• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, جون 9, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

بھارتی انتخابات، صرف 22 مسلمان امیدوار ہی کامیاب ہو سکے

نیا دور by نیا دور
مئی 24, 2019
in خبریں, سیاست, مذہب, میگزین
2 0
0
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھارت میں لوک سبھا یا ایوان زیریں کے 17 ویں انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جن کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی ناصرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے بلکہ اس بار تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں بھی آ چکی ہے لیکن فاتح پارٹی کا کوئی ایک مسلمان امیدوار بھی کامیاب نہیں ہو سکا۔

لوک سبھا کے رواں انتخابات میں 2014 کی نسبت کم مسلمان امیدوار منتخب ہوئے ہیں، تاہم یہ امید اب بھی بندھی ہوئی ہے کہ انتخابات کے نتائج کا حتمی اعلان ہونے تک کامیاب مسلمان امیدواروں کی تعداد میں کچھ اضافہ ہو سکتا ہے۔

RelatedPosts

دروپدی مرمو بھارت کی نئی اور پہلی قبائلی صدر بن گئیں

نوپور شرما ٹی وی پر آکر پوری قوم سے معافی مانگیں: بھارتی سپریم کورٹ کا حکم

Load More

ایک رپورٹ کے مطابق، لوک سبھا کے لیے اس بار زیادہ سے زیادہ 25 مسلمان امیدواروں کے کامیاب ہونے کا امکان ہے، تاہم فی الحال 22 امیدواروں کی کامیابی کی غیرحتمی تصدیق ہو سکی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لوک سبھا میں ایک بار پھر مسلمانوں کی نمائندگی ان کی آبادی کے تناسب سے خاصی کم ہو گی۔ بھارت میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب 14 فی صد ہے جب کہ لوک سبھا میں ان کی نمائندگی پانچ فی صد سے بھی کم ہے۔

لیکن یہ ایک حیرت انگیز امر ہے کہ لوک سبھا کے انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے والی جماعت بی جے پی کی ٹکٹ پر کوئی ایک مسلمان امیدوار بھی کامیاب نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ بی جے پی نے مجموعی طور پر چھ  مسلمان امیدواروں کو ٹکٹ دیا تھا تاہم سب کے سب ہار گئے اور ان تمام امیدواروں کو ان علاقوں میں ٹکٹ دیا گیا تھا جہاں مسلمانوں کی آبادی نسبتاً زیادہ تھی۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق، کامیاب مسلمان امیدواروں میں سب سے زیادہ چھ امیدوار ریاست اترپردیش سے منتخب ہوئے ہیں جب کہ ایک یا دو مزید امیدواروں کی کامیابی کی امید کی جا رہی  ہے۔

ریاست مغربی بنگال سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ مسلمان امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور باعث دلچسپ پہلو یہ ہے کہ کامیاب مسلمان امیدواروں میں صرف دو خواتین شامل ہیں اور دونوں ہی مغربی بنگال سے کامیاب ہوئی ہیں جو آل انڈیا ترینومول کانگریس کی ٹکٹ سے میدان میں اتریں جن میں ایک ماڈل و اداکارہ نصرت جہاں روحی اور دوسری ساجدہ خان شامل ہیں۔

ریاست ہریانہ سے اسدالدین اویسی مسلسل چوتھی بار فاتح رہے تو فاروق عبداللہ جموں و کشمیر سے منتخب ہوئے ہیں۔

لوک سبھا کے کامیاب ہونے والے دیگر مسلمان امیدواروں میں  ریاست آسام سے بدرالدین جمال، عبدالخالق، اتر پردیش سے کنور دانش علی، افضل انصاری، حاجی فیض الرحمٰن، ڈاکٹر ایس ٹی حسن، ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق، محمد اعظم خان، مہاراشٹر سے امتیاز جلیل سید، کیرالہ سے ایڈوکیٹ اے ایم عارف، ای ٹی محمد بشیر، جموں و کشمیر سے حسین مسعودی، محمد اکبر لون، بہار سے ڈاکٹر محمد جاوید، چودھری محبوب علی قیصر، مغربی بنگال سے ابو طاہر خان، ابو حاسم خان چوہدری اور پنجاب سے محمد صدیق شامل ہیں۔

اگر لوک سبھا کے حتمی نتائج کے اعلان تک چند مزید مسلمان امیدوار کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس صورت میں لوک سبھا کے لیے کامیاب ہونے والے مسلمان امیدواروں کی تعداد ماضی کی نسبت بڑھ جائے گی لیکن اگر مزید امیدوار کامیاب نہیں ہوتے تو لوک سبھا میں مسلمان ارکان کی تعداد اس بار 2014 کی نسبت مزید کم ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں بھارت بھر سے مجموعی طور پر 23 مسلمان امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

 

 

Tags: اسدالدین اویسیبی جے پیفاروق عبداللہلوک سبھامسلمان امیدوار
Previous Post

لوک سبھا کے انتخابات میں شکست، راہول گاندھی کا پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کا امکان

Next Post

اسلامی اور مغربی طرز زندگی کا تقابلی جائزہ

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘عمران خان پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو قبول ہے اور نا ہی امریکہ کو’

‘عمران خان پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو قبول ہے اور نا ہی امریکہ کو’

by نیا دور
جون 8, 2023
0

بائیڈن انتظامیہ اور امریکہ واضح طور پر عمران خان کو پسند نہیں کرتے۔ انہیں اندازہ ہے اس وقت پاکستان میں جو کچھ...

سیاست چھوڑ کر برطانیہ جائیں ورنہ جیل، شاہ محمود نے عمران خان کو بتا دیا

سیاست چھوڑ کر برطانیہ جائیں ورنہ جیل، شاہ محمود نے عمران خان کو بتا دیا

by نیا دور
جون 8, 2023
0

جیل سے رہا ہوتے ہی وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی عمران خان سے ملاقات کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کا...

Load More
Next Post

اسلامی اور مغربی طرز زندگی کا تقابلی جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے حمید گُل کی بینظیر کا تختہ الٹنے کی سازش

عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے حمید گُل کی بینظیر کا تختہ الٹنے کی سازش

by حسن مجتبیٰ
جون 8, 2023
0

...

عمران خان کو لگتا ہے دو ہفتوں میں جنرل عاصم منیر کے خلاف بغاوت ہو جائے گی: صحافی عمران شفقت

عمران خان کو لگتا ہے دو ہفتوں میں جنرل عاصم منیر کے خلاف بغاوت ہو جائے گی: صحافی عمران شفقت

by نیا دور
جون 7, 2023
0

...

بغاوت جو ناکام ہو گئی

بغاوت جو ناکام ہو گئی

by رضا رومی
جون 1, 2023
0

...

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,978
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

9 hours ago

Naya Daur Urdu
پیپلزپارٹی جس کو پنجاب میں امیدوار نہیں ملتے ان کے پاس بھی گنجائش نہیں ہے کہ وہ جہانگیرترین کی پوری پارٹی کو پیپلزپارٹی کے ٹکٹ دے سکیں، مزمل سہروردی ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

9 hours ago

Naya Daur Urdu
ہم جب سے پیدا ہوئے ہیں پاکستان ایک نازک موڑ سے گزر رہا ہے۔ استحکام پاکستان کیلئے 1947 کوششیں شروع ہوچکی تھیں، استحکام پاکستان کا سلسلہ تو روز اول سے جاری ہے، ایثار رانا ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit