• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات، بی جے پی کو برتری حاصل

نیا دور by نیا دور
مئی 23, 2019
in خبریں, سیاست, میگزین
2 0
0
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھارت میں سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا کے عام انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا آغاز آج صبح ہو چکا ہے جس کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ایگزٹ پولز کے مطابق ایک بار پھر آگے ہیں اور اب تک موصول ہونے والے نتائج میں بھی انہیں واضح برتری حاصل ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق، ووٹوں کی گنتی کا عمل اگلے چند گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا جب کہ کچھ ہی دیر میں صورت حال بڑی حد تک واضح ہونا شروع ہو جائے گی۔

RelatedPosts

پاکستان کا اصل دشمن بھارت نہیں، TTP ہے

کے جی ایف فلم سیریز سے متاثر ہوکر ’سیریل کلر‘ بننے والا قاتل گرفتار

Load More

واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریہ میں ہونے والے انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد قریباً 90 کروڑ ہے جنہوں نے بھارت کے ایوان زیریں یا لوک سبھا کی 542 نشستوں پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔

یاد رہے کہ انتخابی عمل کا آغاز 11 اپریل کو ہوا تھا جو چھ ہفتے جاری رہے اور سات مراحل میں مکمل ہوئے۔

بہت سے مبصرین کے خیال میں یہ انتخابات نریندر مودی کے لیے ریفرینڈم کی حیثیت رکھتے ہیں کیوں کہ ان کی معاشی اصلاحات تو کامیاب نہیں ہوئیں تاہم مختلف طبقات میں منقسم بھارتی معاشرے میں ان کی مقبولیت میں حیران کن اضافہ ہوا ہے جس کی ایک بڑی وجہ سوشل میڈیا بھی ہے۔

مختلف اداروں کی جانب سے کیے جانے والے کم از کم نصف درجن ایگزٹ پولز میں نریندر مودی اور ان کی جماعت اگلے پانچ برسوں کے لیے اقتدار میں نظر آ رہی ہے تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزٹ پولز پر اندھا یقین کرنا مناسب نہیں ہے۔

انتخابات کے دوران ووٹنگ کے لیے قریباً چار کروڑ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا گیا، تاہم اس بار یہ ایک بار پھر متنازع بن چکی ہیں۔

بھارت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا آغاز 15 برس قبل ہوا تھا کیوں کہ کاغذ کے بیلٹ پیپرز کی گنتی میں دھوکہ دہی کی شکایات میں نمایاں اضافہ تو ہوا ہی تھا بلکہ سیاسی جماعتیں ایسے افراد کا ستعمال کرنے لگی تھیں جو زبردستی گن پوائنٹ پر بیلٹ پیپر پر ٹھپہ لگواتے تھے جس کے باعث حکام نے انتخابات میں شفافیت کے لیے یہ راہ تلاش کی۔

یہ نہیں ہے کہ الیکٹرانک مشینوں پر مکمل اعتماد کیا جاتا ہے۔ ہارنے والے امیدوار اور جماعتیں ان مشینوں کے قابل اعتبار ہونے کے حوالے سے ہمیشہ مشکوک رہی ہیں۔

یہ پیش نظر رہے کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور نیدر لینڈ کی طرح کے ترقی یافتہ ملکوں میں بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال نہیں کیا جاتا۔

یہ پس منظر بیان کرنے کی وجہ یہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر اعتراض ایک بار پھر میڈیا شہ سرخیوں میں جگہ بنا رہا ہے بالخصوص جب سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی منتقلی کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی جس پر اپوزیشن رہنمائوں نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ ان مشینوں کو نتائج میں تبدیلی کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا لیکن انڈین الیکشن کمیشن ان شکایات کو سنجیدہ نہیں لے رہا جس کا یہ کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آ رہی مشینیں انتخابی عمل میں سرے سے استعمال ہی نہیں ہوئیں۔

Tags: الیکٹرانک ووٹنگ مشینانتخابی نتائجبھارتریفرینڈمکانگریسنریندر مودی
Previous Post

نشوا کے والدین اور ہسپتال میں معاہدہ، مالکان کے خلاف مقدمہ واپس

Next Post

تیل کی تلاش اور پیٹرولیم پیدا کرنے والی کمپنیوں کو مزید مراعات فراہم کرنے کا اعلان

نیا دور

نیا دور

Related Posts

سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

by نیا دور
مارچ 27, 2023
0

سپریم کورٹ نے انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ درخواست پر سماعت...

یہودیوں نے فلسطینی کے گھر کو آگ لگا دی

یہودیوں نے فلسطینی کے گھر کو آگ لگا دی

by نیا دور
مارچ 27, 2023
0

فلسطین میں مقدس مہینے رمضان کا آغاز اسرائیلی تشدد کے اضافے اور فورسز کے ہاتھوں متعدد فلسطینیوں کی ہلاکتوں سے ہوا۔ مغربی...

Load More
Next Post

تیل کی تلاش اور پیٹرولیم پیدا کرنے والی کمپنیوں کو مزید مراعات فراہم کرنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In