیں کرتے۔ ضمیر کی شاعری زمانوں کی حد کو پار کر گئی ہے۔ انہوں نے جو مسائل انتہائی لطیف پیرائے میں بیان کیے وہ آج بھی ابن آدم کو اسی شدت سے درپیش ہیں۔ شعر ملاحظہ ہو

؎شوق سے نورِ نظر، لختِ جگر پیدا کرو

ظالمو، تھوڑی سی گندم بھی مگر پیدا کرو

ضمیر جعفری کی برسی کے موقعے  پرعشاق ضمیر عجیب دوراہے پر کھڑے ہوئے ہیں۔ سمجھ نہیں آ رہی کہ اس بات کا غم منائیں کہ اب اس دور میں وہ لہجے کی سلاست، انداز کی ذہانت، لحن کی شگفتگی، اسلوب کی شائستگی اور آہنگ کی شستگی میسر نہیں یا پھر اس موقعے پر بھی انکا کلام پڑھیں اور ٹھٹھے لگائیں۔ آسان نسخہ یہ ہے کہ اگر میسر ہو تو ”ولائتی زعفران، بدیسی مزاح یا پھر مافی الضمیر“ کا نسخہ نکالیں ، پڑھیں اور سر دھنیں اور اس بات کا یقین کر لیں کہ ضمیر اپنے متبسم لفظوں میں زندہ ہے اور زندہ رہے گا۔

Tags: ادبپرانی موٹرسنجیدہ ادبسید ضمیر جعفریفکاہیہ شاعری
Previous Post

امریکی سپورٹس ڈاکٹر کا 177 طلبا سے ریپ

Next Post

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مرشد کے مشورے

عمار مسعود

عمار مسعود

Related Posts

احساس کا جذبہ ختم ہو جائے تو انسان زندہ لاش بن کے رہ جاتا ہے

احساس کا جذبہ ختم ہو جائے تو انسان زندہ لاش بن کے رہ جاتا ہے

by اے وسیم خٹک
مارچ 25, 2023
0

نجانے کبھی کبھار مجھے کیوں یہ لگتا ہے کہ ہم مر گئے ہیں اور یہ جو اس جہاں میں ہماری شبیہ لے...

خیبر پختونخوا میں بیش تر یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلرز کے چل رہی ہیں

خیبر پختونخوا میں بیش تر یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلرز کے چل رہی ہیں

by اے وسیم خٹک
مارچ 22, 2023
0

وطن عزیز جہاں دیگر مسائل کا شکار ہے وہاں ایک بڑا مسئلہ یہاں ہائر ایجوکیشن کا ہے جس کے ساتھ روز اول...

Load More
Next Post

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مرشد کے مشورے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In