• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

اسلامی اور مغربی طرز زندگی کا تقابلی جائزہ

ڈاکٹر مارک کھوسہ by ڈاکٹر مارک کھوسہ
مئی 24, 2019
in تاریخ, تجزیہ, سائنس, مذہب, معاشرہ, میگزین
12 1
0
15
SHARES
70
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اٹھارویں صدی کے اختتام پر یورپ میں انقلاب فرانس کے بعد بادشاہت اور کلیسا کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ ہوا جس کے باعث سیکولر ریاستوں کا قیام عمل میں آیا جہاں ہر شہری کو بلاتفریق مذہب ریاستی امور میں برابری کا درجہ حاصل تھا۔ مذہب کو ہر شخص کا ذاتی معاملہ قرار دے کر پادری اور چرچ کو الگ الگ کر دیا گیا جس کے ساتھ ہی صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے سارے یورپ میں سائنسی انقلاب آ گیا۔

جدید سانئسی علوم کی بدولت مغربی معاشروں میں انسانی مفادات اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوے نئے ریاستی قوانین تشکیل دیے گئے۔ ان ریاستی قوانین کا منبع و محور ہمیشہ انسان کی فکری آزادی رہی ہے۔ مذہبی بنیادوں پر جنسی تقسیم کا خاتمہ ہوا اور یوں عورتوں کو وہ تمام حقوق حاصل ہوئے جو اس سے قبل صرف مردوں کو حاصل تھے۔

RelatedPosts

پاکستان کی ماں ‘بلقیس بانو ایدھی’ کے نام۔۔۔

پاکستان کی ماں بلقیس ایدھی کے نام

Load More

عورت اور مرد میں معاشرتی تفریق کے خاتمے اور اس فکری آزادی نے نئے خیالات کو جنم دیا جنہوں نے آگے چل کر سائنسی میدان میں مغربی اقوام کی بھرپور رہنمائی کی اور یوں یورپ نے تیزی سے زندگی کے تقریباً ہر شعبے میں بھرپور ترقی کی کیوں کہ مادی اور معاشرتی ترقی کا انحصار ہمیشہ نئی جہتوں پر مبنی جستجو پر رہا ہے اور انسان کی فکری آزادی اسے ہمیشہ بصری مشاہدات پر مبنی ٹھوس ثبوت اور منطقی دلائل کی طرف راغب کرتی ہے۔ چنانچہ آزاد سوچ کی بدولت ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا اور زمانہ حال میں رہتے ہوے بھرپور محنت اور جستجو کے ذریعے مستقبل کی منصوبہ سازی کرنا دراصل وہ زریں اصول تھا جس پر اقوام مغرب نے فی زمانہ عمل پیرا ہو کر اقتصادی اور معاشرتی لحاظ سے بھرپور ترقی کی ہے۔ شاید یہی وہ وجہ ہے کہ آج کے جدید دور میں اس فکری آزادی کی بدولت تقریبا تمام سائنسی ایجادات یورپ، امریکہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے ماہرین کی مرہون منت ہیں۔

عہد حاضر کی مغربی دنیا میں بسنے والے لوگوں نے سائنسی ترقی کی بدولت زمین کے اس پار مختلف سیاروں پر اپنی بستیاں آباد کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ اس ترقی کا بنیادی محور وہ محنت اور لگن ہے جو انہوں نے اپنی آنے والی نسلوں کے لیے کر رکھی ہے۔

دوسری طرف اسلامی عقیدت مندوں کے نزدیک حال اور مستقبل قریب کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ عقیدت مند صرف اپنے شاندار ماضی میں رہنا اور جینا پسند کرتے ہیں یا پھر مستقبل بعید (حیات بعد از موت) میں رہنا ان کی زندگی کا اولین مقصد ہے۔ کامیابی کی تلاش میں وہ ہمیشہ ماضی کا رُخ کرتے ہیں اور سیدھا ساتویں صدی عیسوی یا اس سے بھی پہلے پہنچ جاتے ہیں اور وہاں اپنے عقیدے کے اکابرین کی کامیابیوں کی مثالیں دیتے ہیں اور اس ماضی بعید کے دور میں کیے گئے شاندار اقدامات پر پھولے نہیں سماتے جب کہ ان کامیابیوں کا کریڈٹ خود لیتے ہوئے ایک خیالی دنیا میں جینا شروع کر دیتے ہیں۔

ماضی کی ان شخصیات کی ان تاریخی کامیابیوں پر کتابیں لکھی جاتی ہیں، بحث و مباحثے ہوتے ہیں اور تو اور مختلف نظریات کی حامل شخصیات پر کفر کے فتوے لگانے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا اور کچھ  جذباتی عقیدت مند تو ساتویں صدی عیسوی میں رائج مروجہ قوانین کو اکیسویں صدی میں نافذ کرنے پر اصرار کرتے ہیں لیکن ایسے عقیدت مند ماضی بعید کے حالات، وہاں کی بودوباش، لوگوں کے رہن سہن، وہاں کے کلچر اور ان علاقوں میں بسنے والے قبائل کی منقسم آبادی، موسمی حالات، لوگوں کی نفسیات اور دیگر بے شمار زمینی واقعات اور حقائق کو یکسر نظرانداز کردیتے ہیں۔

عہد حاضر کا مسلمان یہ تک نہیں سوچتا کہ آج کا جدید انسان ہر لحاظ سے تبدیل ہو چکا ہے اور اسی لحاظ سے اس کی ضروریات بھی یکسر تبدیل ہو چکی ہیں جن کی تکمیل کے لیے موجودہ حالات اور جدید سائنسی تقاضوں کے مطابق، جدید انسانی قوانین کی ضرورت ہے۔ ایسے قوانین، جن میں ایک طرف خوف پر مبنی سزا ہو لیکن ساتھ ہی مجرموں کے لیے سدھار کا پہلو بھی پایا جاتا ہو۔ ایسا نہ ہو کہ چوری تو چند روپوں کی ہو لیکن چور اپنی قیمتی ترین متاع ہاتھ سے محروم ہو جائے اور ساری زندگی معاشرے میں بھکاری بن کر ریاستی معیشت پر بوجھ بنا رہے۔

عقیدت مند اس ماضی بعید سے نکل کر مستقبل بعید (حیات بعد از موت) میں چھلانگ لگا دیتے ہیں اور وہاں خوشی خوشی جینا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ ایک لمحہ کے لیے بھی یہ نہیں سوچتے اور سمجھتے کہ پروردگار نے انسان کو بنا مانگے کتنی خوبصورت زندگی دی ہے جس کا حق دیگر انسانوں کی فلاح وبہبود جیسے عظیم مشن کو سرانجام دے کر ادا کیا جائے جس طرح عبدالستار ایدھی، مادام مدر ٹریسا اور جرمن خاتون رُتھ  پفائو نے ادا کیا ہے۔ وہ بشری تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوے ماہ صیام یا عید کا چاند دیکھنے کے لیے دور بین تو استعمال کرتے ہیں لیکن انہیں کیلنڈر استعمال کرنا گوارا نہیں کیوں کہ ان کے نزدیک ہر وہ کام کرنا جائز ہے جو ساتویں صدی عیسوی میں کیا گیا تھا۔ اس جمود کی وجہ سے اسلامی عقیدت مندوں کے لیے موجودہ صدی میں ترقی کا سفر کٹھن سے کٹھن تر ہوتا جا رہا ہے۔

 

Tags: اقوام مغربحیات بعد از موترتھ پفائوسائنسی ایجاداتعبدالستار ایدھیماضی بعید
Previous Post

بھارتی انتخابات، صرف 22 مسلمان امیدوار ہی کامیاب ہو سکے

Next Post

سندھ میں ایڈز کی روک تھام کے لیے تین خصوصی مراکز قائم

ڈاکٹر مارک کھوسہ

ڈاکٹر مارک کھوسہ

مصنف کینیڈا کی یونیورسٹی آف البرٹا میں ریسرچ سکالر ہیں

Related Posts

پارلیمان راتوں رات قانون سازی کر سکتی ہے بشرطیکہ رہنماؤں کے ذاتی مفادات خطرے میں ہوں

پارلیمان راتوں رات قانون سازی کر سکتی ہے بشرطیکہ رہنماؤں کے ذاتی مفادات خطرے میں ہوں

by عظیم بٹ
مارچ 29, 2023
0

قیام پاکستان سے آج تک ملک کا سب سے اہم اور سب سے مقدس ادارہ پارلیمان جو کہ قوم کی ترجمانی کرتا...

مار دھاڑ، لوٹ کھسوٹ، دھوکہ دہی اور کرپشن میں ہماری کارکردگی لاجواب ہے

مار دھاڑ، لوٹ کھسوٹ، دھوکہ دہی اور کرپشن میں ہماری کارکردگی لاجواب ہے

by اے وسیم خٹک
مارچ 28, 2023
0

اکثر ہم کسی نا کسی کی زبان سے کارکردگی کا ذکر سنتے رہتے ہیں کہ کارکردگی ٹھیک نہیں، یا تسلی بخش نہیں۔...

Load More
Next Post

سندھ میں ایڈز کی روک تھام کے لیے تین خصوصی مراکز قائم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In