• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

قوم کو ٹیکس ادا کرنے کی تلقین کرنیوالے عمران خان خود کتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں؟

نیا دور by نیا دور
مئی 31, 2019
in خبریں, سیاست, میگزین
6 0
0
قوم کو ٹیکس ادا کرنے کی تلقین کرنیوالے عمران خان خود کتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں؟
36
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گزشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ ٹیکس نہیں دیتے، صرف ایک فیصد لوگ ہی ٹیکس ادا کرتے ہیں، انہوں نے عوام کو اپنے اثاثے ڈکلیئر کرنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی تاہم یہ بات بھی اہم ہے کہ وزیر اعظم کے اپنے ٹیکس گوشواروں کے مطابق وہ انتہائی کم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

وزیر اعظم کے خطاب کے بعد صحافی فخر درانی نے سلسلہ وار ٹویٹس میں اس بات کا پرچار کیا کہ وزیراعظم بذات خود انتہائی کم ٹیکس ادا کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ  تین سو کنال کے مہنگے گھر،لاہور کے زمان پارک کے گھر،بنی گالہ میں مزید 6 کنال زمین، گرینڈ حیات میں لگژری فلیٹ اور دیگر شہروں میں میں قیمتی زرعی اراضی رکھنےاور سینکڑوں ایکڑ زراعتی رقبہ رکھنے اور بنک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے موجود ہونے کے باوجود خان صاحب نے 2015 میں صرف 73 ہزار، 2016 میں 1 لاکھ 60 ہزار اور 2017 میں 1 لاکھ 3 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔ جبکہ یہ ہر سال بیرون ملک کے دورے بھی کرتے رہے۔

RelatedPosts

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

Load More

تھریڈ:
کیا آپ جانتے ہیں کہ قوم کو کو ٹیکس ادا کرنےکی تلقین کرنےوالےوزیر اعظم نےخود پچھلے تین سالوں میں کتنا ٹیکس ادا کیااور انکے مجموعی طور پر کتنےاثاثے ہیں۔
300 کنال کے مہنگے گھر،لاہور کے زمان پارک کے گھر،بنی گالہ میں مزید 6 کنال زمین، گرینڈ حیات میں لگژری فلیٹ اور دیگر شہروں۔۔ pic.twitter.com/Lz6gj9wCdS

— Fakhar Durrani (@FrehmanD) May 30, 2019

میں قیمتی زرعی اراضی رکھنےاور سینکڑوں ایکڑ زراعتی رقبہ رکھنے اور بنک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے موجود ہونے کے باوجود خان صاحب نے 2015 میں صرف 73 ہزار، 2016 میں 1 لاکھ 60 ہزار اور 2017 میں 1 لاکھ 3 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔ جبکہ یہ ہر سال بیرون ملک کے دورے بھی کرتے رہے۔ pic.twitter.com/H9VxtAqg0z

— Fakhar Durrani (@FrehmanD) May 30, 2019

فخر درانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ واضح رہے خان صاحب نے یہ جو ٹیکس ادا کیا ہےاس میں بطور ایم این اے انکی تنخواہ سے کٹنے والا ٹیکس اور بطورکرکٹر انکو ملنے والی پینشن سےکٹنے والا ٹیکس بھی شامل ہے۔ اگر تنخواہ اور پینشن سے کٹنے والی ٹیکس کی رقم نکال دیں تو خود اندازہ لگائیں انہوں نے اپنی جیب سے کتنا ٹیکس ادا کیا ہوگا؟

فخر درانی کے مطابق خان صاحب نے اپنے اثاثوں میں 168 ایکڑ زرعی اراضی ظاہر کی اور یہ بتایا کہ اس سے انکو صرف 23 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی جس پر انہوں نے 3 لاکھ 19 ہزار زرعی ٹیکس ادا کیا۔ کیا کوئی پاکستانی بتا سکتا ہے کہ 168 ایکڑ اراضی کی آمدن 23 لاکھ ممکن ہے۔ کوئی بھی ذی شعور شخص یہ بات نہیں مان سکتا۔

خان صاحب نے اپنے اثاثوں میں 168 ایکڑ زرعی اراضی ظاہر کی اور یہ بتایا کہ اس سے انکو صرف 23 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی جس پر انہوں نے 3 لاکھ 19 ہزار زرعی ٹیکس ادا کیا۔ کیا کوئی پاکستانی بتا سکتا ہے کہ 168 ایکڑ اراضی کی آمدن 23 لاکھ ممکن ہے۔ کوئی بھی ذی شعور شخص یہ بات نہیں مان سکتا۔ pic.twitter.com/8ZgBTtEM6n

— Fakhar Durrani (@FrehmanD) May 30, 2019

فخر درانی نے مزید کہا کہ دوسروں کو ٹیکس کی تلقین کرنے اور خود اسقدر شاہانہ انداز میں رہنے والے اور قیمتی جائیدادیں رکھنے کے باوجود صرف ایک لاکھ ٹیکس وہ بھی تنخواہ میں سےادا کرنے والے شخص کے قول و فعل میں زمین آسمان کا تضاد ہے۔سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر ایف بی آر کہاں سوئی ہوئی ہے۔عمران خان پر واضح طور پر ٹیکس چوری ثابت ہو رہی ہے کیونکہ جتنے اثاثےانہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے ہیں اس حساب سے ٹیکس بہت کم ہے۔ ایف بی آر کو ضرور تحقیقات کرنی چاہیے کہ عمران خان ٹیکس چوری میں ملوث تو نہیں رہے۔کیا ایف بی آر موجودہ وزیراعظم کے اثاثوں اور ٹیکس ریکارڈ کی تحقیقات کرے گی؟

فخر درانی نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ ٹیکس انکم پر دیا جاتا ہےجائیدادوں یا اثاثوں پر نہیں۔ان سے بس ایک سوال ہےکہ اگر انکی taxable income ہی نہیں تو اتنی بے تحاشا جائیدادیں کہاں سےبنالی؟اوراگر یہ سب وراثتی جائیدادیں ہیں تو کیا خان کی تمام بہنوں کےنام پر بھی اسکےمقابلےآدھی جائیدادیں ہیں؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بائیس کروڑ آبادی کا صرف ایک فیصد ٹیکس گوشوارے جمع کراتا ہے جو کہ بہت کم ہے۔لوگوں کی جانب سے ٹیکس نہ دینے کے باعث حکومت عوام کے لئے ہسپتالوں کی تعمیر’ سکولوں اور دیگر سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

وزیراعظم نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھائیں جس کے تحت لوگ اپنے غیر ظاہر شدہ اثاثے سامنے لاسکتے ہیں جس سے عوامی فلاح کے لئے ٹیکس جمع کرنے میں حکومت کی مدد ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ یہ سکیم اگلے ماہ کی 30 تاریخ تک جاری رہے گی اور اس کے بعد کسی کیلئے بھی استثنا کی کوئی سکیم نہیں آئے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنے والے اداروںنے غیرظاہر شدہ اثاثوں والے لوگوں سے متعلق معلومات تک رسائی حاصل کرلی ہے اور مزید معلومات بھی حاصل کی جارہی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ ٹیکس کی رقم عوام اور ملک پر خرچ کی جائے گی انہوں نے یقین دلایا کہ یہ رقم چوری نہیں ہوگی کیونکہ وہ خود اس کی نگرانی کریں گے۔

 

 

Tags: ایف بی آرٹیکس کی ادائیگیعمران خانعمران خان ٹیکس ایمنسٹیعمران خان کتنا ٹیکس دیتے ہیںعمران خان کے اثاثے
Previous Post

سٹاک مارکیٹ کے استحکام کے لیے 20 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری

Next Post

سندھ ہائی کورٹ کا صوبائی حکومت کو اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کا حکم

نیا دور

نیا دور

Related Posts

سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

by نیا دور
مارچ 27, 2023
0

سپریم کورٹ نے انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ درخواست پر سماعت...

یہودیوں نے فلسطینی کے گھر کو آگ لگا دی

یہودیوں نے فلسطینی کے گھر کو آگ لگا دی

by نیا دور
مارچ 27, 2023
0

فلسطین میں مقدس مہینے رمضان کا آغاز اسرائیلی تشدد کے اضافے اور فورسز کے ہاتھوں متعدد فلسطینیوں کی ہلاکتوں سے ہوا۔ مغربی...

Load More
Next Post

سندھ ہائی کورٹ کا صوبائی حکومت کو اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In