• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 23, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

عید پر خواتین کیلئے کچھ منفرد اور دلکش ہیر سٹائلز

نیا دور by نیا دور
جون 4, 2019
in خبریں, خواتین, فیچر, میگزین
11 0
0
عید پر خواتین کیلئے کچھ منفرد اور دلکش ہیر سٹائلز
13
SHARES
62
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

عید ایک ایسا تہوار ہے، جس پر ہر کوئی منفرد اور پُرکشش نظر آنا چاہتا ہے۔ اور اسی خواہش کی تکمیل کے پیش نظر کئی روز پہلے عید کی تیاریاں شروع کردی جاتی ہیں۔ خواتین عید کے دن کے لیے کپڑے، جیولری، سینڈل حتٰی کہ ہیئر اسٹائل کا بھی خصوصی خیال رکھتی ہیں اور اس حوالے سے خاص اہتمام کرتے ہوئے ہر ایک چیز کا باریک بینی سے جائزہ لیتی ہیں۔ بال چونکہ انسان کی شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں، لہٰذا اس حوالے سے خاصی سوچ بچار سے کام لیا جاتا ہے۔ چند آسان اور منفرد ہیئر اسٹائل  عید کی تیاری کے حوالے سے آپ کے لیے خاصے مددگار ثابت ہوں گے۔

لیک بن

RelatedPosts

پاکستان میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائے گی

عید کی شاپنگ: مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ، شاپنگ سینٹرز پکنک پوائنٹس بن کر رہ گئے

Load More

سائیڈ مانگ کے ساتھ بنائے گئے ہیئر اسٹائل کا فیشن پرانا ہوگیا ہے۔ اس عید الفطر پر سائیڈ مانگ کے بجائے سیدھی مانگ کے ساتھ بنائے گئے ہیئر اسٹائل خواتین میں زیادہ مقبول رہیں گے۔ اس ہیئر اسٹائل کو بنانے کا خاص فائدہ چوڑے اور صحت مند چہرے کی حامل خواتین کو ہوتا ہے کیونکہ سیدھی مانگ میں ان خواتین کا چہرہ پتلا لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہیئر اسٹائلسٹس اور ایکسپرٹس،صحت مند چہرے والی خواتین کو سیدھی مانگ (center partition) نکالنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہ ایک پرفیکٹ اور آسان سا ہیئر اسٹائل ہے، جسے بنانے کے لیے سیدھی مانگ کے ساتھ پیچھے کی جانب سادہ سا بن بنایا جاتا ہے، جو نہ صرف گرمیوں میں عید کی تقریبات کے لیے پرفیکٹ ثابت ہوتاہے بلکہ اس ہیئر اسٹائل کے ساتھ آپ کے خوبصورت ایئررنگ دیگر تمام ہیئر اسٹائل کی نسبت زیادہ نمایاں ہوتے ہیں۔

ویوی ہیئر

اگر آپ اسٹریٹ اور کرلی بالوں جیسے ہیئر اسٹائل سے بیزار آگئی ہیں، لیکن پھر بھی کسی فینسی ہیئر اسٹائل کے حق میں نہیں تو ویوی ہیئراسٹائل لُک آپ کے لیے بہترین ثابت ہوسکتاہے۔ ویوی ہیئر اسٹائل آپ کے پتلے بالوں کو نہ صرف گھنا محسوس کروائے گا بلکہ آپ فریزی لُک سے بھی نجات حاصل کرپائیں گی۔ ویوی ہیئر لُک کے لیے آپ اسٹریٹنر اور رولر کی مدد لے سکتی ہیں۔ سامنے سے سلیک اور پیچھے سے ویوی لُک اس عید آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتا ہے۔

موہاک بریڈ اور پونی ٹیل

عید کے دن گلیمرس لُک کے لیے موہاک بریڈ بہترین انتخاب بن سکتا ہے۔ اس ہیئر اسٹائل کو عام طور پر کم عمر لڑکیاں زیادہ اپناتی ہیں۔ موہاک بریڈ بنانے کے لیے سامنے کے بالوں کو ڈھیلے اور لمبے بلوں کے ساتھ باندھا جاتا ہے اور اس طرح بَل دیے جاتے ہیںکہ آگے سے تین بال اور سائیڈ کے بالوں سے فرنچ اسٹائل میں ایک ایک لٹ اٹھائی جاتی ہےجبکہ پیچھے کے بالوں کو پونی اسٹائل میں اٹھا کر ربڑ بینڈ کی مدد سے باندھا جاتا ہے۔ آپ چاہیں تو پونی کے بالوں کو بعد میں کرل بھی کرسکتی ہیں جو کہ زیادہ خوبصورت محسوس ہوں گے۔

ٹوئسٹ رول ہیئر

عام طور پر زیادہ ترخواتین لانگ بوب، اسٹریٹ، کرلی، ویوی اور بریڈ ہیئر اسٹائل اپنائے نظر آتی ہیں۔ آپ اس عیدالفطر پر کچھ منفرد انداز اپنائیں مثلاً ٹوئسٹ رول ہیئر اسٹائل۔ اسے بنانے کے لیے بالوں کی سیدھی مانگ نکالیں اور پھر دونوں سائیڈ بالوں کی چند لٹیں اٹھاکر ٹوئسٹ کریں یعنی انھیں مروڑتے ہوئے پن لگالیں جبکہ پیچھے سے بالوں کو سیدھا اور کھلا چھوڑ دیں۔ یہ اسٹائل آپ کو نفیس لُک دے گا اور آپ عید کے دن زیادہ پر اعتماد محسوس کریں گی۔

فینسی بو ہیئر

اگر آپ اس عید پر مختلف ایسیسریز کے ذریعے بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں تو بو ہیئر اسٹائل اپنائیں۔ مارکیٹ میں مختلف اور منفرد فینسی بو ہیئر دستیاب ہیں، انھیں بالوں میں سائیڈ پارٹیشن کرکے پیچھے کی جانب ہاف پف بنا کر بریڈ اسٹائل، میسی بن، فرینچ بن یا مختلف ہیئر اسٹائل میں بآسانی لگایا جاسکتا ہے۔ اس ہیئراسٹائل کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں آپ اپنی عمر سے کم دکھائی دیں گی۔

Tags: دلکش ہیر سٹائلزعیدعید کے رنگہیر سٹائلز
Previous Post

میکنزی بزوز، دنیا کی سب سے زیادہ رقم عطیہ کرنے والی خاتون

Next Post

عید اور مسلم دنیا کے روایتی کھانے

نیا دور

نیا دور

Related Posts

انگریز سامراج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنے والا بھگت سنگھ ہمارا ہیرو کیوں نہیں بن سکا؟

انگریز سامراج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنے والا بھگت سنگھ ہمارا ہیرو کیوں نہیں بن سکا؟

by خضر حیات
مارچ 23, 2023
0

آج 23 مارچ کا دن ہے اور اسے ہم قرار داد پاکستان کے حوالے سے یاد کرتے ہیں۔ 1940 میں اسی روز...

ریاستی اداروں کے باہمی اختلاف کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہوا؛ علی وزیر

ریاستی اداروں کے باہمی اختلاف کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہوا؛ علی وزیر

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رُکن قومی اسمبلی علی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاستی اداروں کے...

Load More
Next Post
عید اور مسلم دنیا کے روایتی کھانے

عید اور مسلم دنیا کے روایتی کھانے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In