• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مئی 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

انتظار کی گھڑیاں ختم….. کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ مدمقابل

نیا دور by نیا دور
مئی 30, 2019
in بڑی خبر, خبریں, کھیل, میگزین
2 0
0
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دنیا بھر میں کرکٹ کے مداحوں کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو چکی ہیں اور کرکٹ کی تاریخ کے بارہویں عالمی کپ کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس وقت میزبان انگلینڈ اور عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کے درمیان اوول کے تاریخی کرکٹ گرائونڈ میں ایک دلچسپ ٹاکرا جاری ہے اور سائوتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ دیکھتے ہیں، جنوبی افریقن کپتان کا یہ فیصلہ ان کی ٹیم کے لیے کامیابی کا باعث بنتا ہے یا نہیں؟

یاد رہے کہ آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوا۔

RelatedPosts

امریکا کا یوم آزادی

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے درمیان کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبر، مشہور کرکٹر کینسر میں مبتلا

Load More

دونوں ٹیموں نے عالمی کپ اپنے نام کرنے کی بھرپور تیاری کی ہے اور ہر کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے، تاہم جنوبی افریقہ کو اس میچ میں تجربہ کار فاسٹ بائولر ڈیل سٹین کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی کیوں کہ وہ انجرڈ ہو کر اس میچ سے باہر ہو چکے ہیں جسے مبصرین کی جانب سے جنوبی افریقن ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے بلے بازوں نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں ناقابل فراموش کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کرکٹ مداحین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا اور سیریز میں چار صفر سے شاندار کامیابی حاصل کی۔

میزبان ٹیم کے کپتان آئن مورگن کا کہنا ہے کہ وہ ہوم گرائونڈ میں عالمی کپ جیت کر کرکٹ میں حیران کن کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ہماری ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ہمارے کھلاڑی انجری یا کسی اور مسئلے کا شکار بھی نہیں جس سے ہم تشویش کا شکار ہوں۔ ہم آج کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی تمام تر بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور ہر صورت کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیوپلیسی نے اپنی ٹیم کو متوازن قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ دبائو میں آئے بغیر اپنا بہترین کھیل پیش کریں۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے سپرمین کی طرح کھیلنے کی سوچ درست نہیں کیوں کہ اس سے ہمارے کھیل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

جنوبی افریقن کپتان نے کہا، ہم عالمی کپ کے لیے فیورٹ ہوں یا نہ ہوں لیکن ہم نے میدان میں جا کر کرکٹ کھیلنی ہے اور عالمی کپ اپنے نام کرنے کے لیے بہتر کارکردگی دکھانا لازمی ہے۔

عالمی کپ کا دوسرا میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کل نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ کرکٹ کے حالیہ ورلڈ کپ میں سرفہرست 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور تمام ٹیموں کے آپس میں میچز ہوں گے جس کے بعد سرفہرست چار ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔

 

Tags: آغازانگلینڈاوول کرکٹ گرائونڈسائوتھ افریقہکرکٹ ورلڈ کپ
Previous Post

ملائشیا میں پھنسے 320 پاکستانیوں کی وطن واپسی

Next Post

فیس بک کا ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی کی جعلی ویڈیو ہٹانے سے انکار

نیا دور

نیا دور

Related Posts

صدر منتخب ہونے پر رجب طیب اردوان کو شہباز شریف کی ٹیلی فون پر مبارک باد

صدر منتخب ہونے پر رجب طیب اردوان کو شہباز شریف کی ٹیلی فون پر مبارک باد

by نیا دور
مئی 30, 2023
0

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے پر رجب طیب اردوان کو مبارک باد دی...

190 ملین پاؤنڈ کیس: شیخ رشید نے نیب طلبی پر جواب جمع کرا دیا

190 ملین پاؤنڈ کیس: شیخ رشید نے نیب طلبی پر جواب جمع کرا دیا

by حسن نقوی
مئی 30, 2023
0

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کی مبینہ غیر قانونی سیٹلمنٹ کے کیس سے...

Load More
Next Post

فیس بک کا ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی کی جعلی ویڈیو ہٹانے سے انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

by خضر حیات
مئی 8, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit