• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

قبا چاہیے اس کو خون عرب سے

عدیل عزیز by عدیل عزیز
مئی 20, 2019
in عوام کی آواز, مذہب, معاشرہ, میگزین
11 0
0
قبا چاہیے اس کو خون عرب سے
12
SHARES
59
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قبا چاہیے اس کو خون عرب سے

تحریر: (عدیل عزیز) ہمارے محلے کی چھوٹی سی مسجد میں بیٹھے قاری صاحب بڑے  بڑے خواب دیکھا کرتے تھے،اللہ غریق رحمت کرے یوں محسوس ہوتا تھا کہ جیسے پوری امت کا درد دل ناتواں میں سمائے ہوئے ہیں،انہیں کی بدولت ہمارا بچپن ’’خیبر خیبر یا یہود، جیش محمد سوف یعود‘‘ اور ’’یہودیوں کا ایک علاج، القتال،القتال‘‘ جیسے ایمان افروز نعروں کو سنتے گزرا۔

RelatedPosts

اسرائیل اور ترکی کےدرمیان سفارتی تعلقات مکمل بحال ہوگئے

عراقی وہیل چیئر ٹینس کھلاڑیوں نے اسرائیلیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا

Load More

قاری صاحب خطبات کا شوق بھی رکھتے تھے اور شہداء کانفرنسز میں فیض احمد فیض کے شعر وہ “جو تاریک راہوں میں مارے گئے” کو اپنی اجتہادی نگاہ سے تھوڑا تبدیل کر کے “وہ جو پر نور راہوں میں مارے گئے” پڑھا کرتے تھے،جب وہ دل سوز انداز میں لہک لہک کر خیاباں میں ہے، خیاباں میں ہے، ’’منتظر لالہ کب سے قبا چاہیئے،.قبا چاہیے‘‘اس کو خون عرب سے پڑھا کرتے تو سامعین کا جوشِ جہاد بھی بلندیوں کو چھو جاتا اور مظلوم فلسطینیوں کے نام پر ڈھیروں چندا اکھٹا ہو جاتا۔ بہت بعد میں معلوم ہوا شاید قاری صاحب نے بھی قرۃ العین حیدر کا افسانہ پڑھ رکھا تھا جس میں وہ خیاباں کو بیاباں لکھتی ہیں۔

اس زمانے میں قاری صاحب کو اللہ کے گھر کی خدمت کے عوض پانچ سو ماہوار ملتے تھے اور سر بکف و سربلندی کے دعویٰ کے ناتے جمعرات اور ’گیارویں‘ کا ختم بھی نہ آتا تھا مگر ان سب مشکلات کے باوجود اس وقت بھی اپنے لڑکے کو اعلیٰ کوالٹی کے “امریکی بادام” کھلاتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ یہ لونڈا جوان ہوکر صلاح الدین ایوبی بنے گا اور معرکہ حطین کی تاریخ دہرائے گا اور ایک ہزار بادام کھا کر یروشلم فتح کرنے جائے گا۔

چودہ مئی کو اسرائیل کا اکہترواں یوم آزادی منایا گیا تو قاری  صاحب یاد آئے۔ان کا لڑکا یروشلم تو نہ فتح نہ کر سکا مگر پہلے اپنے والد کی سائیکل پر پوش علاقوں کے بچوں کو قرآن مجید پڑھانے جاتا تھا، اب سنا ہے کہ گھر پر چند ڈالرز کا ہدیہ لے کر بچوں کو آن لائن قرآن کریم پڑھاتا ہے اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم دیکھ کر صیہونی ریاست  کو بد دعائیں دینے پر اکتفا کرتا ہے۔

“ظالم قابض اسرائیلی لاکھوں فلسطنیوں کے قاتل یہودی، ظالم صیہونی بیت المقدس پر قبضہ کر کے بیٹھے ہیں” ، ایسی ہی باتیں سنتے ہماری عمر گزری ہے اور ہم یہ  یقین رکھتے ہیں کہ ہماری گالیوں، لعنتوں، بائیکاٹ کی دھمکیوں، تیس سے پچاس کلومیٹر رینج رکھنے والے ننھے منے القسام راکٹوں اور فلسطینیوں کی لہراتی کلاشنکوفوں سے اسرائیل کا خاتمہ اور فلسطین آزاد ہو جائے گا مگر یقین جانیے! ہم غلطی پر ہیں اور قوموں کے عروج و زوال سے نا آشنا ہیں۔ اسرائیل یہودیوں کی دو ہزار سالہ محنت  اور پھر سے یروشلم پہنچنے کے عزم اور لاکھوں قربانیوں کا نتیجہ  ہے، خود سوچئے  ایسی قوم کو اگر شکست دینی بھی ہے تو اس کے لئے امت مسلمہ کی تیاری کتنی ہےِ، ہم میں عزم و ہمت اور جذبہ و جنون کتنا ہے اور سب سے بڑھ کر کیا بحثیت امت ہم ایک بھی یا نہیں۔

علماء حق  فرماتے ہیں کہ ٹیکنالوجی اور جدید اسلحہ سے جنگیں نہیں جیتی جاتیں، یہ سب تار عنکبوت کی مانند کی ہیں اصل قوت جذبہ اور عزم و یقین ہوتا ہے ، ہم ان کی بات تسلیم کرتے ہیں اور اگر اسرائیلی جنگی طاقت ایک طرف رکھ کر ایک نظر اس پرعزم قوم کی تاریخ پر ڈالیں اور پھر اپنے گریبانوں میں جھانکیں تو بہت کچھ عیاں ہو گا، چودہ مئی کے ایک گرم اور خشک دن عرب کی فضاوں نے ایک عجب منظر دیکھا، جب دنیا بھر سے لٹے پٹے آئے ہوئے لوگ جن میں بوڑھے جوان مرد خواتین بچے سب ہی شامل تھے جن کی بولی الگ، رہن سہن کے طریقے جدا اور رنگت میں واضح فرق ہونے کے باوجود وہ ایک قوم بن چکے تھے۔

یہ وہ لوگ تھے جن کے کاندھوں پر صدیوں سے  دنیا بھر کی ذلتوں کا بوجھ لدا تھا مگر پھر بھی آنکھوں میں ایک خواب تھا اور دلوں میں یروشلم سے محبت کا طوفان موجزن تھا۔ پھر چشم فلک نے وہ دن بھی دیکھا جب ان باہمت لوگوں کی آنکھوں میں  بسا خواب سچ ہوگیا.۔ دل کی بات زباں پر آکر حقیقت بن گئی اور دو ہزار سال بعد دنیا کی پہلی یہودی ریاست کا دنیا میں ایک بار پھر سے ظہور ہوا مگر دنیا کے نقشے پر نووارد  یہودی ریاست  کے قیام کے  پہلے ہی روز اس کے ہمسائیہ ممالک مصر، شام  اردن، عراق، لبنان عرب لیگ اور عرب جہادی لشکروں نے چاروں سمت سے اس پر حملہ کر دیا اور یہ جنگ کم  و پیش ایک سال تک جاری رہی اور اس میں متحدہ عرب فوجوں کو شکست فاش ہوئی۔  تقسیم فلسطین اور دو ریاستی حل کے اقوام متحدہ کے فارمولہ کو عرب ریاستوں  نے بھی اسرائیل  کی طرح روند ڈالا ، فلسطینی ریاست کے علاقے اسرائیل نے ہی نہیں چھینے بلکہ  مصر نے غزہ اور اردن نے مشرقی یروشلم پر قبضہ کرلیا اور فلسطینیوں کے حصے مہاجرت ہی آئی۔

اسرائیل  کو ختم کرنے کا عزم لئے 1967 کی جنگ میں بھی عرب فوجیں برباد ہوئیں اور چھ روز میں ہی غیور عرب ہمت و حوصلہ کے ساتھ مشرقی  یروشلم بھی کھو بیٹھے ۔ اس کے بعد بھی چھوٹے بڑے معرکوں میں جب حق و باطل ٹکرائے۔ “باطل” کا ہمت و جذبہ ہی غالب رہ۔ ذہنی پسماندگی کا شکار، ملوکیت کے دلدادہ، قبائلی عصبیتوں میں گھرے فرسودہ حال عرب نہ بلند حوصلہ اور جدید تعلیم و ہنر سے آراستہ ذہنوں کو شکست دے سکتے تھے اور نہ ہی دے سکے۔

یوں  اسرائیل  آج بھی عرب کے سینے  میں ایک خنجر کی مانند  پیوست ہوا نظر آتا ہے او یہ خنجر عربوں کے سینے میں تب تک رہے گا جب تک عرب   اپنے آمروں اور بادشاہوں کے تخت نہیں اچھال دیتے۔ اپنی روایتی عصبیت اور غرور چھوڑ کر دنیا میں سر اٹھا کر جینا اور قدم سے قدم ملا کر چلنا نہیں سیکھ  لیتے۔ عشروں سے جاری جنگ و جدل کے باعث خون میں نہا کرعربوں کی قبا  تار تار ہو چکی ہے۔ خیاباں میں لالہ منتظر ہے مگر اس کا نشاں علم کے موتی اور آبا کی کتابیں تلاش کرنے میں پوشیدہ ہے۔

 

 

Tags: اسرائیلعرب اسرائیل تنازعیروشلمیہودی لابییہودی نسل
Previous Post

ایگزٹ پولز جاری: بھارت میں اگلی حکومت کس سیاسی جماعت کی ہو گی؟

Next Post

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نےعید اور ہجری سال کا کیلنڈر تیار کر لیا، فواد چودھری

عدیل عزیز

عدیل عزیز

Related Posts

مار دھاڑ، لوٹ کھسوٹ، دھوکہ دہی اور کرپشن میں ہماری کارکردگی لاجواب ہے

مار دھاڑ، لوٹ کھسوٹ، دھوکہ دہی اور کرپشن میں ہماری کارکردگی لاجواب ہے

by اے وسیم خٹک
مارچ 28, 2023
0

اکثر ہم کسی نا کسی کی زبان سے کارکردگی کا ذکر سنتے رہتے ہیں کہ کارکردگی ٹھیک نہیں، یا تسلی بخش نہیں۔...

جسٹس سجاد علی شاہ

جب ساتھی ججز نے چیف جسٹس کو عہدے سے برطرف کر دیا

by نیا دور
مارچ 27, 2023
0

پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ایک تاریک ترین باب وہ ہے جب 1997 میں ساتھی ججز نے چیف جسٹس سجاد علی شاہ...

Load More
Next Post
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نےعید اور ہجری سال کا کیلنڈر تیار کر لیا، فواد چودھری

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نےعید اور ہجری سال کا کیلنڈر تیار کر لیا، فواد چودھری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In